مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 490
490- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثنا عَوْفٌ، عَنْ خِلاَسِ بْنِ عَمْرٍو، وَمُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: مَنِ اشْتَرَى لِقْحَةً مُصَرَّاةً، أَوْ شَاةً مُصَرَّاةً فَحَلَبَهَا، فَهُوَ بِأَحَدِ النَّظَرَيْنِ، إِنْ شَاءَ أَخَذَهَا، وَإِنْ شَاءَ رَدَّهَا وَمَعَهَا إِنَاءٌ مِنْ طَعَامٍ. قَالَ عَوْفٌ: وَذَلِكَ إِذَا نَقَصَ مِنْ لَبَنِهَا.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا : ” جو شخص ایسی دودھ دینے والی اونٹنی یا بکری خریدے جس کے تھنوں میں دودھ روکا گیا ہو تو اس کو دو باتوں میں سے ایک میں اختیار ہے اگر چاہے تو اس کو رکھ لے اور اگر چاہے تو اس کو واپس کر دے اور اس کے ساتھ ایک برتن (صاع) کھجوریں بھی دے اور یہ اس صورت میں ہے جب اس کا دودھ کم ہو جائے ۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← خِلاَسِ بْنِ عَمْرٍو، وَمُحَمَّدٍ، ← عَوْفٌ، ← النَّضْرُ
Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 490
