مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مِنْ رِجَالِ الْكُوفِيِّينَ. · حديث 289
289- ، 291- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ زِيَادٍ، مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: نَحْنُ الآخِرُونَ، السَّابِقُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، أَوَّلُ زُمْرَةٍ مِنْ أُمَّتِي يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ سَبْعُونَ أَلْفًا، لاَ حِسَابَ عَلَيْهِمْ، صُورَةُ كُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمْ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ كَأَشَدِّ ضَوْءِ كَوْكَبٍ فِي السَّمَاءِ، ثُمَّ بَعْدَ ذَلِكَ هُمْ مَنَازِلُ.
حضرت زیاد جو بنو مخزوم کے آزاد کردہ غلام ہیں‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا:’’ ہم (نبوت کے اعتبار سے) سب سے پچھلے اور قیامت کے دن سب سے پہلے ہوں گے۔ میری امت کا پہلا گروہ جو جنت میں داخل ہو گا وہ ستر ہزار افراد ہوں گے جن کا کوئی حساب نہیں ہو گا۔ ان میں سے ہر مرد کی صورت چودہویں کے چاند کی صورت جیسی ہو گی پھر وہ لوگ جو ان سے ملے ہوں گے گویا وہ آسمان کا سب سے زیادہ چمکدار ستارہ ہے پھر اس کے بعد وہ درجہ بدرجہ ہوں گے ۔‘‘
رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← زِيَادٍ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي1 خَالِدٍ ← جَرِيرٌ
Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 289
