Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 961

وعن ابن عباس رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا يخلون رجل بامراة إلا مع ذي محرم» اخرجه البخاري.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کوئی شخص بھی کسی عورت کے ساتھ تنہائی و خلوت اختیار نہ کرے جب تک کہ اس کے ساتھ اس کا محرم نہ ہو۔“ (بخاری)

«‏‏‏‏لا يخلون رجل بامراة إلا مع ذي محرم» اخرجه البخاري. ← النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← وعن ابن عباس

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 961

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 962

وعن ابي سعيد رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال في سبايا اوطاس: «‏‏‏‏لا توطا حامل حتى تضع ولا غير ذات حمل حتى تحيض حيضة» .‏‏‏‏ اخرجه ابو داود وصححه الحاكم وله شاهد عن ابن عباس رضي الله عنهما في الدارقطني.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اوطاس کے قیدیوں کے متعلق فرمایا ”حاملہ عورت جب تک وضع حمل نہ کر لے، اس سے جماع نہ کیا جائے نیز غیر حاملہ سے بھی اس وقت تک وطی نہ کی جائے جب تک اسے ایک ماہواری نہ آ جائے۔“ اس کی تخریج ابوداؤد نے کی ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ دارقطنی میں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی اس کا شاہد مروی ہے۔

اَبِیْ سَعِیْدٍ

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 962

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 963

وعن ابي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏الولد للفراش وللعاهر الحجر» ‏‏‏‏ متفق عليه من حديثه ومن حديث عائشة في قصة وعن ابن مسعود عند النسائي وعن عثمان عند ابي داود.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”بچہ اس کا ہے جس کے بستر پر پیدا ہوا اور زانی کیلئے پتھر۔“ (بخاری و مسلم) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں ایک قصہ کے متعلق بھی اسی طرح روایت ہے اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے نسائی نے اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے ابوداؤد نے یہی روایت بیان کی ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 963

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 964

عن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تحرم المصة والمصتان» ‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ایک دو دفعہ دودھ چوسنے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“ (مسلم)

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 964

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 965

وعنها رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «انظرن من إخوانكن فإنما الرضاعة من المجاعة» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ضرور غور کر لیا کرو کہ تمہارے بھائی کون ہیں کیونکہ رضاعت اس وقت معتبر ہے جب دودھ بھوک کے وقت پیا جائے۔“ (بخاری و مسلم)

وعنها

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 965

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 966

وعنها رضي الله عنها قالت: جاءت سهلة بنت سهيل فقالت: يا رسول الله إن سالما مولى ابي حذيفة معنا في بيتنا وقد بلغ ما يبلغ الرجال؟ فقال: «ارضعيه تحرمي عليه» رواه مسلم.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سھلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا آئیں اور عرض کیا، اے اللہ کے رسول! سالم ابوحذیفہ کا آزاد کردہ غلام ہمارے گھر میں ہمارے ساتھ ہی رہتا ہے وہ مرد کی حد بلوغت کو پہنچ گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اسے اپنا دودھ پلا دو، تو اس پر حرام ہو جائے گی۔“ (مسلم) (نوٹ: یہ واقعہ ان کے ساتھ خاص ہے۔)

جاءت سهلة بنت سهيل فقالت: ← وعنها

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 966

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 967

وعنها ان افلح اخا ابي القعيس جاء يستاذن عليها بعد الحجاب قالت: فابيت ان آذن له فلما جاء رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم اخبرته بالذي صنعت فامرني ان آذن له علي وقال: «‏‏‏‏إنه عمك» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ابوالقعیس کا بھائی افلح حجاب کے بعد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں آنے کیلئے اجازت طلب کرتا رہا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا اپنا بیان ہے کہ میں نے انہیں اندر آنے کی اجازت نہ دی۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو میں نے سارا واقعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنایا جو میں نے اس کے ساتھ کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ ”میں ان کو اپنے پاس آنے کی اجازت دے دیا کروں اور فرمایا کہ وہ تمہارا چچا ہے۔“ (بخاری و مسلم)

وعنها

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 967

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 968

وعنها رضي الله عنها قالت:" كان فيما انزل من القرآن: عشر رضعات معلومات يحرمن ثم نسخن بخمس معلومات فتوفي رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم وهن فيما يقرا من القرآن" رواه مسلم

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ قرآن میں یہ حکم نازل کیا گیا تھا کہ دس بار دودھ پینا جبکہ اس کے پینے کا یقین ہو جائے نکاح کو حرام کرتا ہے۔ پھر یہ حکم منسوخ کر دیا گیا۔ پانچ بار (یعنی دودھ پینے کے حکم) سے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی، اس وقت پانچ کی تعداد قرآن میں پڑھی جاتی تھی۔ (مسلم)

وعنها

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 968

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 969

وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم اريد على ابنة حمزة فقال: «‏‏‏‏إنها لا تحل لي إنها ابنة اخي من الرضاعة ويحرم من الرضاعة ما يحرم من النسب» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آمادہ کیا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چچا حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی سے نکاح کر لیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”وہ میرے لئے حلال نہیں اس لئے کہ وہ میرے رضائی بھائی کی بیٹی ہے۔ جو عورت رشتہ و نسب سے حرام ہے وہی رضاعت سے بھی حرام ہے۔“ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 969

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 970

وعن ام سلمة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يحرم من الرضاع إلا ما فتق الامعاء وكان قبل الفطام» .‏‏‏‏ رواه الترمذي وصححه هو والحاكم.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”دودھ پینے کو کوئی قسم حرام نہیں کرتی مگر وہ قسم جو انتڑیوں کو کھول دے اور دودھ چھڑانے کی مدت سے پہلے ہو۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔

أُمِّ سَلَمَةَ

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 970

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 971

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال:" لا رضاع إلا في الحولين" رواه الدارقطني وابن عدي مرفوعا وموقوفا ورجحا الموقوف.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ کوئی رضاعت معتبر نہیں سوائے اس رضاعت کے جو دو سال کے دوران میں ہو۔ اسے دارقطنی اور ابن عدی نے مرفوع اور موقوف روایت کیا ہے مگر ترجیح دونوں نے موقوف کو دی ہے۔

ابن عدي مرفوعا وموقوفا ورجحا الموقوف. ← لا رضاع إلا في الحولين" رواه الدارقطني ← ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 971

بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 972

وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا رضاع إلا ما انشز العظم وانبت اللحم» ‏‏‏‏ اخرجه ابو داود.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”رضاعت وہی معتبر ہے جو ہڈیوں کی نشوونما کرے اور گوشت پیدا کرے۔“ (ابوداؤد)

ابْنِ مَسْعُودٍ،

Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 972

chevron_left Previous
1…949596…114
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter