مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ، وَغَيْرِهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 325
325- أَخْبَرَنَا الْمُقْرِيُّ، حَدَّثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُجَيْرَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم أَوْصَى سَلْمَانَ الْخَيْرَ، فَقَالَ: إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَمْنَحَكَ كَلِمَاتٍ تَرْغَبُ فِيهِنَّ، وَتَسْأَلُ اللَّهَ الرَّحْمَنَ، وَتَدْعُو بِهِنَّ فِي اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، تَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ صِحَّةً فِي إِيمَانٍ، وَإِيمَانَا فِي خُلُقٍ حَسَنٍ، وَنَجَاحًا يَتْبَعُهُ فَلاَحٌ، وَرَحْمَةً مِنْكَ وَعَفْوًا، وَمَغْفِرَةً مِنْكَ وَرِضْوَانًا.
حضرت عبدالرحمٰن بن حُجیر ہ‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بھلائی کی وصیت کرتے ہوئے فرمایا: میں تمہیں چند کلمات کاعطیہ دینا پسند کرتا ہوں تم ان میں رغبت رکھو اور اللہ جو رحمٰن ہے ان کلمات کے ساتھ اس سے سوال کرو اور رات اور دن میں ان کے ساتھ دعا مانگو! وہ کلمات یہ ہیں:اللھم انی اساٗلک صحۃ فی ایمان وایمانا فی خلق حسن وتجاحاً یتبعہ فلاح ورحمۃ منک وعفوًا مغفرۃ منک ورضوانا۔یا اللہ! بے شک میں تجھ سے ایمان میں صحت اور اچھی سیرت میں ایمان اور ایسی کامیابی جس کے بعد فلاح اور تیری رحمت‘ درگز ر‘ بخشش اور رضا ہو‘ کا سوال کرتا ہوں۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُجَيْرَةَ، ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْوَلِيدِ، ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ← الْمُقْرِئُ
Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 325
