مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقُرَشِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم · حديث 85
85- أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثنا شُعْبَةُ، حَدَّثنا مُحَمَّدٌ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: لَوْ أَنَّ الأَنْصَارَ سَلَكُوا وَادِيًا، أَوْ شِعْبًا وَسَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا، أَوْ شِعْبًا لَسَلَكْتُ وَادِيَ الأَنْصَارِ، وَلَوْلاَ الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَءًا مِنَ الأَنْصَارِ. ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: بِأَبِي وَأُمِّي مَا ظَلَمَ، لَقَدْ آوَوْهُ وَنَصَرُوهُ.
حضرت محمد (بن زیاد ) فرماتے ہیں میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اگر انصاری کسی وادی میں یا (فرمایا) گھاٹی میں چلیں اور لوگ دوسری وادی یا گھاٹی میں چلیں تو میں انصار والی وادی میں چلوں گا اور اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار میں سے ہوتا۔‘‘اس کے بعد حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا آپ پر میرے ماں باپ قربان ہوں آپ نے(یہ فرما کر) کوئی زیادتی نہیں کی انہوں (انصار) نے آپ کو ٹھکانہ دیا اور آپ کی مدد کی (یعنی اس قول سے مہاجرین پر زیادتی نہیں ہوتی‘ انصار کی مدد کا صلہ بیان کیا گیا ہے)۔
أَبَا هُرَيْرَةَ ← مُحَمَّدٍ ← شُعْبَةُ، ← النَّضْرُ
Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 85
