مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ رِجَالِ أَهْلِ الْجَزِيرَةِ، وَأَهْلِ الشَّامِ، وَمِصْرَ، مِنْهُمْ: يَزِيدُ بْنُ الأَصَمِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 320
320- أَخْبَرَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثنا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، حَدَّثنا يَزِيدُ بْنُ الأَصَمِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: مَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الأَرْضِ، وَلاَ طَائِرٍ يَطِيرُ بِجَنَاحَيْهِ إِلاَّ سَيُحْشَرُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ثُمَّ يُقْتَصُّ لِبَعْضِهَا مِنْ بَعْضٍ، حَتَّى يُقْتَصَّ لِلْجَمَّاءِ مِنْ ذَاتِ الْقَرْنِ، فَعِنْدَ ذَلِكَ: {يَقُولُ الْكَافِرُ يَا لَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا}، ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ: فَاقْرَؤُوا إِنْ شِئْتُمْ: {وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الأَرْضِ وَلاَ طَائِرٍ يَطِيرُ بِجَنَاحَيْهِ إِلاَّ أُمَمٌ أَمْثَالُكُمْ، مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَابِ مِنْ شَيْءٍ، ثُمَّ إِلَى رَبِّهِمْ يُحْشَرُونَ}.
حضرت یزید بن اصم‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں’’ زمین پر چلنے والا ہر جانور اور پروں سے اڑنے والا ہر پرندہ قیامت کے دن اٹھایا جائے گا پھر ان میں سے بعض سے بعض کا بدلہ لیا جائے گا حتی کہ سینگوں والی بکریوں سے بغیر سینگوں ں کے بکری کا بدلہ لیا جائے گا۔ اس وقت کافر کہے گا کاش ! میں مٹی ہو جا تا۔‘‘اس کے بعد حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے تھے اگر تم چاہو تو یہ آیت کریمہ پڑھو: ’’وما من دابۃ فی الارض والا طائر یطیر بجناحیہ الا امم امثالکم ما فرطنا فی الکتٰب من شیءٍ ثم الٰی وبھم یحشرون‘‘’’زمین میں چلنے والے جانور اور اپنے پروں سے اڑنے والے پرندے تمہاری مثل جماعتیں ہیں ہم نے کتاب میں کوئی چیز اٹھا نہیں رکھی پھر وہ اپنے رب کی طرف اٹھائےجائیں گے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ← جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ← کَثِیْرُ بْنُ ھِشَامِ
Hadith 320
