Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Sunday, Jumada I 8, 1448 AH · Oct 18, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند اسحاق بن راوایہ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah

by أبو يعقوب إسحاق بن إبراهيم بن مخلد بن إبراهيم الحنظلي المروزي المعروف بـ ابن راهويه

2,786 Hadith127 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ زِيَادَاتُ الْكُوفِيِّينَ، وَالْبَصْرِيِّينَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 370

370- أَخْبَرَنَا أَزْهَرُ بْنُ الْقَاسِمِ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنِي زَكَرِيَا بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَلاَ صَلاَةَ إِلاَّ الْمَكْتُوبَةُ.

حضرت عطا بن یسار‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: ’’جب اقامت کہی جائے تو اب فرض نماز کے علاوہ کوئی نماز جائز نہیں۔‘‘

"إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا صَلَاةَ إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ". ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ، ← أَزْهَرُ بْنُ الْقَاسِمِ الْمَكِّيُّ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 370

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ زِيَادَاتُ الْكُوفِيِّينَ، وَالْبَصْرِيِّينَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 371

371- أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثنا مَعْمَرٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: السَّاعِي عَلَى الأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَأَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ هَكَذَا، وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى.

حضرت اسماعیل بن اُمیہ فرماتے ہیں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’بیوہ اور مسکین کیلئے محنت کر کے کمانے والا اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے اور آپ نے شہادت کی انگلی اور درمیان والی انگلی کو ملا کر اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا (قیامت کے دن) اس طرح (ایک دوسرے کے قریب) ہوں گے۔‘‘

أَبُو هُرَيْرَةَ ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 371

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ زِيَادَاتُ الْكُوفِيِّينَ، وَالْبَصْرِيِّينَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 372

372- أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَارِثِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: إِنَّ اللَّهَ إِذَا أَحَبَّ عَبْدًا نَادَى جِبْرِيلَ فَيَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ أَحَبَّ فُلاَنًا فَأَحِبُّوهُ، ثُمَّ يُنَادِي جِبْرِيلُ أَهْلَ السَّمَاءِ إِنَّ اللَّهَ أَحَبَّ فُلاَنًا فَأَحِبُّوهُ، ثُمَّ يُوضَعُ لَهُ الْقَبُولُ فِي الأَرْضِ.

حضرت نافع‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ نبی کریم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو حضرت جبریل علیہ السلام کو ندا کرتے ہوئے فرماتا ہے: بے شک اللہ تعالیٰ فلاں بندے سے محبت کرتا ہے تم بھی اس سے محبت کرو۔پھر حضرت جبرائیل علیہ السلام آسمان والوں میں اعلان کرتے ہیں کہ بے شک اللہ تعالی ٰفلاں بندے سے محبت کرتا ہے لہٰذا تم بھی اس سے محبت کرو پھر اس کیلئے زمین میں قبولیت رکھ دی جاتی ہے۔‘‘

إِنَّ اللَّهَ إِذَا أَحَبَّ عَبْدًا نَادَى جِبْرِيلَ ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← نَافِعٍ ← مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 372

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ زِيَادَاتُ الْكُوفِيِّينَ، وَالْبَصْرِيِّينَ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 373

373- أَخْبَرَنَا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْكَلْبِيُّ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: إِذَا قَاتَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَجْتَنِبِ الْوَجْهَ.

حضرت اعرج‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا’’ جب تم میں سے کوئی لڑائی لڑے تو چہرے (پر مارنے) سے بچے۔‘‘

إِذَا قَاتَلَ أَحَدُکُمْ فَلْيَجْتَنِبْ الْوَجْهَ ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← الْأَعْرَجِ ← أَبِي الزِّنَادِ، ← شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ، ← مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْكَلْبِيُّ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 373

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 374

374- أَخْبَرَنَا كُلْثُومُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي سِدْرَةَ، حَدَّثنا عَطَاءُ بْنُ أَبِي مُسْلِمٍ الْخُرَاسَانِيُّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ، وَالْجُمْعَةُ، كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ لِمَنِ اجْتَنَبَ الْكَبَائِرَ.

حضرت عطاء بن ابی مسلم خراسانی ‘حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا:’’پانچ نمازیں اور جمعہ( پچھلے) جمعہ تک ( درمیان والےگناہوں) کیلئے کفارہ ہیں‘ اُس کے لئے جو کبیرہ گناہوں سے بچتا ہو ۔‘‘

الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ، وَالْجُمْعَةُ، كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ لِمَنِ اجْتَنَبَ الْكَبَائِرَ. ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَطَاءُ بْنُ أَبِي مُسْلِمٍ الْخُرَاسَانِيُّ، ← كُلْثُومُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي سِدْرَةَ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 374

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 375

375- أَخْبَرَنَا كُلْثُومٌ، حَدَّثنا عَطَاءٌ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يُشَارَ إِلَيْهِ فِي دِينِهِ أَوْ دُنْيَاهُ إِلاَّ مَنْ عَصَمَهُ اللَّهُ.

حضرت عطاء‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: ” کسی شخص کی برائی کیلئےیہی بات کافی ہے کہ اس کے دین یا دنیا کی طرف اشارہ کیا جاتا ہومگر وہ جس کو اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔‘‘

رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَطَاءٍ، ← كُلْثُومٍ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 375

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 376

376- وَبِهَذَا الإِسْنَادِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لاَ يَنْظُرُ إِلَى صُوَرِكُمْ وَلاَ إِلَى أَمْوَالِكُمْ، وَلَكِنْ يَنْظُرُ إِلَى قُلُوبِكُمْ وَأَعْمَالِكُمْ.

اسی سند کے ساتھ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے مروی ہے آپ فرماتے ہیں بے شک اللہ تعالیٰ تمہاری صورتوں اور تمہارے مالوں کو نہیں دیکھتا بلکہ وہ تمہارے دلوں اور تمہارے اعمال کو دیکھتا ہے۔‘‘

النَّبِيِّ ← وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 376

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 377

377- وَبِهَذَا الإِسْنَادِ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: فِي الْجُمْعَةِ سَاعَةٌ لاَ يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا خَيْرًا إِلاَّ آتَاهُ اللَّهُ إِيَّاهُ، مَا لَمْ يَسْأَلْ مَأْثَمًا، أَوْ قَطِيعَةَ رَحِمٍ.

اسی سند کے ساتھ نبی کریم صلى الله علیہ وسلم سے مروی ہے آپ نے فرمایا ’’جمعہ کے دن ایک ایسی گھٹری ہے‘اس میں کوئی مسلمان نماز پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے بھلائی کا سوال کرے تو اللہ تعالیٰ اسے وہ عطا کرتا ہے جب تک گناه یا قطع رحم کی دعا نہ مانگے۔‘‘

رَسُولِ اللَّهِ ← وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 377

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 378

378- وَبِهَذَا الإِسْنَادِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: الْمَكْرُ وَالْخَدِيعَةُ فِي النَّارِ.

اسی سند کے ساتھ نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم سے مروی ہے آپ نے فرمایا: ” مکر اور دھوکہ جہنم میں لے جانے کا باعث ہیں۔‘‘

«الْمَكْرُ وَالْخَدِيعَةُ فِي النَّارِ» ← النَّبِيِّ ← وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 378

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 379

379- وَبِهَذَا الإِسْنَادِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: قُلْتُ: مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ النِّيَاحَةُ، وَتَبَرُّئ امْرِئٍ مِنَ ابْنِهِ، وَفَخْرُهُ عَلَى النَّاسِ.

اسی سند کے ساتھ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے مروی ہے‘ فرماتے ہیں:’’ تین باتیں جاہلیت کے امور میں سے ہیں:۱۔ نوحہ کرنا۔۲۔کسی شخص کا اپنے باپ سے بیزار ہونا۔۳۔لوگوں پر تکبر کرنا۔‘‘

قُلْتُ: مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ النِّيَاحَةُ، وَتَبَرُّئ امْرِئٍ مِنَ ابْنِهِ، وَفَخْرُهُ عَلَى النَّاسِ. ← النَّبِيِّ ← وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 379

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 380

380- وَبِهَذَا الإِسْنَادِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: ثَلاَثٌ مِنْ أَمْرِ الْمُنَافِقِ وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى وَزَعَمَ أَنَّهُ مُسْلِمٌ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا ائْتُمِنَ خَانَ.

اسی سند کے ساتھ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے مروی ہے کہ تین باتیں منافق کے کاموں میں سےہیں اگرچہ روزہ رکھے‘ نماز پڑھے اور مسلمان ہونے کا دعوی کرے:۱۔جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔۲۔جب وعدہ کرے تو اس کو پورا نہ کرے۔۳۔جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔

النَّبِيِّ ← وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 380

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 381

381- وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَأَنْ أَصْبِرَ مَعَ قَوْمٍ يَدْعُونَ اللَّهَ وَيَذْكُرُونَهُ مِنْ صَلاَةِ الْغَدَاةِ إِلَى طُلُوعِ الشَّمْسِ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَرْبَعٍ مُحَرَّرِينَ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، أَوْ مِنَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ مِثْلَهُمْ.

اسی سند کے ساتھ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے مروی ہے آپ نے فرمایا: ’’اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں محمد(صلى الله علیہ وسلم ) کی جان ہے میرا ایسی قوم کے ساتھ صبر کرنا جو اللہ تعالیٰ کو پکارتے ہیں (عبادت کرتے ہیں) اور نمازِ فجر سے سورج کے طلوع ہونے تک اس کا ذکرکرتے ہیں ‘مجھے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے چار غلاموں کو آزاد کرنے سےزیادہ پسند ہے یا عصر سے مغرب تک (ذکر کرنا) اس سے زیادہ پسند ہے کہ اس کی مثل آزاد کروں۔

رَسُولِ اللَّهِ ← وَبِهَذَا

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 381

chevron_left Previous
1…727374…233
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter
91. Chapter
92. Chapter
93. Chapter
94. Chapter
95. Chapter
96. Chapter
97. Chapter
98. Chapter
99. Chapter
100. Chapter
101. Chapter
102. Chapter
103. Chapter
104. Chapter
105. Chapter
106. Chapter
107. Chapter
108. Chapter
109. Chapter
110. Chapter
111. Chapter
112. Chapter
113. Chapter
114. Chapter
115. Chapter
116. Chapter
117. Chapter
118. Chapter
119. Chapter
1. Book
    120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter