Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 425

عن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏اكثروا ذكر هاذم اللذات: الموت» .‏‏‏‏ رواه الترمذي والنسائي وصححه ابن حبان.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”لذتوں کو توڑ دینے، کاٹ دینے والی کا ذکر کثرت سے کیا کرو (یعنی موت کا)“ اسے ترمذی اور نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 425

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 426

وعن انس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يتمنين احدكم الموت لضر نزل به فإن كان لا بد متمنيا فليقل: اللهم احيني ما كانت الحياة خيرا لي وتوفني إذا كانت الوفاة خيرا لي» .‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ وسلم نے فرمایا ”تم میں سے کسی کو اس مصیبت و تکلیف کی وجہ سے جو اس پر نازل ہوئی ہو موت کی تمنا و خواہش ہرگز نہیں کرنی چاہئیے اور اگر اس کی تمنا ضروری ہو تو پھر اس طرح کہنا چاہیئے «اللهم أحيني ما كانت الحياة خيرا لي وتوفني إذا كانت الوفاة خيرا لي» اے اللہ! جب تک جینا میرے لئے بہتر ہو اس وقت تک مجھے زندگی عطا فرما اور جب موت میرے لئے بہتر ہو تو مجھے وفات دیدے۔“ (بخاری و مسلم)

أَنَسٍ،

Hadith 426

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 427

وعن بريدة رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏المؤمن يموت بعرق االجبين» . رواه الثلاثة وصححه ابن حبان.

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مومن کی موت کے وقت اس کی پیشانی پر پسینہ رونما ہو جاتا ہے۔“ اس روایت کو تینوں یعنی ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

بُرَيْدَةَ

Hadith 427

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 428

وعن ابي سعيد وابي هريرة رضي الله عنهما قالا: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لقنوا موتاكم لا إله إلا الله» .‏‏‏‏ رواه مسلم والاربعة.

سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی کہ رسول اللہ صلی اللہ وسلم نے فرمایا ”قریب المرگ آدمی کو «لا إله إلا الله» کی تلقین کرو۔“ اسے مسلم اور چاروں یعنی ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔

أَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 428

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 429

وعن معقل بن يسار رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «اقرءوا على موتاكم يس» .‏‏‏‏ رواه ابو داود والنسائي وصححه ابن حبان.

سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اپنے مرنے والوں کے قریب سورۃ «يس» پڑھا کرو۔“ اسے ابوداؤد، نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ

Hadith 429

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 430

وعن ام سلمة رضي الله عنها قالت: دخل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم على ابي سلمة وقد شق بصره فاغمضه ثم قال: «‏‏‏‏إن الروح إذا قبض تبعه البصر» فضج ناس من اهله فقال:«‏‏‏‏لا تدعوا على انفسكم إلا بخير فإن الملائكة يؤمنون على ما تقولون» ثم قال: «اللهم اغفر لابي سلمة وارفع درجته في المهديين وافسح له في قبره ونور له فيه واخلفه في عقبه» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کی موت کے وقت تشریف لائے اس وقت ان کی آنکھ کھلی ہوئی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بند کر دیا اور پھر فرمایا کہ ”جب روح بدن سے نکل جاتی ہے تو آنکھ اس کا پیچھا کرتی ہے۔“ اتنے میں گھر کے لوگ آہ و بکا کرنے لگے، چیخنے لگے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اپنے لیے اچھی اور بہتر دعا کرنا کیونکہ جو کچھ تم کہتے ہو اس پر فرشتے آمین کہتے ہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی «اللهم اغفر لأبي سلمة وارفع درجته في المهديين وافسح له في قبره ونور له فيه واخلفه في عقبه» ”الٰہی! ابوسلمہ کی مغفرت فرما دے۔ ہدایت یافتہ لوگوں میں اس کا درجہ و مرتبہ بلند فرما اور اس کی قبر کشادہ و وسیع فرما دے اور اسے منور فرما دے اور اس کے پیچھے رہنے والوں میں نائب و قائم مقام ہو جا۔“ (مسلم)

أُمِّ سَلَمَةَ

Hadith 430

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 431

وعن عائشة رضي الله عنها: ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم حين توفي سجي ببرد حبرة. متفق عليه.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب فوت ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک دھاری دار چادر سے ڈھانپ دیا گیا۔ (بخاری و مسلم)

عَائِشَةَ

Hadith 431

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 432

وعنها رضي الله عنها ان ابا بكر الصديق رضي الله عنه قبل النبي صلى الله عليه وآله وسلم بعد موته. رواه البخاري.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم (کی پیشانی) کا بوسہ لیا تھا۔ (بخاری)

Hadith 432

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 433

وعن ابي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال:«‏‏‏‏نفس المؤمن معلقة بدينه حتى يقضى عنه» .‏‏‏‏ رواه احمد والترمذي وحسنه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مومن کی روح قرض کے ساتھ اس وقت تک معلق (لٹکی) رہتی ہے جب تک اسے ادا نہیں کر دیا جاتا۔“ احمد اور ترمذی نے اسے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے۔

الترمذي وحسنه. ← أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 433

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 434

وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال في الذي سقط عن راحلته فمات: «‏‏‏‏اغسلوه بماء وسدر وكفنوه في ثوبين» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کے متعلق جو اپنی سواری سے گر کر جاں بحق ہو گیا فرمایا کہ ”اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور اسی کے دو کپڑوں میں کفن دے دو۔“ (بخاری)

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Hadith 434

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 435

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: لما ارادوا غسل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قالوا: والله ما ندري نجرد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم من ثيابه كما نجرد موتانا ام نغسله وعليه ثيابه؟. الحديث. رواه احمد وابو داود

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دینے کا ارادہ کیا تو انہوں نے کہا اللہ کی قسم! ہمیں علم نہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے اتاریں جس طرح ہم اپنے مرنے والوں کے کپڑے اتارتے ہیں یا نہ اتاریں؟ پھر ساری حدیث بیان کی۔ (احمد اور ابوداؤد)

لما ارادوا غسل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← عَائِشَةَ

Hadith 435

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 436

وعن ام عطية رضي الله عنها قالت: دخل علينا النبي صلى الله عليه وآله وسلم ونحن نغسل ابنته فقال: «‏‏‏‏اغسلنها ثلاثا او خمسا او اكثر من ذلك إن رايتن ذلك بماء وسدر واجعلن في الآخرة كافورا او شيئا من كافور» فلما فرغنا آذناه فالقى إلينا حقوه فقال: «‏‏‏‏اشعرنها إياه» .‏‏‏‏ متفق عليه. وفي رواية: «‏‏‏‏ابدان بميامنها ومواضع الوضوء منها» .‏‏‏‏ وفي لفظ للبخاري: فضفرنا شعرها ثلاثة قرون فالقيناها خلفها.

سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس اس وقت تشریف لائے جب ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کو غسل دے رہی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اسے تین یا پانچ مرتبہ، یا اس سے بھی زیادہ مرتبہ غسل دو۔ اگر ضرورت محسوس کرو، غسل پانی اور بیری کے پتوں سے دو، آخر میں کافور یا فرمایا کچھ کافور ڈالو“ جب ہم فارغ ہوئیں تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع بھجوا دی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا تہ بند اتار کر ہماری طرف پھینک دیا اور فرمایا ”اسے جسم کے ساتھ لگا دو۔“ (بخاری و مسلم) اور ایک روایت میں ہے کہ غسل دائیں طرف سے اور وضو کے اعضاء سے شروع کرنا۔ بخاری کی ایک روایت میں ہے کہ ہم نے ان کے سر کے بالوں کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا اور ان کو پشت پر ڈال دیا۔

دخل علينا النبي صلى الله عليه وآله وسلم ونحن نغسل ابنته ← أُمِّ عَطِيَّةَ

Hadith 436

chevron_left Previous
12345
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter