بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 865
وعن سعيد بن المسيب ان عمر بن الخطاب رضي الله عنه قال: ايما رجل تزوج امراة، فدخل بها، فوجدها برصاء، او مجنونة، او مجذومة، فلها الصداق بمسيسه إياها، وهو له على من غره منها. اخرجه سعيد بن منصور ومالك وابن ابي شيبة ورجاله ثقات. وروى سعيد ايضا عن علي نحوه وزاد: او بها قرن، فزوجها بالخيار، فإن مسها فلها المهر بما استحل من فرجها.
سیدنا سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا جو شخص کسی عورت سے نکاح کرے پھر اس سے ہمبستری کرے اور اسے معلوم ہو کہ وہ مرض برص میں مبتلا ہے یا دیوانی ہے یا کوڑھ کے مرض میں مبتلا ہے تو خاوند کے اسے چھونے کی بنا پر حق مہر کی وہ مستحق ہے اور اس مہر کی رقم اس سے وصول کی جائے گی جس نے اسے دھوکہ دیا۔ اسے سعید بن منصور، مالک اور ابن ابی شیبہ نے نکالا ہے۔ اس کے راوی ثقہ ہیں۔ اور سعید نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح روایت کیا ہے اور اس میں اتنا اضافہ کیا ہے کہ اس عورت کو مرض قرن ہو تو اس کا شوہر خود مختار ہو گا۔ اگر مرد نے اس عورت سے مباشرت کی ہو تو عورت کی شرمگاہ کو حلال کرنے کے بدلہ میں مہر دینا ہو گا۔
سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،
Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 865
