مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 445
445- أَخْبَرَنَا كُلْثُومٌ، حَدَّثنا عَطَاءٌ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: إِنَّ اللَّهَ أَخَذَ لَكُمْ أَفْضَلَ الْكَلاَمِ لَيْسَ مِنَ الْقُرْآنِ، وَهُوَ مِنَ الْقُرْآنِ: لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ.
حضرت عطاء‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے افضل کلام کو پسند فرمایا‘ وہ قرآن سے نہ ہونے کے باوجود قرآن سے ہے ۔‘‘( وہ کلام یہ ہے ) ’’لا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر وسبحان اللہ وبحمدہ والحمدللہ رب العالمین ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلیّ العظیم‘‘’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اللہ سب سے بڑا ہے اور اللہ پاک ہے اور وہی تعریف کے لائق ہے اور تمام تعریفیں اللہ تعالی ٰکیلئے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ نیکی کرنے اور بُرائی سے روکنے کی طاقت اسی کی طرف سے ( عطا ہوتی)ہے وہ بہت بلند عظمت والا ہے۔“
رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَطَاءٍ، ← كُلْثُومٍ،
Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 445
