Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1135

عن ابي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏كل ذي ناب من السباع فاكله حرام» .‏‏‏‏ رواه مسلم. واخرجه من حديث ابن عباس رضي الله عنهما بلفظ:" نهى". وزاد: «‏‏‏‏وكل ذي مخلب من الطير» .

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” درندوں میں سے ہر کچلی والے کا کھانا حرام ہے۔ “ (مسلم) ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت میں جسے مسلم نے روایت کیا ہے یہ الفاظ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے اور اتنا اضافہ ہے کہ ” پرندوں میں ہر اس پرندے کا کھانا حرام ہے جو پنجوں میں گرفت کر کے کھائے۔ “

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 1135

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1136

وعن جابر رضي الله عنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يوم خيبر عن لحوم الحمر الاهلية واذن في لحوم الخيل. متفق عليه،‏‏‏‏ وفي لفظ للبخاري:" ورخص".

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے روز گھریلو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا تھا اور گھوڑوں کے گوشت کی اجازت کی تھی۔ (بخاری و مسلم) اور بخاری کی روایت میں ہے «أذن» کے بجائے «رخص» کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رخصت دی۔

«نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ ← جَابِرٍ

Hadith 1136

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1137

وعن ابن ابي اوفى رضي الله عنهما قال: غزونا مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم سبع غزوات ناكل الجراد. متفق عليه.

سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سات غزوات لڑے ہیں۔ ہم ٹڈی دل کھاتے رہے ہیں۔ (بخاری و مسلم)

ابن اَبِیْ اَوْفٰی

Hadith 1137

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1138

وعن انس رضي الله عنه في قصة الارنب قال: فذبحها فبعث بوركها إلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فقبله. متفق عليه.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے خرگوش کے قصہ کے متعلق روایت ہے کہ (ابوطلحہ) نے اسے ذبح کیا اور اس کی ران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کی۔ جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول فرما لیا۔ (بخاری و مسلم)

انس في قصة الارنب

Hadith 1138

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1139

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن قتل اربع من الدواب: النملة والنحلة والهدهد والصرد. رواه احمد وابو داود وصححه ابن حبان.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں میں سے چار کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔ چیونٹی، شہد کی مکھی، ہدہد اور ممولا۔ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔

نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← ابْنِ عَبَّاسٍ،

Hadith 1139

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1140

وعن ابن ابي عمار رضي الله عنه قال: قلت لجابر: الضبع صيد هو؟ قال: نعم. قلت: قاله رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم؟ قال: نعم. رواه احمد والاربعة وصححه البخاري وابن حبان.

سیدنا ابن ابی عمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ کیا بجو (چرگ) بھی شکار ہے؟ انہوں نے کہا ہاں! میں نے پھر پوچھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں!۔ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور بخاری اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

نعم. رواه احمد والاربعة وصححه البخاري وابن حبان. ← نعم. قلت: قاله رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم؟ ← قلت لجابر: الضبع صيد هو؟ ← وعن ابن ابي عمار

Hadith 1140

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1141

وعن ابن عمر رضي الله عنهما انه سئل عن القنفذ فقال: «قل لا اجد في ما اوحي إلي محرما على طاعم» فقال شيخ عنده: سمعت ابا هريرة يقول: ذكر عند النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: «‏‏‏‏خبيثة من الخبائث» ‏‏‏‏ فقال ابن عمر: إن كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال هذا،‏‏‏‏ فهو كما قال. اخرجه احمد و ابو داود،‏‏‏‏ وإسناده ضعيف.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان سے سیہ (خار پشت) کے متعلق دریافت کیا گیا۔ انہوں نے جواب میں اللہ کا فرمان سنایا ” (اے رسول!) کہہ دے کہ میں اس میں کوئی حرام چیز نہیں پاتا جو میری طرف وحی کی گئی ہے۔“ ان کے پاس ایک بزرگ بیٹھے تھے، انہوں نے کہا میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ہے کہ اس کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” خبیث جانوروں میں سے ایک خبیث جانور ہے۔“ اس کی روایت احمد اور ابوداؤد نے کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔

اخرجه احمد و ابو داود،‏‏‏‏ وإسناده ضعيف. ← هذا،‏‏‏‏ فهو كما ← ابن عمر: إن كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← «‏‏‏‏خبيثة من الخبائث» ← عند النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← أَبَا هُرَيْرَةَ ← شَيْخٌ عِنْدَهُ ← «قل لا اجد في ما اوحي إلي محرما على طاعم» ← القنفذ ← ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ سُئِلَ

Hadith 1141

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1142

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن الجلالة والبانها.اخرجه الاربعة إلا النسائي وحسنه الترمذي.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گندگی خور جانور کے گوشت کھانے اور اس کے دودھ پینے سے منع فرمایا ہے۔ نسائی کے علاوہ اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے۔

الجلالة والبانها.اخرجه الاربعة إلا النسائي وحسنه الترمذي. ← نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← وعن ابن عمر

Hadith 1142

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1143

وعن ابي قتادة رضي الله عنه في قصة الحمار الوحشي: فاكل منه النبي صلى الله عليه وآله وسلم. متفق عليه.

سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے حمار وحشی کے قصہ کے سلسلہ میں مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا گوشت تناول فرمایا۔ (بخاری و مسلم)

Hadith 1143

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1144

وعن اسماء بنت ابي بكر رضي الله عنهما قالت: نحرنا على عهد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فرسا فاكلناه. متفق عليه.

سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں گھوڑا ذبح کیا اور اسے ہم نے کھایا بھی۔ (بخاری ومسلم)

أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ،

Hadith 1144

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1145

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: اكل الضب على مائدة رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم. متفق عليه.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دسترخوان پر سو سمار (سانڈا) کو کھایا گیا۔ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Hadith 1145

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1146

وعن عبد الرحمن بن عثمان القرشي رضي الله عنه: ان طبيبا سال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن الضفدع بجعلها في دواء،‏‏‏‏ فنهى عن قتلها. اخرجه احمد وصححه الحاكم.

سیدنا عبدالرحمٰن بن عثمان قرشی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک طبیب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مینڈک کے بطور دوا استعمال کے بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے قتل کرنے سے منع فرمایا۔ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔

Hadith 1146

chevron_left Previous
123
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter