بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 973
وعن عقبة بن الحارث انه تزوج ام يحيي بنت ابي إهاب فجاءت امراة فقالت: قد ارضعتكما فسال النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: «كيف وقد قيل؟» ففارقها عقبة فنكحت زوجا غيره. اخرجه البخاري.
سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے ام یحییٰ بنت ابی اھاب رضی اللہ عنہا سے نکاح کر لیا تو ایک عورت آئی اور کہنے لگی کہ میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ عقبہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اب تم اسے کس طرح اپنے نکاح میں رکھ سکتے ہو جبکہ رضاعت کی اطلاع دے دی گئی ہے۔“ چنانچہ عقبہ نے اس عورت کو جدا کر دیا اور اس خاتون نے دوسرے آدمی سے نکاح کر لیا۔ (بخاری)
قد ارضعتكما فسال النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← عقبة بن الحارث انه تزوج ام يحيي بنت ابي إهاب فجاءت امراة
Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 973
