بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 1
عن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في البحر:«هو الطهور ماؤه الحل ميتته» .اخرجه الاربعة وابن ابي شيبة واللفظ له، وصححه ابن خزيمة والترمذي، ورواه مالك والشافعي واحمد.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سمندر کے پانی کے متعلق (ایک شخص کے استفسار کے جواب میں) فرمایا کہ ”اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔“ اس حدیث کو ابوداؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ اور ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔ متن حدیث کے الفاظ ابن ابی شیبہ کے ہیں۔ ابن خزیمہ اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ علاوہ ازیں اس روایت کو مالک، شافعی اور احمد نے بھی روایت کیا ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Hadith 1
