Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند اسحاق بن راوایہ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah

by أبو يعقوب إسحاق بن إبراهيم بن مخلد بن إبراهيم الحنظلي المروزي المعروف بـ ابن راهويه

2,786 Hadith127 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 169

169- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، حَدَّثَنِي الطَّلْقُ بْنُ مُعَاوِيَةَ (ح) وَأخْبَرَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، حَدَّثَنِي جَدِّي طَلْقُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ بِابْنٍ لَهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم يَشْتَكِي، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ أَخَافُ عَلَيْهِ، وَقَدْ قَدَّمْتُ ثَلاَثَةً، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: لَقَدِ احْتَظَرْتِ بِحَظَارَةٍ شَدِيدَةٍ مِنَ النَّارِ.

حضرت ابوزرعہ‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں ایک عورت اپنے بچے کو لے کر رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی‘ وہ بچہ بیمار تھا۔ اس نےعرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے اس کا ڈر ہے اور میرے تین بچے فوت ہو چکے ہیں؟رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے جہنم اور اپنے درمیان سخت رکاوٹ کھڑی کی ہے۔

جَاءَتِ امْرَأَةٌ بِابْنٍ لَهَا إِلَى النَّبِيِّ يَشْتَكِي، فَقَالَتْ: ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي زُرْعَةَ ← جَدِّي طَلْقُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ← وَأخْبَرَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، ← الطَّلْقُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 169

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 170

170- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ أَتَصَدَّقُ؟ قَالَ: وَأَنْتَ صَحِيحٌ شَحِيحٌ، تَأْمُلُ الْعَيْشَ وَتَخْشَى الْفَقْرَ، وَلاَ تُمْهِلْ حَتَّى إِذَا بَلَغَتْ نَفْسُكَ عِنْدَ نَحْرِكَ، قُلتُ: مَالِي لِفُلاَنٍ وَفُلاَنٍ، وَهُوَ لَهُمْ.

حضرت ابوزرعہ‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں صدقہ کس طرح کروں؟ آپ نے فرمایا (اس وقت صدقہ کرجب)تم تندرست ہو‘ حرص رکھتے ہو‘ زندگی کی امید اور فقر کا خوف رکھتے ہو اور انتظارنہ کروحتیٰ کہ جب سانس تمہارے سینے تک پہنچ جائے تو تم کہو ! میرا مال فلاں فلاں کیلئے ہےحالانکہ اب تو وہ ان کے لئے ہی ہے۔

رَجُلٌ: ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي زُرْعَةَ ← عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 170

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 171

171- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: لاَ أَزَالُ أُحِبُّ بَنِي تَمِيمٍ بَعْدَ ثَلاَثٍ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم فِيهِمْ، قَالَ: هُمْ أَشَدُّ أُمَّتِي عَلَى الدَّجَّالِ، فَكَانَتْ عِنْدَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا سَبْيَةٌ مِنْهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: أَعْتِقِيهَا، فَإِنَّهَا مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، وَجَاءَتْ صَدَقَاتُ بَنِي تَمِيمٍ، فَقَالَ: هَذِهِ صَدَقَاتُ قَوْمِنَا.

حضرت ابوزرعہ‘ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں میں نے جب سے رسول اللہ صلى الله علیہ وسلم سے بنو تمیم (قبیلے) کے بارے میں تین باتیں سنی ہیں مجھے یہ لوگ سب سے زیادہ پسند ہیں۔ آپ نے ان کے بارے میں فرمایا: یہ لوگ میری امت میں سے دجال پر سب سے زیادہ سخت ہوں گے اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس ان میں سے ایک قیدی عورت تھی۔ آپ نے فرمایا: اس کو آزاد کر دو یہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ہےاور بنوتمیم کی طرف سے صدقہ آیا تو آپ نے فرمایا: یہ ہماری قوم کا صدقہ ہے۔

هَذِهِ صَدَقَاتُ قَوْمِنَا. ← رَسُولُ اللهِ أَعْتِقِيهَا، فَإِنَّهَا مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، وَجَاءَتْ صَدَقَاتُ بَنِي تَمِيمٍ، ← هُمْ أَشَدُّ أُمَّتِي عَلَى الدَّجَّالِ، فَكَانَتْ عِنْدَ عَائِشَةَ سَبْيَةٌ مِنْهُمْ، ← لاَ أَزَالُ أُحِبُّ بَنِي تَمِيمٍ بَعْدَ ثَلاَثٍ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللهِ فِيهِمْ، ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي زُرْعَةَ ← عُمَارَةَ، ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 171

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 172

172- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: مَنْ أَحَقُّ بِحُسْنِ صَحَابَتِي؟ فَقَالَ: أُمُّكَ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ثُمَّ أُمُّكَ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ثُمَّ أُمُّكَ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: أَبُوكَ.

حضرت ابوزرعہ‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں ایک شخص رسولِ اکرم صلى الله علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ اس نے پوچھا: میرے اچھے سلوک کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟ آپ نے فرمایا: تمہاری ماں‘ پو چھا: پھر کون؟ فرمایا: تمہاری ماں‘پوچھا: پھر کون؟ فرمایا: تمہاری ماں ‘پوچھا: پھر کون؟ فرمایا تمہارا باپ۔

"أبوك" ← ثُمَّ مَنْ ← ثُمَّ أُمُّکَ ← ثُمَّ مَنْ ← ثُمَّ أُمُّکَ ← ثُمَّ مَنْ ← مَنْ أَحَقُّ بِحُسْنِ صَحَابَتِي؟ فَقَالَ: أُمُّكَ، ← جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي زُرْعَةَ ← عُمَارَةَ، ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 172

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 173

173- أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم، نَحْوَهُ.

ایک اور سند سے بھی ابوزرعہ‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے اس کی مثل روایت کرتے ہیں۔

النَّبِيِّ نَحْوَهُ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي زُرْعَةَ ← عُمَارَةَ، ← سُفْيَانَ، ← أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 173

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 174

174- قُلْتُ لأَبِيَ أُسَامَةَ: أَحَدَّثَكُمْ أَبُو حَيَّانَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم لِبِلاَلٍ عِنْدَ صَلاَةِ الْفَجْرِ: يَا بِلاَلُ، حَدِّثْنِي بِأَرْجَى عَمَلٍ عَمِلْتَهِ عِنْدَكَ مَنْفَعَةً فِي الإِسْلاَمِ، فَإِنِّي سَمِعْتُ اللَّيْلَةَ خَشْفَ نَعْلَيْكَ بَيْنَ يَدَيَّ فِي الْجَنَّةِ، قَالَ: مَا عَمَلٌ عَمِلْتُهُ أَرْجَى عِنْدِي، إِلاَّ إِنِّي لَمْ أَتَطَهَّرْ طُهُورًا تَامًّا فِي سَاعَةٍ مِنْ لَيْلٍ، أَوْ نَهَارٍ إِلاَّ صَلَّيْتُ لِرَبِّي مَا قُدِّرَ لِي أَنْ أُصَلِّيَ. فَأَقَرَّ بِهِ أَبُو أُسَامَةَ، وَقَالَ: نَعَمْ.

(مصنف رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں) میں نے حضرت ابواسامہ سے پوچھا کیا آپ سےابوحیان نے بواسطہ ابوزرعہ‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت بیان کی کہ انہوں نے فرمایا:رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم نے نماز فجر کے وقت حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا: اے بلال! مجھے بتاؤ کہ تمہیں اسلام کی خاطر کئے گئے اعمال میں سے کس کی امید زیادہ ہے؟ کیونکہ میں نے آج رات جنت میں اپنے سامنے تمہارے جوتوں کی آہٹ سنی ہے۔انہوں نے عرض کیا: مجھے کسی عمل کی زیادہ امید نہیں البتہ یہ کہ میں نے رات یا دن کی جس گھڑی میں وضو کیا جس قدر الله تعالیٰ نے میرے لئے مقدر کیا میں نے نماز پڑھی۔ ابواسامہ نے اس بات کا اقرار کیا اور کہا: ہاں۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي زُرْعَةَ ← قُلْتُ لِأَبِي أُسَامَةَ: أَحَدَّثَكُمْ أَبُو حَيَّانَ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 174

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 175

175- أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ الأَعْمَشَ، يُحَدِّثُ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: اللَّهُمَّ اجْعَلْ رِزْقَ آلِ مُحَمَّدٍ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم كَفَافًا.

حضرت ابوزرعہ‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے یوں دعا مانگی:اللهم اجعل رزق آل محمد كفافاً.اے اللہ! محمد(صلى الله علیہ وسلم ) کی آل کا رزق پورا پورا عطا فرما۔

«اللَّهُمَّ اجْعَلْ رِزْقَ آلِ مُحَمَّدٍ كَفَافًا» ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي زُرْعَةَ ← عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو أُسَامَةَ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 175

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 176

176- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ آمَنَ مَنْ عَلَيْهَا، فَذَلِكَ حِينَ {لاَ يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا}.

حضرت ابوزرعہ‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: قیامت قائم نہیں ہو گی جب تک سورج مغرب سے طلوع نہ ہو جب یہ صورت حال ہو گی تو زمین پر جو کوئی بھی ہے‘ ایمان لے آئے گا۔ اور یہ وقت وہ ہوگا جس کے بارے میں ارشاد خداوندی ہے۔لاينفع نفسا ایمانها لم تكن امنت من قبل او كسبت فی ايمانهاخيرا۔” (اس وقت ) کسی نفس کو اس کا ایمان نفع نہیں دے گا جو اس سے پہلے ایمان نہیں لایا یا اس نے اپنے ایمان کے ذریعے نیکی نہیں کمائی ۔‘‘

رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي زُرْعَةَ ← عُمَارَةَ، ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 176

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 177

177- أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم قَالَ: أَوَّلُ زُمْرَةٍ مِنْ أُمَّتِي يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ عَلَى صُورَةِ أَشَدِّ كَوْكَبٍ دُرِّيٍّ فِي السَّمَاءِ إِضَاءَةً، لاَ يَبُولُونَ وَلاَ يَتَغَوَّطُونَ وَلاَ يَتْفُلُونَ وَلاَ يَمْتَخِطُونَ، أَمْشَاطُهُمُ الذَّهَبُ، وَرَشْحُهُمُ الْمِسْكُ، وَمَجَامِرُهُمُ الأَلُوَّةُ، وَأَزْوَاجُهُمُ الْحُورُ، وَأَخَلاَقُهُمْ عَلَى خَلْقِ رَجُلٍ وَاحِدٍ، عَلَى صُورَةِ أَبِيهِمْ آدَمَ سُتُّونَ ذِرَاعًا.

حضرت ابوزرعہ‘ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ نبی کریم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: میری امت کی پہلی جماعت جو جنت میں داخل ہو گی وہ چودہویں رات کے چاند کی طرح ہوں گے پھر ان کے بعد والے اس ستارے کی طرح ہوں گے جو آسمان میں سب سے زیادہ روشن ہے۔ نہ ان کو پیشاب کی ضرورت ہو گی نہ قضائے حاجت کی ۔ نہ تھوکیں گے اور نہ ناک سے رینٹھ نکالیں گے۔ ان کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی۔ ان کا پسینہ کستوری ہو گی اور ان کی انگیٹھیوں میں اگر (اگر بتی ) کی لکڑی ( جلتی) ہو گی ان کی بیویاں حُوریں ہوں گی اور ان کے اخلاق ایک جیسے ہوں گے اور اپنے باپ آدم علیہ السلام کی صورت پر ساٹھ (شرعی ) گز ہوں گے۔

رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي زُرْعَةَ ← عُمَارَةَ، ← جَرِيرٌ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 177

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 178

178- أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثنا عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم، قَالَ: الْهِرُّ سَبُعٌ.

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں‘ آپ نے فرمایا ”بلی درندہ ہے۔“

الْهِرُّ سَبُعٌ. ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي زُرْعَةَ ← عيسى بن المسيب ← وَكِيعٌ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 178

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 179

179- أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، وَالْمُلاَئِيُّ، قَالاَ، حَدَّثنا سُفْيَانُ، عَنْ سَلْمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ رَسُولَ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم يَكْرَهُ الشَّكَالَ مِنَ الْخَيْلِ.

حضرت ابوزرعہ‘حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں‘ وہ فرماتے ہیں ”رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم شکال گھوڑےکو نا پسند کرتے تھے ۔‘‘

كَانَ رَسُولُ اللهِ يَكْرَهُ الشِّكَالَ مِنَ الْخَيْلِ. ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي زُرْعَةَ ← سلم بن عبد الرحمن ← سُفْيَانَ، ← وَكِيعٌ، وَالْمُلَائِيُّ،

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 179

مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 180

180- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ النَّخَعِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا زُرْعَةَ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم، قَالَ: سَمُّوا بِاسْمِي، وَلاَ تَكْتَنَّوْا بِكُنْيَتِي. قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم يَكْرَهُ الإِشْكَالَ مِنَ الْخَيْلِ. قَالَ شُعْبَةُ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ: هَذَا لَيْسَ بِالصُّهْبَانِيِّ، وَكِلاَهُمَا مِنَ النَّخَعِ.

حضرت ابوزرعہ‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں‘ انہوں نے رسولِ اکرم صلى الله علیہ وسلم سے روایت کیا آپ نے فرمایا: ” میرے نام پر نام رکھو لیکن میری کنیت پر کنیت نہ رکھو۔‘‘وہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلى الله علیہ وسلم شکال گھوڑے کو نا پسند فرماتے تھے۔حضرت شعبہ فرماتے ہیں یہ عبداللہ بن یزیدصھبانی نہیں ہیں اور دونوں ( یزید بن عبداللہ )نخع (مقام) سےہیں۔

شُعْبَةُ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ: هَذَا لَيْسَ بِالصُّهْبَانِيِّ، وَكِلاَهُمَا مِنَ النَّخَعِ. ← وَكَانَ رَسُولُ اللهِ يَكْرَهُ الإِشْكَالَ مِنَ الْخَيْلِ. ← سَمُّوا بِاسْمِي، وَلاَ تَكْتَنَّوْا بِكُنْيَتِي. ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبَا زُرْعَةَ، ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ النَّخَعِيِّ ← شُعْبَةُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ

Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 180

chevron_left Previous
1…141516…91
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter
1. Book
    120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter