مسند اسحاق بن راوایہ · کتاب ‹ - مَا يُرْوَى عَنْ خِلاَسِ بْنِ عَمْرٍو، وَعَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، وَأَبِي الْمُهَزِّمِ، وَمَشَايِخِ الْبَصْرَةِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى الله عَلَيهِ وسَلم: · حديث 133
133- أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، حَدَّثنا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ هِلاَلِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي إِذَا رَأَيْتُكَ طَابَتْ نَفْسِي وَقَرَّتْ عَيْنِي، فَأَنْبِئْنِي عَنْ كُلِّ شَيْءٍ، فَقَالَ: كُلُّ شَيْءٍ خُلِقَ مِنَ الْمَاءِ، فَقُلْتُ لَهُ: أَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ إِذَا عَمِلْتُ بِهِ دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، فَقَالَ: أَفْشِ السَّلاَمَ، وَأَطْعِمِ الطَّعَامَ، وَصِلِ الأَرْحَامَ، وَقُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ، وَادْخُلِ الْجَنَّةَ بِسَلاَمٍ.
حضرت هلال بن ابی میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا‘ وہ فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جب میں آپ کو دیکھتا ہوں تو میرا دل باغ باغ ہو جا تا ہےاور میری آنکھوں کو ٹھنڈک حاصل ہوتی ہے۔ مجھے ہر بات کے بارے میں بتایئے۔ آپ نے فرمایا: ہر چیز کو پانی سے پیدا کیا گیا۔میں نے عرض کیا: مجھے کوئی ایسی بات بتائیے کہ میں اس پر عمل کر کے جنت میں داخل ہوجاؤں آپ نے فرمایا : سلام کو پھیلاؤ‘ ( حاجتمندوں کو) کھانا کھلاؤ‘ صلہ رحمی کرو اور رات کوکھڑے ہو جاؤ (یعنی عبادت کرو) جب لوگ سوئے ہوئے ہوں ‘سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔
قُلْتُ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← هِلَالُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ ← قَتَادَةَ ← هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ← أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ،
Musnad Ishaq Bin Rahiviyah · Book › Chapter · Hadith 133
