Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند اسحاق بن راوایہ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah

by أبو يعقوب إسحاق بن إبراهيم بن مخلد بن إبراهيم الحنظلي المروزي المعروف بـ ابن راهويه

2,786 Hadith127 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 470

470- أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا بَكْرِ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، يُخْبِرُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم، مِثْلَهُ.

حضرت زھری سے مروی ہے‘ انہوں نے ابو بکر بن عبداللہ بن عمر سے سنا وہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے اس کی مثل خبر دیتے ہیں۔

النَّبِیِّ مِثْلَہُ ← ابْنِ عُمَرَ ← أَبَا بَكْرِ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، يُخْبِرُ ← الزهري أنه ← سُفْيَانَ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 470

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 471

471- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثنا صَالِحُ بْنُ أَبِي الأَخْضَرِ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، وَأَبِي عَبْدِ اللهِ الأَغَرِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: إِنَّ اللَّهَ يَنْزِلُ كُلَّ لَيْلَةٍ، إِذَا بَقِيَ ثُلُثُ اللَّيْلِ الآخِرُ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا، فَيَقُولُ: مَنْ يَدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَهُ، وَمَنْ يَسْتَغِفِرُنِي فَأَغْفِرُ لَهُ.

حضرت عطاء بن یزید لیثی اور ابوعبدالله الاغر‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ نبی کریم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا:’’بے شک جب رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہتاہے تو اللہ تعالیٰ آسمانِ دنیا پر نزول فرماتا ہے(رحمت مراد ہے) اور فرماتا ہے کون مجھ سےدعا مانگتا ہے میں اس کو قبول کروں؟ کون مجھ سے بخشش طلب کرتا ہے میں اس کو بخش دوں؟‘‘

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، وَأَبِي عَبْدِ اللهِ الأَغَرِّ، ← ابْنِ شِهَابٍ، ← صَالِحِ بْنِ أَبِي الأَخْضَرِ ← النَّضْرُ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 471

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 472

472- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثنا صَالِحُ بْنُ أَبِي الأَخْضَرِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حَنِيفٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: الرُّؤْيَا مِنَ اللهِ، وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يَكْرَهُهُ فَلْيَبْزُقْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلاَثًا، وَلاَ يُحَدِّثْ بِهَا، فَإِنَّهَا الَّتِي تَضُرُّهُ.

حضرت ابو امامہ بن سہل بن حنیف ‘حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ نبی کریم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا:’’اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور بُرا خواب شیطان کی طرف سے ہے۔ پس جب تم میں سے کوئی ایک نا پسندیدہ بات دیکھے تو اپنی بائیں جانب تین بار تھوک دے اور اسے( کسی کے سامنے) بیان نہ کرے ‘وہ اسے ہرگز نقصان نہیں پہنچائے گا ۔‘‘

بِهَا، فَإِنَّهَا الَّتِي تَضُرُّهُ. ← يساره ثلاثا، ولا ← الرُّؤْيَا مِنَ اللهِ، وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يَكْرَهُهُ فَلْيَبْزُقْ ← النَّبِيِّ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، ← الزُّهْرِيِّ، ← صَالِحِ بْنِ أَبِي الأَخْضَرِ ← النَّضْرُ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 472

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 473

473- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، حَدَّثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ مَعْبَدِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: مَنْ كَادَ أَهْلَ الْمَدِينَةِ كَادَهُ اللَّهُ. قَالَ: وَحَدَّثَنِي عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ قَالَ: وَيَذُوبُ كَمَا يَذُوبُ الْمِلْحُ فِي الْمَاءِ.

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ‘ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا:’’ جو شخص اہل مدینہ سے فریب (مکاری )کرے گا اللہ تعالیٰ اسے اس مکاری کا بدلہ دےگا۔‘‘راوی فرماتے ہیں: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہوئے مجھ سے بیان کیا گیا کہ انہوں نے فرمایا: وہ اس طرح پگھل جائے گا جس طرح نمک پانی میں پگھل جاتا ہے۔

وَيَذُوبُ كَمَا يَذُوبُ الْمِلْحُ فِي الْمَاءِ. ← أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ ← وَحَدَّثَنِي ← مَنْ كَادَ أَهْلَ الْمَدِينَةِ كَادَهُ اللَّهُ. ← النَّبِيِّ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← رَجُلٌ: ← أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ مَعْبَدِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← النَّضْرُ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 473

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 474

474- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، حَدَّثَنِي حَكِيمٌ الأَثْرَمُ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: مَنْ أَتَى كَاهِنًا فَصَدَّقَهُ [بِمَا يَقُولُ] (1)، أَوْ أَتَى حَائِضًا، أَوْ أَتَى امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا فَقَدْ بَرِئَ مِمَّا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. _حاشية__________ (1) ما بين الحاجزين جاء في الأصل هكذا "لا يقول"، وما أثبته من مصادر التخريج.

حضرت ابوتمیمہ ھجیمی‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا:’’جو شخص کا ہن (نجومی) کے پاس جائے اور جو کچھ وہ کہتا ہے اس کی تصدیق کرےیا حائضہ عورت سے جماع کرے یا بیوی سے بدفعلی کرے وہ اس چیز سے دور ہے جومحمد(صلى الله علیہ وسلم) پر نازل کی گئی۔‘‘

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيِّ ← حَکِيمٍ الْأَثْرَمِ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← النَّضْرُ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 474

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 475

475- أَخْبَرَنَا كُلْثُومٌ، حَدَّثنا عَطَاءٌ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: إِنِّي لأَجِدُ التَّمْرَةَ سَاقِطَةً فَأَرْفَعُهَا لآكُلَهَا، فَأَخْشَى أَنْ يَكُونَ مِنَ الصَّدَقَةِ فَأُلْقِيَهَا.

حضرت عطاء‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: ”میں ایک گری ہوئی کھجور پا تا ہوں تو اسے کھانے کیلئے اٹھا لیتا ہوں پھر میں اسےاس خوف سے پھینک دیتا ہوں کہ کہیں صدقہ کی نہ ہو گا۔‘‘

إِنِّي لأَجِدُ التَّمْرَةَ سَاقِطَةً فَأَرْفَعُهَا لآكُلَهَا، فَأَخْشَى أَنْ يَكُونَ مِنَ الصَّدَقَةِ فَأُلْقِيَهَا. ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَطَاءٍ، ← كُلْثُومٍ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 475

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 476

476- وَبِهَذَا الإِسْنَادِ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: إِنَّ الْمَمْلُوكَ إِذَا تُوُفِّيَ وَهُوَ يُحْسِنُ عِبَادَةَ رَبِّهِ وَيَنْصَحُ لِسَيِّدِهِ، يُعْتِقُهُ اللَّهُ.

اسی سند کے ساتھ نبی کریم صلى الله علیہ وسلم سے مروی ہے آپ نے فرمایا: ” جب کوئی غلام فوت ہو جاتا ہے اور اس نے اپنے رب کی عبادت بھی اچھی طرح کی اور اپنے آقا کی خیر خواہی بھی کی ہوتواللہ تعالیٰ اسے (جہنم سے) آزاد کر دیتا ہے۔‘‘

إِنَّ الْمَمْلُوكَ إِذَا تُوُفِّيَ وَهُوَ يُحْسِنُ عِبَادَةَ رَبِّهِ وَيَنْصَحُ لِسَيِّدِهِ، يُعْتِقُهُ اللَّهُ. ← رَسُولِ اللَّهِ ← وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 476

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 477

477- وَبِهَذَا عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: رَأَى عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَجُلاً يَسْرِقُ، فَقَالَ لَهُ: أَسْرَقْتَ؟ قَالَ: لاَ، وَالَّذِي لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ، فَقَالَ عِيسَى: آمَنْتُ بِاللهِ، وَكَذَّبْتُ الْبَصَرَ.

اسی سند کے ساتھ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے مروی ہے آپ نے فرمایا: ”حضرت عیسٰی علیہ السلام نے ایک شخص کو چوری کرتے ہوئے دیکھا تو اس سے فرمایا: کیا تو نے چوری کی ہے؟ اس نے کہا: نہیں !اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ حضرت عیسی ٰعلیہ السلام نے فرمایا: میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لایا اور (اپنی )نگاہ کو جھٹلا دیا۔‘‘

لاَ، وَالَّذِي لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ، فَقَالَ عِيسَى: آمَنْتُ بِاللهِ، وَكَذَّبْتُ الْبَصَرَ. ← «رَأَى عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَجُلًا يَسْرِقُ فَقَالَ لَهُ: أَسَرَقْتَ؟ ← رَسُولِ اللَّهِ ← وَبِهَذَا

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 477

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 478

478- وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: لاَ أُوتِيتُكُمْ شَيْئًا وَلاَ أَمْنَعُكُمُوهُ، إِنْ أَنَا إِلاَّ خَازِنٌ أَضَعُ حَيْثُ أُمِرْتُ.

اسی سند کے ساتھ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے مروی ہے آپ نے فرمایا: ” میں تمہیں کوئی چیز نہیں دیتا اور نہ اس کو تم سے روک رکھتا ہوں میں خازن ( قاسم ) ہوں جس جگہ کا مجھے حکم ہوتا ہے وہاں دیتا ہوں ۔‘‘

إِلَّا خَازِنٌ أَضَعُ حَيْثُ أُمِرْتُ ← لاَ أُوتِيتُكُمْ شَيْئًا وَلاَ أَمْنَعُكُمُوهُ، إِنْ ← رَسُولِ اللَّهِ ← وَبِهَذَا

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 478

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 479

479- وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: مَنْ قَامَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ إِيمَانًا بِاللهِ، وَتَصْدِيقًا بِهِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ.

اسی سند کے ساتھ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے مروی ہے آپ نے فرمایا: ” جو شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان اور اس کی تصدیق کے ساتھ لیلۃ القدر میں قیام کرے (یعنی شب بیداری کرے) اس کے گذشتہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں ‘‘

رَسُولِ اللَّهِ ← وَبِهَذَا

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 479

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 480

480- وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: إِنَّ الشَّيْطَانَ يَتَنَقَّلُ فِي جِسْمِ ابْنِ آدَمَ، فَإِذَا عَصَمَهُ اللَّهُ مِنْ بَابٍ تَحَوَّلَ لَهُ مِنْ بَابٍ آخَرَ، حَتَّى يُهْلِكَهُ لِغَضَبِهِ.

اسی سند کے ساتھ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے مروی ہے آپ نے فرمایا:” بے شک شیطان انسانی جسم میں منتقل ہوتا ہے جب اللہ تعالیٰ اسے (انسان کو) ایک دروازے سے محفوظ رکھتا ہے تووہ دوسرے دروازے سے آ جا تا ہے حتی کہ اس کے بعض حصے کو ہلاک کر دیتا ہے ۔“

رَسُولِ اللَّهِ ← وَبِهَذَا

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 480

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 481

481- أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، حَدَّثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: عَجَبًا لِتَرْكِ النَّاسِ هَذَا الإِهْلاَلَ وَلِتَكْبِيرِهِمْ، مَا بِي إِلاَّ أَنْ يَكُونَ التَّكْبِيرَةُ حَسَنًا، وَلَكِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْتِي الإِنْسَانَ مِنْ قِبَلِ الإِثْمِ، فَإِذَا عُصِمَ مِنْهُ، جَاءَهُ مِنْ نَحْوِ الْبِرِّ، لِيَدَعَ سُنَّةً وَلِيَبْتَدِعَ بِدْعَةً.

حضرت عطاء فرماتے ہیں: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا وہ فرماتے تھے: مجھے لوگوں پر تعجب ہے کہ انہوں نے اس چاند کو دیکھ کر تکبیر کہنا (اللہ اکبر کہنا )چھوڑ دیا اور میرے نزدیک تکبیر کہنا اچھا ہے لیکن شیطان انسان کے پاس گناہ کی جانب سے آتا ہے پس جب وہ شخص اس سے محفوظ رہتا ہے تو وہ نیکی کے راستے سے آتا ہے تا کہ وہ سنت کو چھوڑ کر بدعت اختیار کرے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عِيسَى بْنُ يُونُسَ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 481

chevron_left Previous
1…8910…14
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter
91. Chapter
92. Chapter
93. Chapter
94. Chapter
95. Chapter
96. Chapter
97. Chapter
98. Chapter
99. Chapter
100. Chapter
101. Chapter
102. Chapter
103. Chapter
104. Chapter
105. Chapter
106. Chapter
107. Chapter
108. Chapter
109. Chapter
110. Chapter
111. Chapter
112. Chapter
113. Chapter
114. Chapter
115. Chapter
116. Chapter
117. Chapter
118. Chapter
119. Chapter
1. Book
    120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter