Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Sunday, Jumada I 8, 1448 AH · Oct 18, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند اسحاق بن راوایہ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah

by أبو يعقوب إسحاق بن إبراهيم بن مخلد بن إبراهيم الحنظلي المروزي المعروف بـ ابن راهويه

2,786 Hadith127 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 406

406- وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: لاَ إِيمَانَ لِمَنْ لاَ أَمَانَةَ لَهُ.

اسی سند کے ساتھ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے مروی ہے آپ نے فرمایا:’’ جو امانت دار نہیں اس کا ایمان (کامل) نہیں۔‘‘

لا إيمان لمن لا أمانة له ← رَسُولِ اللَّهِ ← وَبِهَذَا

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 406

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 407

407- وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: الْمُعْتَدِي فِي الصَّدَقَةِ كمَانِعِهَا.

اسی سند کے ساتھ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے مروی ہے آپ نے فرمایا:’’صدقہ میں حد سےبڑھنے والا اسےروکنے والے کی طرح ہے۔‘‘

المعتدي في الصدقة كمانعها ← رَسُولِ اللَّهِ ← وَبِهَذَا

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 407

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 408

408- أَخْبَرَنَا أَبُو شِهَابٍ الْكُوفِيُّ، حَدَّثنا فِطْرٌ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: مَا مُعْطِي الصَّدَقَةِ بِأَعْظَمَ أَجْرًا مِنْ آخِذِهَا مِنْ حَاجَةٍ.

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ا سے مروی ہے آپ نے فرمایا: ”صدقہ دینے والا اس لینے والے سے زیادہ اجر کا مستحق ہے جو حاجت کی وجہ سے لیتا ہے۔‘‘

مَا مُعْطِي الصَّدَقَةِ بِأَعْظَمَ أَجْرًا مِنْ آخِذِهَا مِنْ حَاجَةٍ. ← ابْنِ عُمَرَ ← مُجَاهِدٍ ← فِطْرٍ ← أبو شهاب الكوفي

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 408

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 409

409- أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثنا سُفْيَانُ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ رَجُلٍ، مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: [مَنِ] اشْتَرَى سَرِقَةً وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهَا سَرِقَةٌ فَقَدَ شَرَكَ فِي عَارِهَا وَإِثْمِهَا.

حضرت معصب بن محمد‘ اہل مدینہ میں سے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جوشخص چوری کی چیز خریدے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ یہ چوری کا مال ہے وہ اس کے عار (باعث ِشرم )ہونے اور گناہ میں شریک ہوا۔‘‘

رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ ← مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدٍ، ← سُفْيَانَ، ← وَكِيعٌ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 409

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 410

410- أَخْبَرَنَا يَحْيَى، حَدَّثنا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزِّنْجِيُّ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدٍ، أَنَّ مَوْلًى لِلأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ: شُرَحْبِيلُ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: مَنِ اشْتَرَى سَرِقَةً وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهَا سَرِقَةٌ فَقَدْ شَرَكَ فِي عَارِهَا وَإِثْمِهَا.

حضرت شُرحبیل نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انہوں نے رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کیا آپ نے فرمایا:’’ جوشخص جانتا ہو کہ یہ چوری کا مال ہے پھر بھی اسے خریدے تو وہ اس کے عار (باعثِ شرم) ہونے اور گناہ میں شریک ہے۔‘‘

مَنِ اشْتَرَى سَرِقَةً وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهَا سَرِقَةٌ فَقَدْ شَرَكَ فِي عَارِهَا وَإِثْمِهَا. ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدٍ، أَنَّ مَوْلًى لِلأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ: شُرَحْبِيلُ ← مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ، ← يَحْيَى

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 410

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 411

411- أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، حَدَّثنا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: إِنَّ فِي الْجَنَّةِ شَجَرَةً يَسِيرُ الرَّاكِبُ فِي ظِلِّهَا مِائَةَ سَنَةٍ.

حضرت ابوسعید ‘حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا:’’جنت میں ایک درخت ہے جس کے سائے میں ایک سوار ایک سو سال چلے گا۔‘‘

«إِنَّ فِي الْجَنَّةِ شَجَرَةً يَسِيرُ الرَّاكِبُ فِي ظِلِّهَا مِائَةَ سَنَةٍ» ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ ← سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، ← لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ← يَحْيَی بْنُ يَحْيَی

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 411

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 412

412- أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ قَتَادَةَ، وَعَنْ رَجُلٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ . وَعَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَحْسَبُهُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، كُلُّهُمْ يَرْفَعُهُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم، قَالَ: لاَ يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلاَ يَسْرِقُ السَّارِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلاَ يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا [وَهُوَ] (1) مُؤْمِنٌ، وَلاَ يَغُلُّ وَهُوَ حِينَ يَغُلُّ مُؤْمِنٌ، وَلاَ يَنْتَهِبُ نُهْبَةً يَرْفَعُ النَّاسُ إِلَيْهَا أَبْصَارَهُمْ وَهُوَ مُؤْمِنٌ . قَالَ ابْنُ طَاوُوسٍ: وَقَالَ أَبِي: إِذَا فَعَلَ ذَلِكَ زَالَ عَنْهُ الإِيمَانُ، قَالَ: فَقَالَ: الإِيمَانُ كَالظِّلِّ، أَوْ نَحْوِ ذَلِكَ.

متعدد راوی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوع حدیث روایت کرتے ہیں یعنی رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا: ’’زانی جب زنا کرتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا اور چور چوری کرتے وقت مومن نہیں ہوتا اور جب (شرابی ) شراب پیتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا اور خیانت کرنے والا جب خیانت کرتا ہے تو مومن نہیں ہوتا اور جب کوئی لوگوں کی نظروں کے سامنے کوئی چیزاُچکتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا۔‘‘ ابن طاؤس فرماتے ہیں میرے والد نے فرمایا: جب وہ یہ کام کرتا ہے تو اس کا ایمان زائل ہو جاتا ہے۔فرماتے ہیں: انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ ایمان سائے وغیرہ کی طرح ہوتا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ كُلُّهُمْ يَرْفَعُهُ إِلَى رَسُولِ اللهِ ← أبيه أحسبه ← ابْنِ طَاوُوسٍ ← اَبِیْ سَعِیْدٍ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عِكْرِمَةَ، ← رَجُلٌ: ← قَتَادَةَ ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 412

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 413

413- أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ فَضْلِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ؛ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ قَوْلِ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: لاَ يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلاَ يَسْرِقُ السَّارِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، فَقَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: هَذَا الإِسْلاَمُ، وَدَوَّرَ دَارَةً كَبيرَةً، وَهذَا الإِيمَانُ، وَدَوَّرَ دَارَةً صَغيرَةً فِي وَسْطِ الْكَبِيرَةِ، قَالَ: وَالإِيمَانُ مَقْصُورٌ فِي الإِسْلاَمِ، فَإِذَا زَنَى وَسَرَقَ خَرَجَ مِنَ الإِيمَانِ إِلَى الإِسْلاَمِ، وَلاَ يُخْرِجُهُ مِنَ الإِسْلاَمِ إِلاَّ الْكُفْرُ بِاللهِ عَزَّ وَجَلَّ.

حضرت فضیل بن یسار سےمروی ہے حضرت ابوجعفر سے رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم کے اس قول کے بارے میں پوچھا گیا کہ زانی جب زنا کرتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا اور چور جب چوری کرتاہے تو وہ مومن نہیں ہوتا تو حضرت ابو جعفر نے ایک بڑا دائرہ بنا کر فرمایا: یہ اسلام ہے اور اس بڑے دائرے کے درمیان ایک چھوٹا دائرہ بنا کر فرمایا: یہ ایمان ہے پھر فرمایا : ایمان اسلام میں بند ہے پس جب وہ زنا اور چوری کرتا ہے تو ایمان‘ اسلام کی طرف چلا جاتا ہے اوراسلام سے اسی وقت نکلتا ہے جب وہ اللہ تعالیٰ کا انکار کرے ۔

أَبِي جَعْفَرٍ أَنَّهُ سُئِلَ ← فَضْلِ بْنِ يَسَارٍ، ← أَبِي ← وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 413

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 414

414- أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، قَالَ: قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ، حِينَ ذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ، وَأَنْكَرَهُ بَعْضُهُمْ، فَقَالَ: يَمْنَعُنَا هَؤُلاَءِ الأَنْتَانُ أَنْ نَتْرُكَ حَدِيثَ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم، فَلاَ نُحَدِّثَ بِهِ، كُلَّمَا جَهِلْنَا مَعْنَى حَدِيثٍ تَرَكْنَاهُ؟ لاَ، بَلْ نَرْوِيهِ كَمَا سَمِعْنَاهُ، وَنُلْزِمُ الْجَهْلَ أَنْفُسَنَا.

سفیان بن عبد الملک کہتے ہیں حضرت ابن مبارک رحمتہ اللہ علیہ نے جب اس حدیث کوبیان کیا اور بعض لوگوں نے اس کا انکار کیا تو انہوں نے فرمایا: یہ بد بودار ہمیں روکتے ہیں کہ ہم حدیثِ رسول کو چھوڑ دیں اور اس کو بیان نہ کریں جب ہمیں حدیث کے معنی کا علم نہ ہوتو ہم اس کو چھوڑ دیں گے؟ نہیں! بلکہ ہم اس کو اسی طرح بیان کر یں گے جس طرح ہم نے سنا اور جہالت کو اپنے آپ سے منسوب کر یں گے ( یعنی حدیث صحیح ہے ‘ہم اس کے مفہوم سے نا آشنا ہیں)۔

هَذَا الْحَدِيثَ، وَأَنْكَرَهُ بَعْضُهُمْ، ← ابْنُ الْمُبَارَكِ، حِينَ ← سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 414

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 415

415- أَخْبَرَنَا كُلْثُومٌ، حَدَّثنا عَطَاءٌ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: لاَ شِغَارَ فِي الإِسْلاَمِ، وَهُوَ أَنْ تُنْكَحَ الْمَرْأَةُ بِصَدَاقِ الأُخْرَى، يَقُولُ: أَنْكِحْنِي وَأُنْكِحُكَ بِغَيْرِ صَدَاقٍ، فَذَاكَ الشَّغَارُ.

حضرت عطاء‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: ”اسلام میں شغار نہیں‘‘ اور شغار یہ ہے کہ ایک عورت کا نکاح دوسری کا مہر قرار پاۓ‘ وہ کہے تو میرے نکاح میں دے اور میں تیرے نکاح میں دیتا ہوں اور مہر نہیں ہو گا تویہ شغار ہے۔

أَنْكِحْنِي وَأُنْكِحُكَ بِغَيْرِ صَدَاقٍ، فَذَاكَ الشَّغَارُ. ← لاَ شِغَارَ فِي الإِسْلاَمِ، وَهُوَ أَنْ تُنْكَحَ الْمَرْأَةُ بِصَدَاقِ الأُخْرَى، ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَطَاءٍ، ← كُلْثُومٍ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 415

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 416

416- أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، حَدَّثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدِ اللهِ الْمَدَنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: إِنَّ اللَّهَ أَجَارَكُمْ مِنْ ثَلاَثٍ: أَنْ تَسْتَجْمِعُوا كُلُّكُمْ عَلَى الضَّلاَلَةِ، وَأَنْ يَظْهَرَ أَهْلُ الْبَاطِلِ عَلَى أَهْلِ الْحَقِّ، وَأَنْ أَدْعُوَ دَعْوَةً عَلَيْكُمْ فَيُهْلِكَكُمْ، وَأَبْدَلَكُمْ بِهِنَّ: الدُّخَانَ، وَالدَّجَّالَ، وَدَابَّةَ الأَرْضِ.

حضرت عبید اللہ مدنی اپنے والد سے‘ وہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں کو تین باتوں سے پناہ دی کار ہے: ۱۔تم سب گمراہی پر جمع ہو جاؤ۔ ۲ ۔اہل باطل اہل حق پر غالب آ جائیں۔۳۔میں تمہارے خلاف کوئی ایسی دعا مانگوں جوتمہیں ہلاک کر دے۔اور تمہیں ان کے بدلے دھوئیں، دجال اور دابتہ الارض جیسی نشانیاں دیں۔“

رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ ← يحيى بن عبيد الله المدني ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، ← يَحْيَی بْنُ يَحْيَی

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 416

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 417

417- أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، حَدَّثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يُرَى النَّعْلُ مُلْقَاةً، فَيَقُولُ الرَّجُلُ: كَأَنَّهَا نَعْلُ قُرَشِيٍّ.

حضرت یحییٰ بن عبید اللہ اپنے باپ سے‘ وہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: ” قیامت قائم نہیں ہو گی حتیٰ کہ تم جوتا پڑا ہوا دیکھو اور کوئی شخص کہے گویا یہ کسی قرشی کا جوتا ہے۔‘‘

الرَّجُلُ: كَأَنَّهَا نَعْلُ قُرَشِيٍّ. ← رَسُولِ اللهِ لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يُرَى النَّعْلُ مُلْقَاةً، ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ ← يَحْيَى بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، ← يَحْيَی بْنُ يَحْيَی

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 417

chevron_left Previous
1…757677…233
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter
1. Book
    120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter