مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُلٍّ، وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم. · حديث 13
13- أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَبَّاسٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، قَالَ: تَضَيَّفْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ سَبْعًا، وَكَانَ هُوَ وَامْرَأَتُهُ وَخَادِمُهُ يَعْتَقِبُونَ اللَّيْلَ أَثْلاَثًا، يَقُومُ هَذَا وَيَنَامُ هَذَا، وَيَقُومُ هَذَا وَيَنَامُ هَذَا. وَسَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَسَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم تَمْرًا فَأَصَابَنِي سَبْعَ تَمَرَاتٍ، فَكَانَ فِيهِ حَشَفَةٌ، مَا كَانَ شَيْءٌ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْهَا شَدَّتْ فِي مَضَاغِي. قَالَ سُلَيْمَانُ: أَيْ كَانَ لَهَا قُوَّةٌ. قَالَ: فَقُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، فَكَيْفَ تَصُومُ الشَّهْرَ؟ فَقَالَ: أَصُومُ مِنْ أَوَّلِ الشَّهْرِ ثَلاَثًا، فَإِنْ حَدَثَ بِي حَدَثٌ كَانَ لِي أَجْرُ شَهْرِي.
حضرت ابوعثان النهدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں میں سات مرتبہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مہمان بنا تو انہوں نے ، ان کی زوجہ اور خادم نے رات کے تین حصے کر کے باری مقرر کی تھی۔ ایک قیام کرتا تو دوسرا سو جاتا‘ دوسرا قیام کرتا تو تیسرا سو جاتا اور میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا وہ فرماتے تھے رسول اللہ صلى الله علیہ وسلم نے کھجور میں تقسیم فرمائیں تو مجھے سات کھجوریں عنایت فرمائیں ۔ان میں سے ایک کھجور خشک تھی تو مجھے اس سے زیادہ کوئی چیز پسند نہ آتی کیونکہ اس کو چبانے میں قوت خرچ ہوتی ۔سلیمان فرماتے ہیں: (شدت کی مضاغی کا مطلب یہ ہے کہ) وہ مضبوط تھی ۔راوی فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا اے ابو ہریرہ! آپ مہینے میں روزے کس طرح رکھتے۔ ی ہیں؟ انہوں نے فرمایا میں ہر مہینے کے شروع میں تین روزے رکھتا ہوں اور اگر کوئی واقعہ پیش آ جائے تو مہینے کے آخر میں رکھتا ہوں۔
أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ← عَبَّاسٌ الْجُرَيْرِيُّ ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ
Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 13
