Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 527

عن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏لا تقدموا رمضان بصوم يوم ولا يومين،‏‏‏‏ إلا رجل كان يصوم صوما فليصمه» . متفق عليه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم میں سے کوئی بھی رمضان سے پہلے ایک یا دو روزے نہ رکھے، مگر جو شخص پہلے سے روزہ رکھتا آ رہا ہو اسے چاہیئے کہ اس دن کا روزہ رکھ لے۔“ (بخاری و مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 527

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 528

وعن عمار بن ياسر رضي الله عنه قال: من صام اليوم الذي يشك فيه،‏‏‏‏ فقد عصى ابا القاسم صلى الله عليه وآله وسلم. وذكره البخاري تعليقا،‏‏‏‏ ووصله الخمسة،‏‏‏‏ وصححه ابن خزيمة وابن حبان.

سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جس شخص نے مشکوک دن میں روزہ رکھا اس نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی۔ بخاری نے اسے تعلیقا اور پانچوں نے اسے موصولاً ذکر کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔

عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ

Hadith 528

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 529

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏إذا رايتموه فصوموا وإذا رايتموه فافطروا،‏‏‏‏ فإن غم عليكم فاقدروا له» .‏‏‏‏ متفق عليه ولمسلم: «‏‏‏‏فإن اغمى عليكم فاقدروا له ثلاثين» .‏‏‏‏ وللبخاري: «فاكملوا العدة ثلاثين» . وله في حديث ابي هريرة: «‏‏‏‏فاكملوا عدة شعبان ثلاثين» .

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے ”جب تم چاند دیکھ لو تو روزہ رکھو اور (عید کے لیے) چاند دیکھ لو تو افطار کر دو۔ اگر مطلع ابر آلود ہو تو اس کے لیے اندازہ لگا لو۔“ (متفق علیہ) مسلم کے الفاظ ہیں ”اگر مطلع ابر آلود ہو تو پھر اس کے لیے تیس دن کی گنتی کا اندازہ رکھو۔“ اور بخاری کے الفاظ ہیں ”پھر تیس روز کی گنتی اور تعداد پوری کرو۔“ اور بخاری میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے ”پھر تم شعبان کے تیس دن پورے کرو۔“ (بخاری و مسلم)

رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← ابْنِ عُمَرَ

Hadith 529

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 531

وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان اعرابيا جاء إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: إني رايت الهلال فقال:«‏‏‏‏اتشهد ان لا إله إلا الله؟» ‏‏‏‏ قال: نعم،‏‏‏‏ قال: «‏‏‏‏اتشهد ان محمدا رسول الله؟» ‏‏‏‏ قال: نعم قال: «‏‏‏‏فاذن في الناس يا بلال ان يصوموا غدا» .‏‏‏‏ رواه الخمسة وصححه ابن خزيمة وابن حبان ورجح النسائي إرساله.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک اعرابی (دیہاتی) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں نے چاند دیکھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا ”کیا تو اس بات کی شہادت دیتا ہے کہ اللہ کے سوا دوسرا کوئی الٰہ نہیں؟“ اس نے کہا ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کیا تو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ محمد اللہ کے رسول ہیں؟“ اس نے کہا ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”بلال اٹھو اور لوگوں میں منادی کر دو کہ کل روزہ رکھا جائے۔“ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے۔ ابن خزیمہ اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے اور نسائی نے اس کے مرسل ہونے کو ترجیح دی ہے۔

نَعَمْ ← أَتَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ← نَعَمْ ← إني رايت الهلال فقال:«‏‏‏‏اتشهد ان لا إله إلا الله؟» ← ابن عباس ان اعرابيا جاء إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم

Hadith 531

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 532

وعن حفصة ام المؤمنين رضي الله عنها ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من لم يبيت الصيام قبل الفجر فلا صيام له» .‏‏‏‏رواه الخمسة ومال الترمذي والنسائي إلى ترجيح وقفه وصححه مرفوعا ابن خزيمة وابن حبان. وللدارقطني: «‏‏‏‏لا صيام لمن لم يفرضه من الليل» .

سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا ام المؤمنین سے مروی کہ نبی کریم صلی اللہ وسلم نے فرمایا ”جس شخص نے صبح صادق سے پہلے روزے کی نیت نہ کی اس کا کوئی روزہ نہیں۔“ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے۔ ترمذی اور نسائی کا رجحان اس کے موقوف ہونے کی طرف ہے اور ابن خزیمہ اور ابن حبان نے اس کا مرفوع ہونا صحیح قرار دیا ہے اور دارقطنی کی روایت میں ہے ”جس نے رات کو اپنے آپ پر واجب نہ کر لیا اس کا کوئی روزہ نہیں۔“

حَفْصَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ،

Hadith 532

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 533

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: دخل علي النبي صلى الله عليه وآله وسلم ذات يوم فقال: «‏‏‏‏هل عندكم شيء؟» قلنا: لا قال: «‏‏‏‏فإني إذا صائم» ‏‏‏‏ ثم اتانا يوما آخر فقلنا اهدي لنا حيس فقال: «‏‏‏‏ارينيه فلقد اصبحت صائما» ‏‏‏‏ فاكل. رواه مسلم.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک روز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور دریافت فرمایا کہ ”کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟“ ہم نے عرض کیا، نہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اچھا تو میں روزہ سے ہوں“ اس کے بعد پھر ایک روز تشریف لائے تو ہم نے عرض کیا کہ حلوہ کا تحفہ ہمیں (کہیں سے) دیا گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ذرا مجھے تو دکھاؤ صبح سے میں روزے سے تھا۔“ (یہ فرما کر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حلوہ تناول فرما لیا۔ (مسلم)

«‏‏‏‏ارينيه فلقد اصبحت صائما» فاكل. رواه مسلم. ← «‏‏‏‏فإني إذا صائم» ثم اتانا يوما آخر فقلنا اهدي لنا حيس ← «‏‏‏‏هل عندكم شيء؟» قلنا: لا ← دخل علي النبي صلى الله عليه وآله وسلم ذات يوم ← عَائِشَةَ

Hadith 533

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 534

وعن سهل بن سعد رضي الله عنهما ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا يزال الناس بخير ما عجلوا الفطر» ‏‏‏‏ متفق عليه. وللترمذي من حديث ابي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏قال الله عز وجل: احب عبادي إلي اعجلهم فطرا» .

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”لوگ اس وقت تک بھلائی پر قائم رہیں گے جب تک روزہ افطار کرنے میں جلدی کریں گے۔“ (بخاری و مسلم) اور ترمذی میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے میرے بندوں میں میرے محبوب و پسندیدہ بندے وہ ہیں جو افطار کرنے میں عجلت سے کام لیتے ہیں۔“

سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ

Hadith 534

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 535

وعن انس بن مالك رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏تسحروا فإن في السحور بركة» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”سحری کھایا کرو اس لئے کہ اس میں بڑی برکت ہے۔“ (بخاری و مسلم)

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،

Hadith 535

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 536

وعن سلمان بن عامر الضبي رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إذا افطر احدكم فليفطر على تمر فإن لم يجد فليفطر على ماء فإنه طهور» . رواه الخمسة وصححه ابن خزيمة وابن حبان والحاكم

سیدنا سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب تم میں سے کوئی روزہ افطار کرے تو اسے کھجور سے افطار کرنا چاہیئے۔ پھر اگر کھجور دستیاب نہ ہو سکے تو پانی سے افطار کر لے اس لئے کہ وہ پاک ہے۔“ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے۔ ابن خزیمہ، ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← سَلْمَانُ بْنُ عَامِرٍ الضَّبِّيُّ

Hadith 536

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 537

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن الوصال فقال رجل من المسلمين: فإنك تواصل يا رسول الله؟ فقال: «وايكم مثلي؟ إني ابيت يطعمني ربي ويسقيني» ‏‏‏‏ فلما ابوا ان ينتهوا عن الوصال واصل بهم يوما ثم يوما ثم راوا الهلال فقال: «‏‏‏‏لو تاخر الهلال لزدتكم» ‏‏‏‏ كالمنكل لهم حين ابوا ان ينتهوا. متفق عليه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال سے منع فرمایا مسلمانوں میں سے ایک صاحب نے سوال کیا کہ اللہ کے رسول! آپ خود تو وصال فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم میں سے میرے جیسا کون ہے؟ میں تو اس حال میں رات گزارتا ہوں کہ میرا پروردگار مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔“ جب لوگوں نے وصال سے باز آنے سے انکار کر دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ ایک دن پھر دوسرے دن کا وصال کیا۔ پھر انہوں نے چاند کو دیکھ لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”اگر چاند آج نظر نہ آتا تو میں تمہارے لئے زیادہ دن وصال کرتا۔“ گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو اس سے باز نہ رہنے کی وجہ سے سزا دے رہے تھے۔ (بخاری و مسلم)

الوصال فقال رجل من المسلمين: فإنك تواصل ← نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← وعن ابي هريرة

Hadith 537

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 538

وعنه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏من لم يدع قول الزور،‏‏‏‏ والعمل به،‏‏‏‏ والجهل،‏‏‏‏ فليس لله حاجة في ان يدع طعامه وشرابه» .‏‏‏‏ رواه البخاري وابو داود واللفظ له.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس نے جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑا اور حماقت و بیوقوفی کو ترک نہ کیا تو اللہ تعالیٰ کو اس کے کھانے پینے کو چھوڑنے کی ضرورت نہیں۔“ (بخاری و ابوداؤد) اور الفاظ ابوداؤد کے ہیں۔

وعنه

Hadith 538

بلوغ المرام · كتاب الصيام ‹ باب · حديث 539

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقبل وهو صائم ويباشر وهو صائم ولكنه كان املككم لإربه. متفق عليه؛ واللفظ لمسلم،‏‏‏‏ وزاد في رواية: في رمضان.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ لے لیتے تھے اور معانقہ بھی فرما لیتے تھے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمہاری نسبت اپنی طبیعت پر زیادہ کنٹرول اور ضبط کرنے والے تھے۔ (بخاری و مسلم) یہ الفاظ مسلم کے ہیں اور ایک روایت میں اتنا اضافہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دونوں فعل رمضان میں کرتے تھے۔

عَائِشَةَ

Hadith 539

chevron_left Previous
12345
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter