مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ خِلاَسِ بْنِ عَمْرٍو، وَعَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، وَأَبِي الْمُهَزِّمِ، وَمَشَايِخِ الْبَصْرَةِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 118
118- أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، حَدَّثنا عَوْفٌ، عَنْ خِلاَسٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: كَانَ مُوسَى حَيِيًّا سِتِّيرًا، لاَ يُرَى مِنْ جِلْدِهِ شَيْءٌ اسْتِحْيَاءً مِنْهُ، فَآذَاهُ بَعْضُ بَنِي إِسْرَائِيلَ، فَقَالُوا: مَا يَسْتَتِرُ هَذَا التَّسَتُّرَ إِلاَّ مِنْ شَيْءٍ بِجِلْدِهِ، إِمَّا بَرَصٌ وَإِمَّا إدْرَةٌ (1)، أَوْ آفَةٌ، فَدَخَلَ يَغْتَسِلُ وَوَضَعَ ثِيَابَهُ عَلَى الْحَجَرِ، فَعَدَا الْحَجَرُ بِثِيَابِهِ، فَخَرَجَ يَشْتَدُّ فِي أَثَرِهِ، فَرَآهُ بَنُو إِسْرَائِيلُ أَحْسَنَ الرِّجَالِ خَلْقًا، وَأَبْرَأَهُ مِمَّا يَقُولُونَ، فَذَلِكَ قَوْلُهُ تَعَالَى: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَكُونُوا كَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَى فَبَرَّأَهُ اللَّهُ} الآيَةَ. _حاشية__________ (1) هكذا في المطبوع: "إدرة"، وفي "مصنف بن أبي شيبة" 16/539، و"مسند أحمد" 16/396، و"صحيح البخاري" 4/190: "أُدْرَةٌ".
حضرت خلاس رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ فرماتے ہیں: حضرت موسیٰؑ بہت حیا کرنے والے‘بہت پردہ دار تھے ان کےحیا کی وجہ سے ان کے جسم میں سے کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی تھی پس بعض بنی اسرائیل نےان کو اذیت پہنچائی اور کہا آپ یہ پردہ اس لئے کرتے ہیں کہ آپ کے جسم میں کوئی چیز (بیماری وغیرہ) ہے یا تو برص کی بیماری یا آپ کے خصیتین پھولے ہوئے ہیں یا کوئی اورآفت ہے۔ آپ غسل کیلئے داخل ہوئے اور اپنے کپڑے پتھر پر رکھے تو وہ پھر آپ کےکپڑے لے کر بھاگ گیا۔ آپ اس کے پیچھے دوڑنے لگے پسں بنی اسرائیل نے آپ کو دیکھا کہ آپ کی جسمانی ساخت سب مردوں سے زیادہ خوبصورت ہے‘ انہوں نے اپنے قول سے حضرت موسیٰؑ کو بٔری پایا اس پر یہ ارشاد خداوندی ہے: ’’یَا اَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَکُوْنُوْا کَالَّذِیْنَ اٰذَوْا مُوْسٰی فَبَرَّأَہُ اللہُ مِمَّا قَالُوْا‘‘’’اے ایمان والو! ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے حضرت موسیٰؑ کو ازیت پہنچائی پس اللہ تعالیٰ نے ان کو اس بات سے بری کر دیا جو انہوں نے کہی تھی ۔‘‘
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← خِلَاسٍ، ← عَوْفٌ، ← رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ
Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 118
