Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند اسحاق بن راوایہ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah

by أبو يعقوب إسحاق بن إبراهيم بن مخلد بن إبراهيم الحنظلي المروزي المعروف بـ ابن راهويه

2,786 Hadith127 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 494

494- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثنا عَوْفٌ، عَنْ خِلاَسٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: اشْتَدَّ غَضَبُ اللهِ عَلَى رَجُلٍ قَتَلَهُ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم، وَاشْتَدَّ غَضَبُ اللهِ عَلَى رَجُلٍ تَسَمَّى مَلِكَ الأَمْلاَكِ، لاَ مَلِكَ إِلاَّ اللَّهُ.

حضرت خلاص‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اللہ صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا : ”اللہ تعالی اس شخص پر بہت غضبناک ہوتا ہے جس کو اللہ کا رسول قتل کرے اور اس شخص پر اللہ تعالی کا غضب زیادہ ہوتا ہے جس کو بادشاہوں کا بادشاہ کہا جائے‘ اللہ کے سوا ( حقیقتاً) کوئی بادشاہ نہیں ۔‘‘

رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← خِلَاسٍ، ← عَوْفٌ، ← النَّضْرُ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 494

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 495

495- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، حَدَّثنا أَبُو الْمُهَزِّمِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: لاَ يَجْتَمِعُ رَجُلاَنِ فِي الْجَنَّةِ، أَحَدُهُمَا قَالَ لأَخِيهِ: يَا كَافِرُ.

حضرت ابو المھزم فرماتے ہیں میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا ہے وہ فرماتے تھے رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسے دو شخص جنت میں جمع نہیں ہوں گے جن میں سے ایک اپنے دوسرے بھائی سے کہے: اے کافر!۔

أَبَا هُرَيْرَةَ ← أَبو الْمُهَزِّمِ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← النَّضْرُ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 495

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 496

496- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثنا عَوْفٌ، عَنْ خِلاَسٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: مَنْ أَتَى عَرَّافًا، أَوْ كَاهِنًا فَسَأَلَهُ فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ، فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم.

حضرت خلاس‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا:”جو شخص کسی قیافہ شناس یا کاہن کے پاس آئے اور اس سے سوال کر کے اس کی بات کی تصدیق کرے‘ اس نے اس چیز کا انکار کیا جو محمد ( صلى الله علیہ وسلم ) پر نازل ہوئی ۔“

فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ ← مَنْ أَتَى عَرَّافًا، أَوْ كَاهِنًا فَسَأَلَهُ فَصَدَّقَهُ بِمَا ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← خِلَاسٍ، ← عَوْفٌ، ← النَّضْرُ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 496

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 497

497- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم عَنْ لِبْسَيْنِ، وَعَنْ بَيْعَتَيْنِ، عَنِ اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ، وَالاَحْتِبَاءِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، وَعَنِ اللَّمْسِ، وَالنَّبْذِ.

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے‘ فرماتے ہیں رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے دوقسم کے لباسوں اور دو قسم کی بیع سے منع فرمایا ہے: (1) کپڑے میں اپنے آپ کو لپیٹ لینا۔ (2) دونوں ٹانگیں کھڑی کر کے کمر سے کپڑے کو لاتے ہوئے گھٹنوں کے نیچے باندھنا اور دو سودے۔(1) لمس (ہاتھ لگانا )۔ (2) نبذ ( پھینکنا)۔

اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ، وَالاَحْتِبَاءِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، وَعَنِ اللَّمْسِ، وَالنَّبْذِ. ← لِبْسَيْنِ، وَعَنْ بَيْعَتَيْنِ، ← «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← رَجُلٌ: ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← النَّضْرُ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 497

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 498

498- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثنا عَوْفٌ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: النَّاسُ مَعَادِنُ فِي الْخَيْرِ وَالشَّرِّ، فَخِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الإِسْلاَمِ إِذَا فَقُهُوا.

حضرت خلاس‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: ”لوگ نیکی اور برائی کی کانیں ہیں پس جو ان میں سے دور جاہلیت میں بہتر تھے ن وہ اسلام (کے دور) میں بھی بہتر ہیں جب (دین کی) سمجھ رکھتے ہوں (یعنی ایمان لائیں)۔‘‘

رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← خَالِدٌ، ← عَوْفٌ، ← النَّضْرُ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 498

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 499

499- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ الأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَُرَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ صَلاَتُهُ، فَإِنْ كَانَ أَكْمَلَهَا وَإِلاَّ قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: انْظُرُوا هَلْ لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعٍ، فَإِنْ وُجِدَ لَهُ تَطَوُّعٌ قَالَ: أَكْمِلُوا بِهِ الْفَرِيضَةَ.

حضرت یحییٰ بن یعمر‘ حضرت ابو ہریرہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: ’’(قیامت کے دن ) بندے سے سب سے پہلے نماز کا حساب ہو گا اگراس نے اس کو مکمل کیا ہو گا تو ٹھیک ہے ورنہ اللہ تبارک و تعالیٰ فرمائے گا دیکھو! میرے بندے کے پاس نفل نماز ہے؟ اگر اس کے پاس نفل نماز ہوئی تو اللہ تعالی فرمائے گا اس کے ذریعے فرائض کی تکمیل کرو۔

أَکْمِلُوا بِهِ الْفَرِيضَةَ ← اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: انْظُرُوا هَلْ لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعٍ، فَإِنْ وُجِدَ لَهُ تَطَوُّعٌ ← أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ صَلَاتُهُ فَإِنْ کَانَ أَکْمَلَهَا وَإِلَّا ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← یَّحْیَی بْنِ یَعْمُرَ ← الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← النَّضْرُ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 499

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 500

500- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ جَعْفَرٍ، وَهُوَ ابْنُ أَبِي وَحْشِيَّةَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: تَنَازَعَنَا أَصْحَابَ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم فِي هَذِهِ الآيَةِ، فِي: {كَشَجَرَةٍ خَبِيثَةٍ (1) اجْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الأَرْضِ مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ} فَقُلْنَا: نَحْسَبُهَا الْكَمْأَةُ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم فَقَالَ: مَاذَا تَذَاكَرُونَ؟ فَقُلْنَا: هَذِهِ الآيَةَ، فِي الشَّجَرَةِ الَّتِي ذَكَرَهَا اللَّهُ، فَقُلْنَا: نَحْسَبُهَا الْكَمْأَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: الْكَمْأَةُ مِنَ الْمَنِّ وَمَاءُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ، وَالْعَجْوَةُ مِنَ الْجَنَّةِ، وَهِيَ شِفَاءٌ مِنَ السُّمِّ. _حاشية__________ (1) جاء في الأصل "شجرة اجتثت ...". {سورة إبراهيم} الآية (26) .

حضرت شہر بن حوشب‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں ہم اصحاب رسول میں اس آیت کے بارے میں اختلاف ہوا’’کشجرۃ خبیثۃ اجتثت من فوق الارض مالھا من قرار‘‘ ’’ (بری بات کی مثال) اس خبیث درخت کی طرح ہے جو زمین کے اوپر اوپر اگتا ہے اسے (زمین میں) قرار حاصل نہیں ۔‘‘ ہم نے کہا: ہمارے خیال میں یہ کھمبی ہے (اتنے میں) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو آپ نے پوچھا: کس چیز کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے؟ ہم نے عرض کیا: اس آیت میں جس درخت کا ذکر ہے۔ ہم نے اس کے بارے میں کہا کہ ہم اس کو کھمبی خیال کرتے ہیں۔ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا : کھمبی مَنّ سے ہے اور اس کا پانی آنکھوں کیلئے شفاء ہے اور عجوہ کھجور جنت سے ہے اور یہ زہر سے شفا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ← جَعْفَرٍ، وَهُوَ ابْنُ أَبِي وَحْشِيَّةَ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← النَّضْرُ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 500

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 501

501- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ مِنْ غَيْرِ أَهْلِهِ، سَأَلَ عَنْهُ: أَهَدِيَّةٌ، أَمْ صَدَقَةٌ؟ فَإِنْ قِيلَ: صَدَقَةٌ، لَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ، وَأَكَلَ أَصْحَابُهُ، وَإِنْ قِيلَ: هَدِيَّةٌ أَكَلَ مِنْهَا.

حضرت محمد بن زیاد‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں‘ وہ فرماتے ہیں : رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جب گھر کے علاوہ کہیں سے کھانا آتا تو آپ پوچھتے: ہدیہ ہے یا صدقہ؟ اگر ا ور کہا جاتا کہ صدقہ ہے تو اسے تناول نہ فرماتے اور اگر کہا جاتا کہ وہ یہ ہے تو اس سے تناول فرماتے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← النَّضْرُ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 501

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 502

502- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلاَ وَلَبَكَيتُمْ كَثِيرًا، وَلَكِنْ قَارِبُوا وَسَدِّدُوا وَأَبْشِرُوا.

حضرت محمد بن زیاد‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: ”جو کچھ میں جانتا ہوں اگر تم جانتے تو ہنستے کم اور روتے زیادہ، لیکن ایک دوسرے کے قریب رہو سیدھے راستے پر چلو اور (جنت کی) خوشخبری حاصل کرو ۔

لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلاَ وَلَبَكَيتُمْ كَثِيرًا، وَلَكِنْ قَارِبُوا وَسَدِّدُوا وَأَبْشِرُوا. ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← النَّضْرُ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 502

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 503

503- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثنا عَوْفٌ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: الْعَجْمَاءُ جُبَارٌ وَالْبِئْرُ جُبَارٌ وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمْسُ.

حضرت حسن‘ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: ”جانور کا کسی کو ہلاک کرنا معاف ہے‘ کان میں گر کر مر جانا معاف ہے اور زمین سے ملنے والے خزانے میں پانچواں حصہ (لازم) ہے۔‘‘

العجماء جبار والبئر جبار والمعدن جبار وفي الركاز الخمس ← رَسُولِ اللَّهِ ← الْحَسَنِ، ← عَوْفٌ، ← النَّضْرُ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 503

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 504

504- قَالَ عَوْفٌ: وَحَدَّثَنِي بِهِ مُحَمَّدٌ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم أَيْضًا. وَحَدَّثَنِي غَيْرُ مُحَمَّدٍ، كُلُّهُمْ يَرْفَعُهَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم.

حضرت محمد‘ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس حدیث کو روایت کرتے ہیں‘ کئی دیگر راویوں نے بھی اسے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا۔

النَّبِيِّ أَيْضًا. وَحَدَّثَنِي غَيْرُ مُحَمَّدٍ، كُلُّهُمْ يَرْفَعُهَا إِلَى رَسُولِ اللهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَوْفٌ: وَحَدَّثَنِي بِهِ مُحَمَّدٌ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 504

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 505

505- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، حَدَّثنا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثنا أَوْسُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: تَخْرُجُ الدَّابَّةُ مَعَهَا عَصَا مُوسَى وَخَاتَمُ سُلَيْمَانَ، فَتَجْلُو وَجْهَ الْمُؤْمِنِ بِالْعَصَا، وَتَخْتِمُ أَنْفَ الْكَافِرِ بِالْخَاتَمِ، وَإِنَّ النَّاسَ لَيَجْتَمِعُونَ عَلَى الْخُوَانِ فَيَقُولُ هَذَا: يَا مُؤْمِنُ، وَيَقُولُ هَذَا: يَا كَافِرُ.

حضرت اوس بن خالد‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: ” دابہ (جانور) ظاہر ہو گا اور اس کے ساتھ حضرت موسیٰ کا عصا اور حضرت سلیمان علیہ السلام کی انگوٹھی ہو گی۔ عصا کے ساتھ مون کا چہرہ روشن ہو گا اور انگوٹھی کے ساتھ وہ کافر کی ناک پر مہر لگائے گا اور بے شک لوگ دستر خوان پر جمع ہوں گے تو وہ اور اس سے کہے گا اے مون ! اور دوسرے سے کہے گا اے کافر!‘‘

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَوْسِ بْنِ خَالِدٍ ← عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← النَّضْرُ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 505

chevron_left Previous
1…1011121314
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter
91. Chapter
92. Chapter
93. Chapter
94. Chapter
95. Chapter
96. Chapter
97. Chapter
98. Chapter
99. Chapter
100. Chapter
101. Chapter
102. Chapter
103. Chapter
104. Chapter
105. Chapter
106. Chapter
107. Chapter
108. Chapter
109. Chapter
110. Chapter
111. Chapter
112. Chapter
113. Chapter
114. Chapter
115. Chapter
116. Chapter
117. Chapter
118. Chapter
119. Chapter
1. Book
    120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter