Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 311

وعن زيد بن ارقم رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال:«‏‏‏‏صلاة الاوابين حين ترمض الفصال» . رواه الترمذي.

سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اوابین کی نماز کا وقت وہ ہے جب اونٹنی کے بچے تپش و حرارت اور گرمی محسوس کریں۔“ (ترمذی)

زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 311

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 312

وعن انس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من صلى الضحى اثنتي عشرة ركعة بنى الله له قصرا في الجنة» .‏‏‏‏ رواه الترمذي واستغربه.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس کسی نے نماز ضحٰی (چاشت کی نماز) کی بارہ رکعتیں پڑھیں اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں محل تعمیر فرمائے گا۔“ اسے ترمذی نے روایت بھی کیا ہے اور اسے غریب قرار دیا ہے۔

أَنَسٍ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 312

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 313

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: دخل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم بيتي. فصلى الضحى ثماني ركعات. رواه ابن حبان في صحيحه.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف لائے اور نماز ضحٰی کی آٹھ رکعتیں ادا فرمائیں۔ ابن حبان نے اسے صحیح میں روایت کیا ہے۔

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 313

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 314

عن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏صلاة الجماعة افضل من صلاة الفذ بسبع وعشرين درجة» .‏‏‏‏ متفق عليه. ولهما: عن ابي هريرة رضي الله عنه:«‏‏‏‏بخمس وعشرين جزءا» . وكذا للبخاري عن ابي سعيد رضي الله عنه وقال: «‏‏‏‏درجة» .‏‏‏‏

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”باجماعت نماز پڑھنا تنہا نماز پڑھنے سے ستائیس گناہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔“ اور بخاری و مسلم میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”پچیس گنا زیادہ ثواب ملتا ہے۔“ اور بخاری میں سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے اس میں «جزء» ‏‏‏‏ کی جگہ «درجة» کا لفظ ہے۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 314

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 315

وعن ابي هريرة رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏والذي نفسي بيده لقد هممت ان آمر بحطب فيحتطب ثم آمر بالصلاة فيؤدن لها ثم آمر رجلا فيؤم الناس ثم اخالف إلى رجال لا يشهدون الصلاة فاحرق عليهم بيوتهم والذي نفسي بيده لو يعلم احدهم انه يجد عرقا سمينا او مرمامتين حسنتين لشهد العشاء» . متفق عليه واللفظ للبخاري.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اس ذات گرامی کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں نے ارادہ کیا کہ میں لکڑیوں کے جمع کرنے کا حکم دوں پھر نماز کے لئے اذان کا حکم دوں پھر کسی کو نماز پڑھانے کے لئے کہوں پھر میں خود ان لوگوں کی طرف جاؤں جو نماز میں شریک نہیں ہوتے ان کے گھروں میں موجود ہونے کی صورت میں ان کے گھروں کو ان پر آگ لگا کر جلا دوں۔ قسم اس ذات گرامی کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ ان میں سے کسی کو اگر یہ علم ہو جائے کہ اس کو گوشت سے پر موٹی ہڈی مل جائے گی یا دو پائے مل جائیں گے تو نماز عشاء میں لپک کر شامل ہو جائے گا۔“ (بخاری و مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 315

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 316

وعنه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «اثقل الصلاة على المنافقين صلاة العشاء وصلاة الفجر ولو يعلمون ما فيهما لاتوهما ولو حبوا» .‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”منافقین پر سب سے ثقیل و بوجھل نمازیں، نماز عشاء اور نماز فجر ہیں اگر ان کو علم ہو جائے کہ ان دونوں میں حاضر ہونے کا کتنا (عظیم) اجر و ثواب ہے تو یہ لازما ان میں شامل ہوتے خواہ ان کو گھٹنوں کے بل گھسٹ کر آنا پڑتا۔“ (بخاری و مسلم)

وعنه

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 316

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 317

وعنه رضي الله عنه قال: اتى النبي صلى الله عليه وآله وسلم رجل اعمى فقال: يا رسول الله إنه ليس لي قائد يقودني إلى المسجد فرخص له فلما ولى دعاه فقال: «‏‏‏‏هل تسمع النداء بالصلاة؟» قال: نعم قال: «‏‏‏‏فاجب» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک نابینا شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ! میرے پاس ایسا کوئی آدمی نہیں جو مجھے پکڑ کر مسجد میں لے آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے رخصت عنایت فرما دی (کہ وہ گھر پر ہی نماز پڑھ لیا کرے) مگر جب وہ واپس جانے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس بلا کر فرمایا کہ ”تم اذان سنتے ہو؟“ اس نے عرض کیا جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تو پھر اذان کا جواب دے۔“ (یعنی مسجد میں جماعت سے نماز پڑھ) (مسلم)

اتى النبي صلى الله عليه وآله وسلم رجل اعمى فقال: ← وعنه

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 317

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 318

وعن ابن عباس رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من سمع النداء فلم يات فلا صلاة له إلا من عذر» .‏‏‏‏ رواه ابن ماجه والدارقطني وابن حبان والحاكم وإسناده على شرط مسلم،‏‏‏‏ لكن رجح بعضهم وقفه.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو شخص اذان سنے اور پھر نماز باجماعت میں شامل نہ ہو اس کی کوئی نماز نہیں الایہ کہ کوئی عذر مانع نہ ہو۔“ اسے ابن ماجہ، دارقطنی، ابن حبان، حاکم نے روایت کیا ہے اور اس کی سند مسلم کی شرط کے مطابق ہے لیکن بعض نے اس کے موقوف ہونے کو ترجیح دی ہے۔

مَنْ ← النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 318

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 319

وعن يزيد بن الاسود رضي الله عنه انه صلى مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم صلاة الصبح فلما صلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا هو برجلين لم يصليا فدعا بهما فجيء بهما ترعد فرئصهما فقال لهما: «‏‏‏‏ما منعكما ان تصليا معنا؟» ‏‏‏‏ قالا: قد صلينا في رحالنا قال: «‏‏‏‏فلا تفعلا إذا صليتما في رحالكما ثم ادركتما الإمام ولم يصل فصليا معه فإنها لكما نافلة» ‏‏‏‏ رواه احمد واللفظ له والثلاثة وصححه الترمذي وابن حبان.

سیدنا یزید بن اسود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صبح کی نماز پڑھی۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ چکے تو ایسے دو آدمیوں پر نظر پڑی جنہوں نے نماز (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ) نہیں پڑھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں کو اپنے پاس بلوایا۔ دونوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر کئے گئے تو (خوف کے مارے) ان کے شانے کانپ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا ” تمہیں ہمارے ساتھ نماز پڑھنے سے کس چیز نے روکا؟ “ دونوں نے عرض کیا ہم اپنے گھروں پر نماز پڑھ چکے ہیں۔ فرمایا ” ایسا مت کیا کرو۔ اگر تم اپنے گھروں پر نماز پڑھ چکے ہو پھر تم امام کو پا لو اور امام نے ابھی نماز نہ پڑھی ہو تو اس کے ساتھ تم نماز پڑھو، یہ تمہارے لئے نفل ہو جائے گی۔ “ اسے احمد نے روایت کیا ہے۔ متن حدیث کے الفاظ بھی اسی کے ہیں۔ اس کے علاوہ تینوں یعنی ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے بھی اسے روایت کیا ہے۔ ترمذی اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

يزيد بن الأسود

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 319

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 320

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إنما جعل الإمام ليؤتم به فإذا كبر فكبروا ولا تكبروا حتى يكبر وإذا ركع فاركعوا ولا تركعوا حتى يركع وإذا قال: سمع الله لمن حمده فقولوا: اللهم ربنا لك الحمد وإذا سجد فاسجدوا ولا تسجدوا حتى يسجد وإذا صلى قائما فصلوا قياما وإذا صلى قاعدا فصلوا قعودا اجمعين» .‏‏‏‏ رواه ابو داود وهذا لفظه واصله في الصحيحين.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”امام کو اسی لیے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے، لہذا جب وہ «الله اكبر» کہے تو تم بھی «الله اكبر» کہو اور تم (امام سے پہلے) «الله اكبر» نہ کہا کرو یہاں تک کہ وہ تکبیر کہے اور جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کیا کرو اور تم (امام سے پہلے) رکوع نہ کیا کرو اور جب امام «سمع الله لمن حمده» کہے تو تم «ربنا لك الحمد» کہو اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو اور اس سے پہلے سجدہ نہ کرو یہاں تک کہ وہ سجدہ کرے۔ جب امام کھڑا ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔“ متن حدیث کے الفاظ ابوداؤد کے ہیں اور اس کی اصل صحیحین بخاری و مسلم میں ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 320

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 321

وعن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم راى في اصحابه تاخرا فقال لهم: «‏‏‏‏تقدموا فائتموا بي ولياتم بكم من بعدكم» . رواه مسلم.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو پیچھے ہٹے ہوئے دیکھا تو فرمایا ”آگے آ جاؤ اور میری پیروی کرو اور تمہارے پیچھے والے تمہاری پیروی کریں۔“ (مسلم)

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 321

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 322

وعن زيد بن ثابت رضي الله عنه قال: احتجر رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم حجرة بخصفة فصلى فيها فتتبع إليه رجال وجاءوا يصلون بصلاته. الحديث. وفيه: «‏‏‏‏افضل صلاة المرء في بيته إلا المكتوبة» . متفق عليه.

سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھاس پھوس سے بنی ہوئی چٹائی سے ایک چھوٹا (خیمہ نما) حجرہ بنایا اور اس میں نماز پڑھنے لگے۔ لوگوں کو جب معلوم ہوا تو وہ آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھنے لگے۔ اس حدیث میں یہ بھی ہے کہ مرد کی اپنے گھر میں نماز افضل ہے سوائے فرض نماز کے۔ (بخاری و مسلم)

زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 322

chevron_left Previous
1234…114
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter