بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 949
وعن ام سلمة رضي الله عنها قالت: جعلت على عيني صبرا بعد ان توفي ابو سلمة فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «إنه يشب الوجه فلا تجعليه إلا بالليل وانزعيه بالنهار ولا تمتشطي بالطيب ولا بالحناء فإنه خضاب» . قلت: باي شيء امتشط؟ قال: «بالسدر» . رواه ابو داود والنسائي وإسناده حسن.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ابوسلمہ کی وفات کے بعد میں نے اپنی آنکھوں پر مصبر (ایک قسم کی دوائی) کا لیپ کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مصبر چہرے کو صاف کرتا اور چمکاتا ہے۔ اسے صرف رات کے اوقات میں استعمال کر اور دن کو منہ سے اتار دیا کر۔ خوشبو اور مہندی والی کنگھی نہ کر۔ مہندی تو ایک قسم کا خضاب ہے۔“ میں نے عرض کیا۔ تو پھر کس چیز کے ساتھ کنگھی کروں؟ فرمایا ”بیری کے پتوں کو پانی میں ڈال کر اس کے ساتھ۔“ اسے ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور اس کی سند حسن ہے۔
«بالسدر» رواه ابو داود والنسائي وإسناده حسن. ← جعلت على عيني صبرا بعد ان توفي ابو سلمة ← أُمِّ سَلَمَةَ
Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 949
