بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 937
وعنه رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال للمتلاعنين: «حسابكما على الله، احدكما كاذب، لا سبيل لك عليها» قال: يا رسول الله! مالي؟ فقال: «إن كنت صدقت عليها فهو بما استحللت من فرجها وإن كنت كذبت عليها فذاك ابعد لك منها» متفق عليه.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعان کرنے والے زوجین سے فرمایا ”تم دونوں کا حساب اللہ کے ذمہ ہے۔ دونوں میں سے ایک تو جھوٹا ہے، اب تیرا اس عورت پر کوئی حق نہیں۔“ اس نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! میرا مال مجھے دلوا دیجئیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اگر تو نے اس پر سچا الزام لگایا ہے تو پھر یہ مال اس لذت صحبت کا معاوضہ ہے جو حلال کر کے تو نے اس سے حاصل کی ہے اور اگر تو نے اس پر جھوٹا الزام لگایا ہے تو مال تجھ سے اور بھی دور ہو گیا۔“ (بخاری و مسلم)
Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 937
