Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند اسحاق بن راوایہ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah

by أبو يعقوب إسحاق بن إبراهيم بن مخلد بن إبراهيم الحنظلي المروزي المعروف بـ ابن راهويه

2,786 Hadith127 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 181

181- أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثنا شَرِيكٌ، عَنْ سَلْمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّخَعِيِّ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم، قَالَ: مَنْ تَسَمَّى بِاسْمِي فَلاَ يُكَنِّي بِكُنْيَتِي، وَمَنِ اكْتَنَى بِكُنْيَتِي فَلاَ يَتَسَمَّ بِاسْمِي.

حضرت ابوزرعہ‘ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول کریم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا:’’ جو شخص میرے نام پر نام رکھے وہ میری کنیت پر کنیت نہ رکھے اور جو میری کنیت پر کنیت رکھے وہ میرے نام پر نام نہ رکھے۔

مَنْ تَسَمَّى بِاسْمِي فَلاَ يُكَنِّي بِكُنْيَتِي، وَمَنِ اكْتَنَى بِكُنْيَتِي فَلاَ يَتَسَمَّ بِاسْمِي. ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي زُرْعَةَ ← سَلْمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّخَعِيِّ، ← شَرِيکٍ ← يَحْيَی بْنُ آدَمَ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 181

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 182

182- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: تَضَمَّنَ اللَّهُ لِمَنْ خَرَجَ مُجَاهِدًا فِي سَبِيلِي، إِيمَانَا بِي وَتَصْدِيقًا بِرَسُولِي، فَهُوَ عَلَيَّ ضَامِنٌ أَنْ أُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ، أَوْ إِنْ رَجَعْتُهُ أَنْ أُرْجِعَهُ بِمَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ، أَوْ غَنِيمَةٍ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، مَا مِنْ عَبْدٍ يُكْلَمُ فِي سَبِيلِ اللهِ كَلْمًا، إِلاَّ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَوْنُهُ لَوْنُ دَمٍ، وَرِيحُهُ رِيحُ مِسْكٍ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْلاَ أَنْ أَشُقَّ عَلَى الْمُسْلِمِينَ مَا قَعَدْتُ خِلاَفَ سَرِيَّةٍ تَغْزُو فِي سَبِيلِ اللهِ، وَلَكِنْ لاَ أَجِدُ سَعَةً فَأَحْمِلُهُمْ، وَلاَ يَجِدُونَ سَعَةً، وَيَشُقُّ عَلَيْهِمْ أَنْ يَتَخَلَّفُوا عَنِّي، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوَدِدْتُ أَنِّي أَغْزُو فِي سَبِيلِ اللهِ، فَأُقْتَلُ، ثُمَّ أَغْزُو فَأُقْتَلُ، ثُمَّ أَغْزُو فَأُقْتَلُ.

حضرت ابوزرعہ‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا:’’ جو شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کیلئے نکلے اس حال میں کہ وہ مجھ پرایمان رکھتا ہو اور میرے رسولوں کی تصدیق کرتا ہو تو میں اس کے جنت میں جانے کی ضمانت دیتا ہوں یا اس کو اجر اور مال غنیمت کے ساتھ لوٹاؤں گا۔“آپ نے فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں محمد (صلى الله علیہ وسلم ) کی جان ہے جس شخص کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں زخم لگتا ہےوہ قیامت کے دن یوں آئے گا کہ اس کا رنگ خون کا رنگ اور اس کی خوشبو کستوری کی ہو گی اور اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگر میں اس بات کو مسلمانوں پر باعثِ مشقت نہ سمجھتا تو اللہ تعالیٰ کی راہ میں جانے والے کسی بھی لشکر سےپیچھے نہ رہتا لیکن میرے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ میں ان (سب) کو سوار کراؤں اور نہ خود وہ گنجائش پاتے ہیں اور ان کا مجھ سے پیچھے رہ جانا ان کیلئےباعثِ مشقت ہے اور اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے میں چاہتاہوں کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں لڑوں اور شہید کیا جاؤں پھر لڑوں اور شہید کیا جاؤں‘ پھر لڑوں اور شہید کیا جاؤں۔

رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ زُرْعَۃَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِیْرٍ، ← عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 182

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 183

183- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: تَجِدُونَ النَّاسَ مَعَادِنَ، فَخِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الإِسْلاَمِ إِذَا فَقُهُوا، وَتَجِدُونَ خَيْرَ النَّاسِ فِي هَذَا الشَّأْنِ أَشَدَّهُمْ لَهُ كَرَاهِيَةً، وَتَجِدُونَ شَرَّ النَّاسِ ذَا الْوَجْهَيْنِ الَّذِي يَأْتِي هَؤُلاَءِ بِوَجْهٍ وَهَؤُلاَءِ بِوَجْهٍ.

حضرت ابوزرعہ‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا:’’ تم لوگوں کو (معدنیات کی) کانوں کی طرح پاؤ گے پس ان میں سے جوجاہلیت میں بہتر تھے وہ اسلام میں بھی بہتر ہیں جب کہ دین کی سمجھ اختیار کریں( اسلام قبول کریں اور دین کے ساتھ وابستہ رہیں )اس معاملے میں تم سب سے بہتر لوگوں کو ان ( کفار ) سے سخت نفرت کرنے والا پاؤ گے اور سب سےبُرا اس شخص کو پاؤ گے جو دو چہروں والا ہے (یعنی منافق ہے ) جو اس کے پاس اور چہرے سے اور اُس کے پاس اور چہرے کے ساتھ آتا ہے ۔“

رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي زُرْعَةَ ← عُمَارَةَ، ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 183

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 184

184- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: وَضَعْتُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَصْعَةً مِنْ ثَرِيدٍ، فَنَاوَلَ الذِّرَاعَ، وَكَانَ أَحَبَّ الشَّاةِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم، فَنَهَشَ نَهْشَةً، فَقَالَ: أَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَلَمَّا رَأَى أَنَّ أَصْحَابَهُ لاَ يَسْأَلُوهُ، قَالَ: أَلاَ تَقُولُونَ كَيْفَهْ؟ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَهْ؟ قَالَ: يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ، يُسْمِعُهُمُ الدَّاعِي وَيُنْفِذُهُمُ الْبَصَرُ، وَتَدْنُوا الشَّمْسُ مِنْ رُؤُوسِهِمْ فَيَشْتَدُّ عَلَيْهِمْ حَرْقًا، وَيَشُقُّ عَلَيْهِمْ دُنُوُّهَا مِنْهُمْ، قَالَ: فَيَنْطَلِقُونَ مِنَ الضَّجَرِ وَالْجَزَعِ مِمَّا هُمْ فِيهِ، فَيَأْتُونَ آدَمَ، فَيَقُولُونَ: يَا آدَمُ، أَنْتَ أَبُو الْبَشَرِ، خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ، وَأَمَرَ الْمَلاَئِكَةَ فَسَجَدُوا لَكَ، فَاشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ، أَلاَ تَرَى مَا نَحْنُ فِيهِ مِنَ الشَّرِّ؟ فَيَقُولُ آدَمُ: إِنَّ رَبِّي غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ، وَلَنْ يَغْضَبَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ، وَإِنَّهُ كَانَ أَمَرَنِي بِأَمْرٍ فَعَصَيْتُهُ، وَأَطَعْتُ الشَّيْطَانَ، نَهَانِي عَنِ الشَّجَرَةِ، فَعَصَيْتُهُ فَأَخَافُ أَنْ يَطْرَحَنِي فِي النَّارِ، فَانْطَلِقُوا إِلَى غَيْرِي، نَفْسِي نَفْسِي، فَيَنْطَلِقُونَ إِلَى نُوحٍ، فَيَقُولُونَ: يَا نُوحُ أَنْتَ نَبِيُّ اللهِ، وَأَوَّلُ رُسُلِ اللهِ، اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ، أَلاَ تَرَى مَا نَحْنُ فِيهِ مِنَ الشَّرِّ؟ فَيَقُولُ نُوحٌ: إِنَّ رَبِّي غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ، وَلَنْ يَغْضَبَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ، وَإِنَّهُ كَانَتْ لِي دَعْوَةٌ، فَدَعَوْتُ بِهَا عَلَى قَوْمِي فَأُهْلِكُوا، وَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَطْرَحَنِي فِي النَّارِ، انْطَلِقُوا إِلَى غَيْرِي، نَفْسِي نَفْسِي، قَالَ: فَيَنْطَلِقُونَ فَيَأْتُونَ إِبْرَاهِيمَ، فَيَقُولونَ: يَا إِبْرَاهِيمُ أَنْتَ خَلِيلُ اللهِ، قَدْ سَمِعَ بِخُلَّتِكُمَا أَهْلُ السَّمَاوَاتِ وَأَهْلُ الأَرْضِ، اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ، أَلاَ تَرَى مَا نَحْنُ فِيهِ مِنَ الشَّرِّ؟. فَيَقُولُ إِبْرَاهِيمُ: إِنَّ رَبِّي غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ، وَلَنْ يَغْضَبَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ، وَذَكَرَ الْكَوَاكِبَ، قَوْلَهُ: إِنَّهُ رَبِّي، وَقَوْلَهُ لآلِهَتِهِمْ: هَذَا كَبِيرُهُمْ، وَقَوْلَهُ: إِنِّي سَقِيمٌ، وَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَطْرَحَنِي فِي النَّارِّ، انْطَلِقُوا إِلَى غَيْرِي، نَفْسِي نَفْسِي، قَالَ: فَيَنْطَلِقُونَ حَتَّى يَأْتُوا مُوسَى، فَيَقُولُونَ: يَا مُوسَى أَنْتَ نَبَيُّ اللهِ، اصْطَفَاكَ اللَّهُ بِرِسَالاَتِهِ، وَكَلَّمَكَ تَكْلِيمَا، اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ، أَلاَ تَرَى مَا نَحْنُ فِيهِ مِنَ الشَّرِّ؟ فَقَالَ مُوسَى: إِنَّ رَبِّي غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ، وَلَنْ يَغْضَبَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ، وَإِنِّي قَتَلْتُ نَفْسَا لَمْ أُؤْمَرْ بِهَا، فَأَخَافُ أَنْ يَطْرَحَنِي فِي النَّارِّ، انْطَلِقُوا إِلَى غَيْرِي، نَفْسِي نَفْسِي، قَالَ: فَيَنْطَلِقُونَ حَتَّى يَأْتُوا عِيسَى، فَيَقُولُونَ: يَا عِيسَى أَنْتَ نَبِيُّ اللهِ وَكَلِمَتُهُ وَرُوحُهُ أَلْقَاهَا إِلَى مَرْيَمَ وَرُوحٌ مِنْهُ، اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلاَ تَرَى مَا نَحْنُ فِيهِ مِنَ الشَّرِّ؟ فَيَقُولُ عِيسَى: إِنَّ رَبِّي غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ، وَلَنْ يَغْضَبَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ، قَالَ عُمَارَةُ: وَلاَ أَعْلَمُ ذَكَرَ ذَنْبًا، قَالَ: إِنِّي أَخَافُ أَنْ يَطْرَحَنِي فِي النَّارِّ، انْطَلِقُوا إِلَى غَيْرِي، نَفْسِي نَفْسِي، قَالَ: فَيَنْطَلِقُونَ فَيَأْتُونَ فَيَقُولُونَ: يَا مُحَمَّدُ أَنْتَ رَسُولُ اللهِ وَخَاتَمُ النَّبِيِّينَ قَدْ غَفَرَ اللَّهُ لكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ، اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ، قَالَ: فَأَنْطَلِقُ فَآتِي تَحْتَ الْعَرْشِ فَأَقَعُ سَاجِدًا لِرَبِّي فَيُقِيمُنِي رَبُّ الْعَالَمِينَ مَقَامًا لَمْ يَقُمْهُ أَحَدٌ قَبْلِي، فَيَقُولُ يَا مُحَمَّدُ: اشْفَعْ تُشَفَّعْ، وَسَلْ تُعْطَهْ: فَأَقُولُ يَا رَبِّ أُمَّتِي أُمَّتِي، فَيَقُولُ اللَّهُ لَهُ: أَدْخِلْ مَنْ لاَ حِسَابَ عَلَيْهِ مِنْ أُمَّتِكَ الْبَابَ الأَيْمَنَ وَهُمْ شُرَكَاءُ النَّاسِ فِي الأَبْوَابِ الأُخَرِ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، مَا بَيْنَ الْبَابِ إِلَى الْبَابِ كَمَا بَيْنَ مَكَّةَ وَهَجَرَ أَوْ مَكَّةَ وَبُصْرَى. قَالَ: لاَ أَدْرِي أَيَّهُمَا قَالَ.

حضرت ابوزرعہ‘ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلى الله علیہ وسلم کے سامنے ثرید رکھا گیا ۔ آپ نے ( بکری کا) بازو پکڑا ۔ اور رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم کو بکری کا یہ حصہ زیادہ پسند تھا۔ آپ نے اس کو دانتوں سے اچھی طرح نو چا اور فرمایا: میں قیامت کے دن (تمام) اولادِ آدم کا سردار ہوں گا۔ جب آپ نے دیکھا کہ آپ کے صحابہ آپ سے سوال نہیں کر رہے تو فرمایا: کیا تم نہیں پوچھتے یہ کیسے ہو گا ؟ صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ! یہ کیسے ہو گا؟ آپ نے فرمایا لوگ تمام جہانوں کے رب کے سامنے کھڑے ہوں گے‘ بلانے والا ان کو سنائے گا اور نگاہ ان کو دیکھے گی اور سورج ان کے سروں کے قریب ہو گا ان پر اس کی گرمی سخت ہو گی اور ان پر اس کا قریب ہونا باعث مشقت ہو گا۔فرمایا: وہ اس مشقت کی وجہ سے جس میں مبتلا ہوں گے‘ روتے پیٹتے حضرت آدم علیہ السلام کے پاس جائیں گے اور کہیں گے: اے آدم! آپ تمام انسانوں کے باپ ہیں اللہ تعالیٰ نےآپ کو اپنے دست ِقدرت سے پیدا کیا اور فرشتوں کو حکم دیا تو انہوں نے آپ کو سجدہ کیا۔ اپنے رب کے ہاں ہماری سفارش کیجئے! آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس تکلیف میں ہیں؟ حضرت آدم علیہ السلام فرمائیں گے: آج میرے رب نے وہ غضب فرمایا کہ اس سے پہلے ایسا غضب نہیں فرمایا اور نہ اس کے بعد اس کی مثل غضب فرماۓ گا اس نے مجھے ایک بات کا حکم دیا تھا تو میں نے ( بظاہر) اس کی حکم عدولی کی اور ( بظاہر ) شیطان کے پیچھے چلا۔اس ر نے مجھے درخت کے قریب جانے سے منع کیا تو میں نے حکم عدولی کی تو مجھے ڈر ہے کہ وہ مجھے جہنم میں ڈال دے ۔تم میرے علاوہ کسی اور کے پاس جاؤ مجھے اپنی فکر ہے مجھے اپنی فکر ہے۔ پس وہ حضرت نوح علیہ السلام کے پاس جائیں گے اور کہیں گے اے نوح! آپ اللہ تعالیٰ کے نبی اور اللہ تعالیٰ کے سب سے پہلے رسول ہیں‘ اپنے رب کے ہاں ہماری سفارش کیجئے۔ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس پریشانی میں ہیں؟حضرت نوح علیہ السلام فرمائیں گےبے شک میرے رب نے آج وہ غضب فرمایا جس کی مثل اس سے پہلے غضب نہیں فرمایا اور اس کےبعد بھی ہرگز ایسا غضب نہیں فرمائے گا اور میرے پاس ایک (خصوصی) دعا تھی جو میں نےاپنی قوم کے خلاف کی اور وہ ہلاک ہو گئے اور مجھے خوف ہے کہ وہ مجھے آگ میں ڈال دے۔تم میرے علاوہ کسی اور کے پاس جاؤ ! مجھے اپنے نفس کی فکر ہے‘ مجھے اپنے نفس کی فکر ہے۔ نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا پس وہ چلیں گے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس جائیں گے اورکہیں گے اے ابراہیم ! آپ اللہ تعالیٰ کے خلیل ہیں تمام آسمانوں والے اور تمام زمین والے آپ کےخلیل ہونے کے بارے میں سُن چکے ہیں۔ اپنے رب کے ہاں ہماری شفاعت کیجئے۔ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس قدر پریشانی میں ہیں؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام فرمائیں گے آج میرے رب نے وہ غضب فرمایا جس کی مثل اس سے پہلے نہیں فرمایا اور اس کے بعد بھی ایسا غضب ہر گز نہیں فرمائے گا اور انہوں نے ستاروں کا ذکر کیا کہ یہ میرارب ہے؟ اور ان کے معبودوں کے بارے میں کہ یہ ان سب سے بڑا ہے؟ نیز فرمایا: میں بیمار ہوں۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام فرمائیں گے مجھے ڈر ہے کہ وہ مجھے آگ میں ڈالے تم میرے علاوہ کسی اور کے پاس جاؤ۔ مجھے اپنی فکر ہے‘ مجھے اپنی فکر ہے۔(رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا:) وہ چلیں گے حتی ٰکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے اورکہیں گے اے موسیٰ ! آپ اللہ کے نبی ہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے پیغامات (رسالت)کے ساتھ چن لیا اور آپ سے (بلاواسطہ ) گفتگو کی ۔ اپنے رب کے ہاں ہماری سفارش کیجئےکیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس پریشانی میں مبتلا ہیں؟ سےپہلےکبھی نہیں فرمایا اور اس کے بعد بھی ہرگز ایسا غضب نہیں فرمائے گا۔ میں نے ایک نفس کوقتل کیا جب کہ مجھے اس کا حکم نہیں دیا گیا تھا مجھے ڈر ہے کہ اللہ تعالی ٰمجھے آگ میں ڈال د ے۔ تم میرے علاوہ کسی اور کے پاس جاؤ۔ مجھے اپنی ذات کی فکر ہے‘ مجھے اپنی ذات کی فکر ہے۔نبی کریم صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا: پھر وہ وہاں سے چل کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے اورکہیں گے اے عیسیٰ ! آپ اللہ کے نبی‘ اس کے کلمہ اور اس کی روح ہیں اپنے رب کے ہاں ہماری شفاعت کیجئے۔ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس قدر تکلیف میں ہیں؟ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے میرے رب نے آج وہ غضب فرمایا کہ اس سے پہلے کبھی نہیں فرمایا اور نہ اس کے بعد کبھی ایسا غضب فرمائے گا۔حضرت عمار راوی فرماتے ہیں مجھے معلوم نہیں کہ انہوں نے کسی لغزش کا ذکر کیا ہو۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے مجھے ڈر ہے کہ وہ مجھے آگ میں ڈال دے‘ میرے علاوہ کسی اور کے پاس جاؤ مجھے اپنی جان کی فکر ہے‘ مجھے اپنی جان کی فکر ہے۔رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا: پھر وہ چل کر میرے پاس آئیں گے اور کہیں گے اے محمد! آپ اللہ تعالیٰ کے رسول اور آخری نبی ہیں۔ اللہ تعالی ٰنے آپ کے سبب آپ کے اگلوں اورپچھلوں کے گناہ بخش دیئے آپ اپنے رب کے ہاں ہماری شفاعت کر یں۔آپ صلى الله علیہ وسلم فرماتے ہیں: میں چل کر عرش کے نیچے آؤں گا اور اپنے رب کے سامنے سجدہ ریز ہو جاؤں گا۔ اللہ تعالیٰ مجھے ایسے مقام پر کھڑا کرے گا کہ مجھ سے پہلے کسی کو کھڑا نہیں کیا۔ اللہ تعالی فرمائے گا: اے محمد! شفاعت کیجئے ! قبول کی جائے گی اور مانگیں عطا کیا جائے گا۔ میں کہوں گا اے میرے رب! میری امت کو بخش دے‘میری امت کو بخش دے۔ اللہ تعالیٰ آپ سے فرمائے گا اپنی امت میں سے بے حساب لوگوں کو دائیں دروازے سے داخل کر دیں اور دوسرے دروازوں میں وہ دوسروں کے ساتھ شریک ہوں گے۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں محمد(صلى الله علیہ وسلم ) کی جان ہے۔ ایک دروازے سے دوسرےدروازے تک مکہ مکرمہ اور خیبر کے درمیان تک یا مکہ اور بُصری کے درمیان تک کا فاصلہ ہو گا۔راوی فرماتے ہیں مجھے معلوم نہیں ان دونوں باتوں میں سے کون سی بات فرمائی۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ زُرْعَۃَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِیْرٍ، ← عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 184

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 185

185- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم بِلَحْمٍ وَعِنْدَهُ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَنَاوَلُوهُ الذِّرَاعَ وَكَانَ أَحَبَّ الشَّاةِ إِلَيْهِ فَنَهَشَ نَهْشَةً، فَذَكَرَ مِثْلَ حَدِيثِ عُمَارَةَ، وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ، فِي ذِكْرِ عِيسَى: وَلَمْ يَذْكُرْ ذَنْبًا، وَقَالَ: مَا بَيْنَ الْمِصْرَاعَيْنِ كَمَا بَيْنَ بُصْرَى وَمَكَّةَ، أَوْ مَكَّةَ وَهَجَرَ.

حضرت ابوزرعہ‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں‘ آپ نے فرمایا: رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم کے پاس گوشت لایا گیا اور آپ کے پاس کچھ صحابہ کرام بھی موجود تھے۔ انہوں نے آپ کو اس کا بازو پیش کیا اور آپ کو بکری (کے گوشت) میں سے یہ حصہ زیادہ پسند تھا۔ آپ نے اس کو اچھی طرح( دانتوں کے ساتھ ) نوچا اس کے بعد حضرت عمارہ کی ( سابق) روایت کی طرح ہے اور اس حدیث میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ذکر میں کسی لغزش کا ذکر نہیں کیا اور یہ بھی فرمایا کہ دروازے کے دو کواڑوں کے درمیان بُصٰری اور مکہ کے درمیان یا(فرمایا) مکہ مکرمہ اور مقام ھجر کے درمیان جتنا فاصلہ ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ زُرْعَۃَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِیْرٍ، ← أَبِي حَيَّانَ، ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 185

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 186

186- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أُتِيَ عُمَرُ بِامْرَأَةٍ تَشِمُ، قَالَ: أُنْشِدُكُمُ اللَّهَ، هَلْ سَمِعَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم؟ قَالَ: أَبُو هُرَيْرَةَ: فَقُمْتُ، فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَا سَمِعْتُهُ قَالَ: فَمَا سَمِعْتَهُ؟ فَقُلْتُ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: لاَ تَشِمْنَ وَلاَ تَسْتَوْشِمْنَ.

حضرت ابوزرعہ‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں ‘وہ فرماتے ہیں حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس ایک عورت لائی گئی جو جسم کو گودتی تھی انہوں نے فرمایا: میں تم لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی قسم دیتا ہوں کیا تم میں سے کسی ایک نے رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے (اس کے بارے میں) سنا ہے؟حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میں کھڑا ہو گیا اور کہا: اے امیر المومنین !’’ میں نے سنا ہے ‘‘۔ انہوں نے پوچھا کیا سنا ہے؟ میں نے عرض کیا : میں نے سنا ‘آپ نے فرمایا کہ ہر گز نہ گودو او رنہ گودواؤ۔

لَا تَشِمْنَ وَلَا تَسْتَوْشِمْنَ ← فَقُلْتُ: ← فَمَا ← أَبُو هُرَيْرَةَ فَقُمْتُ فَقُلْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ← أَحَدٌ مِنْکُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ ← أُنْشِدُكُمُ اللَّهَ، هَلْ ← أُتِيَ عُمَرُ بِامْرَأَةٍ تَشِمُ، ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي زُرْعَةَ ← عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 186

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 187

187- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، حَدَّثنا أَبُو حَيَّانَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم خَطِيبًا، فَذَكَرَ الْغُلُولَ، فَعَظَّمَ أَمْرَهُ، فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ بَعِيرٌ لَهُ رُغَاءٌ، فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَغِثْنِي، فَأَقُولُ: لاَ أَمْلِكُ مِنَ اللهِ شَيْئًا، قَدْ بَلَّغْتُكَ، لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ شَاةٌ لَهَا ثُغَاءٌ، فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَغِثْنِي، فَأَقُولُ: لاَ أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللهِ شَيْئًا، قَدْ أَبْلَغْتُكَ، لاَ أُلْفِيَنَّ أحَدَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ فَرَسٌ لَهُ حَمْحَمَةٌ، فَيَقُولُ: أَغِثْنِي يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَقُولُ: لاَ أَمْلِكُ لكَ مِنَ اللهِ شَيْئًا، قَدْ أَبْلَغْتُكَ، لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ نَفْسٌ لَهَا صِيَاحٌ، فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَغِثْنِي، فَأَقُولُ: لاَ أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللهِ شَيْئًا، قَدْ أَبْلَغْتُكَ، لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ رِقَاعٌ تَخْفِقُ، فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَغِثْنِي، فَأَقُولُ: لاَ أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللهِ شَيْئًا، قَدْ أَبْلَغْتُكَ، لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ صَامِتٌ، فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَغِثْنِي، فَأَقُولُ: لاَ أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللهِ شَيْئًا، قَدْ أَبْلَغْتُكَ.

حضرت ابوزرعہ‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں‘ وہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور خطبہ ارشاد فرمانے لگے۔ آپ نے خیانت کا ذکر کر کے اسے بہت بڑا گناہ قرار دیا۔فرمایا: اے لوگو! میں تم میں سے کسی ایک کو قیامت کے دن ہرگز اس طرح نہ پاؤں کہ اس کی گردن پر اونٹ بلبلا رہا ہو اور وہ کہے: یا رسول اللہ ! میری مدد کیجئے اور میں کہوں: میں تمہارے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں۔ میں نے تمہیں (دین) پہنچا دیا تھا۔ میں تم میں سے کسی ایک کو ہرگز یوں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے اور اس کی گردن پر بکری منمنا رہی ہو اور وہ کہے یا رسول اللہ! میری مدد کیجئے اور میں کہوں: اللہ تعالیٰ کی طرف سے میں تمہارے لئے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں میں نے تمہیں (دین) پہنچا دیا تھا۔ قیامت کے دن میں تم میں سے کسی ایک کو ہر گز یوں نہ پاؤں کہ وہ یوں آئے کہ اس کی گردن پر گھوڑا ہنہنا رہا ہو اور وہ کہے:یارسول اللہ! میری مددکیجئے اور میں کہوں کہ میں تمہارے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں میں نے تمہارے پاس (دین) پہنچا دیا اور میں تم میں سے کسی کو اس طرح نہ پاؤں کہ وہ کیا قیامت کے دن اس طرح آئے کہ اس کی گردن پر کوئی نفس چیخ رہا ہو‘ وہ کہے :یارسول الله!میری مددکیجیے تو میں کہوں میں تمہارے لئے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں میں نے تمہارے پاس (اللہ تعالیٰ کا دین) پہنچا دیا۔میں تم میں سے کسی ایک کو کیوں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے‘ اس کی گردن پر زمین کے ٹکڑے ہوں اور وہ ان کے نیچے جھول رہا ہو وہ کہے یا رسول اللہ! میری مدد کیجئے تو میں کہوں میں تمہارے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں میں نے تمہیں (پیغام ِخداوندی ) پہنچا دیا تھا۔ میں تم میں سے کسی ایک کو یوں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن اس طرح آئے کہ اس کی گردن پر روپیہ پیسہ ہو وہ کہے یا رسول اللہ! میری مددکیجیے تو میں کہوں میں تمہارے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی چیز کامالک نہیں ہوں میں نے تمہیں (دین) پہنچا دیا۔

الْغُلُولَ، فَعَظَّمَ أَمْرَهُ، ← قَامَ فِينَا رَسُولُ اللهِ خَطِيبًا ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي زُرْعَةَ ← أبو حيان يحيى بن سعيد التيمي ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 187

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 188

188- أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثنا أَبُو حَيَّانَ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم فِينَا خَطِيبًا فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ فَذَكَرَ الْغُلُولَ فَعَظَّمَهُ وَعَظَّمَ أَمْرَهُ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ، فَذَكَرَ مِثْلَ حَدِيثِ جَرِيرٍ إِلَى آخِرِهِ سَوَاءً.

حضرت ابوزرعہ‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں‘ وہ فرماتے ہیں رسولِ اکرم صلى الله علیہ وسلم ہمارے درمیان خطبہ دینے کھڑے ہوئے تو آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کے بعد خیانت کا ذکر فرمایا‘ اسے بہت بڑا گناہ قرار دیا اور اس کے معاملے کو بہت بڑا (جرم) قرار دیا۔ پھر فرمایا: اے لوگو! میں تم میں سے کسی ایک کو ہر گز نہ پاؤں..... اس کے بعد گزشتہ حدیث کی مثل بیان فرمایا۔

مِثْلَ حَدِيثِ جَرِيرٍ إِلَى آخِرِهِ سَوَاءً. ← يَا أَيُّهَا النَّاسُ، لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ، ← الغلول فعظمه وعظم أمره ثم ← قَامَ رَسُولُ اللهِ فِينَا خَطِيبًا فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ زُرْعَۃَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِیْرٍ، ← أَبُو حَيَّانَ التَّيْمِيُّ، ← يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 188

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 189

189- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ بَعِيرٌ لَهَا رُغَاءٌ، فَذَكَرَ مِثْلَهُ إِلَى آخِرِهِ، وَلَمْ يَذْكُرْ أَوَّلَهُ.

حضرت ابوزرعہ‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اللہ صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: میں تم سے کسی ایک کو ہرگز اس طرح نہ پاؤں کہ اس کی گردن پر اونٹ بلبلا رہا ہو۔ اس کے بعد گزشتہ حدیث کی طرح ذکر کیا اس سے پہلے کے کلمات مذکور نہیں۔

مِثْلَهُ إِلَى آخِرِهِ، وَلَمْ يَذْكُرْ أَوَّلَهُ. ← لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ بَعِيرٌ لَهَا رُغَاءٌ، ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي زُرْعَةَ ← عُمَارَةَ، ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 189

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 190

190- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم، قَالَ: لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا الْيَهُودَ، وَحَتَّى يَقُولَ الْحَجَرُ وَرَاءَهُ الْيَهُودِيُّ: يَا مُسْلِمُ هَذَا وَرَائِي يَهُودِيٌّ فَاقْتُلُوهُ.

حضرت ابوزرعہ‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: قیامت قائم نہیں ہو گی حتیٰ کہ تم یہودیوں سے لڑو گے یہاں تک کہ وہ پتھر جس کے پیچھے یہودی (چھپا ہوا) ہو گا‘ کہے گا اے مسلمان ! یہ میرے پیچھے یہودی ہے اس کوقتل کرو۔

الْحَجَرُ وَرَاءَهُ الْيَهُودِيُّ: يَا مُسْلِمُ هَذَا وَرَائِي يَهُودِيٌّ فَاقْتُلُوهُ. ← لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا الْيَهُودَ، وَحَتَّى ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي زُرْعَةَ ← عُمَارَةَ، ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 190

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 191

191- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةً مُسْتَجَابَةً يَدْعُو بِهَا فَيُسْتَجَابُ لَهُ، فَيُؤْتَاهَا، وَإِنِّي خَبَّأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ.

حضرت ابوزرعہ‘ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ہر نبی کی ایک خاص مقبول دعا ہوتی ہے‘ وہ نبی یہ دعا مانگتا ہے تو اس کو قبول کیا جاتا ہے اور عطا کیا جاتا ہے اور میں نے اپنی دعا کو قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کیلئے محفوظ کر رکھا ہے۔

رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي زُرْعَةَ ← عُمَارَةَ، ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 191

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 192

192- أَخْبَرَنَا الْمُلاَئِيُّ، حَدَّثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا زُرْعَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: {مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِنْهَا وَهُمْ مِنْ فَزَعٍ يَوْمَئِذٍ آمِنُونَ}، قَالَ: هِيَ: لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ، {وَمَنْ جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَّتْ وَجُوهُهُمْ فِي النَّارِ} وَهِيَ: الشِّرْكُ.

حضرت ابوزرعہ فرماتے ہیں میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا‘وہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے آیت کریمہ پڑھی: ’’من جاء بالحسنۃ قلہ خیر منھا وھم من فزع یومئذ اٰمنون‘‘’’جو شخص نیک کام کرے اس کیلئے اس سے بہتر (اجر) ہے اور وہ لوگ اس دن کے خوف سے امن میں ہوں گے‘‘ اس (نیکی) سے مراد لا اله الا الله (محمد رسول الله) پڑھنا ہے اور ارشاد خداوند ہے: ومن جاء بالسيئة فكبت و جوههم في النار”اور جو لوگ گناہ کے مرتکب ہوں ان کے چہروں کو آگ میں روند ڈالا جائے گا۔‘‘اس (گناہ) سے مراد’’ شرک‘‘ ہے۔

أَبَا هُرَيْرَةَ ← أَبَا زُرْعَةَ، ← يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ← الْمُلَائِيُّ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 192

chevron_left Previous
1…151617…91
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter
1. Book
    120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter