Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 443

وعن عائشة رضي الله عنها ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال لها: «لومت قبلي لغسلتك» ‏‏‏‏ الحديث. رواه احمد وابن ماجه وصححه ابن حبان.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا کہ ”اگر تو مجھ سے پہلے فوت ہو جائے تو میں تمہیں غسل دوں گا۔“ اسے احمد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 443

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 444

وعن اسماء بنت عميس رضي الله عنها: ان فاطمة رضي الله عنها اوصت ان يغسلها علي. رواه الدارقطني.

سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے خود یہ وصیت کی تھی کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ خود ان کو غسل دیں۔ (سنن دارقطنی)

اسماء بنت عميس ان فاطمة اوصت ان يغسلها علي. رواه الدارقطني.

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 444

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 445

وعن بريدة رضي الله عنه في قصة الغامدية التي امر النبي صلى الله عليه وآله وسلم برجمها في الزنا قال: ثم امر بها فصلي عليها ودفنت. رواه مسلم.

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے غامدیہ کے قصہ میں مروی ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارتکاب زنا کی پاداش میں رجم و سنگساری کا حکم دیا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کا حکم دیا پھر خود اس کی جنازہ پڑھی اور اسے دفن کیا گیا۔ (مسلم)

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 445

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 446

وعن جابر بن سمرة رضي الله عنهما قال: اتي النبي صلى الله عليه وآله وسلم برجل قتل نفسه بمشاقص فلم يصل عليه. رواه مسلم.

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک آدمی لایا گیا جس نے تیر سے خودکشی کی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ نہ پڑھی۔ (مسلم)

جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 446

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 447

وعن ابي هريرة رضي الله عنه في قصة المراة التي كانت تقم المسجد قال فسال عنها النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقالوا: ماتت فقال: «‏‏‏‏افلا كنتم آذنتموني؟» ‏‏‏‏ فكانهم صغروا امرها،‏‏‏‏ فقال: «‏‏‏‏دلوني على قبرها» ‏‏‏‏ فدلوه،‏‏‏‏ فصلى عليها. متفق عليه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس عورت کے بارے میں جو مسجد میں جھاڑو دیا کرتی تھی، روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے دریافت فرمایا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے جواب دیا کہ وہ فوت ہو چکی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم نے مجھے اطلاع کیوں دی؟“ گویا انہوں نے اس کے معاملہ وفات کو معمولی خیال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مجھے اس کی قبر کا راستہ بتاؤ۔“ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی قبر کا راستہ بتا دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں جا کر قبر پر نماز جنازہ پڑھی۔ (بخاری و مسلم) اور مسلم نے اتنا اضافہ نقل کیا ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”یہ قبریں اہل قبور کے لئے اندھیروں سے بھری ہوئی ہیں اور میری نماز سے ان کی قبروں میں روشنی ہو جاتی ہے۔“

«‏‏‏‏دلوني على قبرها» فدلوه،‏‏‏‏ فصلى عليها. متفق عليه. ← «‏‏‏‏افلا كنتم آذنتموني؟» فكانهم صغروا امرها،‏‏‏‏ ← مَاتَتْ. ← فسال عنها النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← ابي هريرة في قصة المراة التي كانت تقم المسجد

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 447

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 448

وعن حذيفة رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان ينهى عن النعي. رواه احمد والترمذي وحسنه.

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم موت کے لئے کھلے عام منادی سے منع فرمایا کرتے تھے۔ اسے احمد اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے۔

حُذَيْفَةَ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 448

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 449

وعن ابي هريرة رضي الله عنه: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم نعى النجاشي في اليوم الذي مات فيه وخرج بهم إلى المصلى فصف بهم وكبر عليه اربعا. متفق عليه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نجاشی کی خبر وفات اسی روز دی جس روز وہ فوت ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو لے کر جنازہ گاہ کی طرف تشریف لے گئے۔ صف بندی کروائی اور اس پرچار تکبیریں کہیں۔ (بخاری و مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 449

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 450

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏ما من رجل مسلم يموت فيقوم على جنازته اربعون رجلا لا يشركون بالله شيئا لا شفعهم الله فيه» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ ”کوئی مسلمان نہیں مرتا کہ اس کے جنازے میں ایسے چالیس آدمی شریک ہوں جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہیں ٹھہراتے۔ مگر اللہ تعالیٰ اس مرنے والے کے حق میں ان کی شفاعت قبول فرما لیتا ہے۔“ (مسلم)

رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 450

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 451

وعن سمرة بن جندب رضي الله عنهما قال: صليت وراء النبي صلى الله عليه وآله وسلم على امراة ماتت في نفاسها فقام وسطها. متفق عليه

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک ایسی عورت کی نماز جنازہ پڑھی جو حالت نفاس میں فوت ہوئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے درمیان میں کھڑے ہوئے تھے۔ (بخاری و مسلم)

سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 451

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 452

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: والله لقد صلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم على ابني بيضاء في المسجد. رواه مسلم.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیضاء کے دونوں بیٹوں کی نماز جنازہ مسجد میں ادا فرمائی۔ (مسلم)

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 452

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 453

وعن عبد الرحمن بن ابي ليلى قال: كان زيد بن ارقم يكبر على جنائزنا اربعا وإنه كبر على جنازة خمسا فسالته فقال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يكبرها.رواه مسلم والاربعة.

سیدنا عبدالرحمٰن بن ابی لیلٰی سے روایت ہے کہ زید بن ارقم رضی اللہ عنہ ہمارے جنازوں پرچار تکبیریں کہتے تھے مگر (خلاف معمول) ایک مرتبہ انہوں نے پانچ تکبیریں کہیں تو میں نے ان سے دریافت کیا انہوں نے جواب دیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی پانچ تکبیریں کہتے تھے۔ اسے مسلم اور چاروں یعنی ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔

عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 453

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 454

وعن علي رضي الله عنه انه كبر على سهل بن حنيف ستا وقال: إنه بدري. رواه سعيد بن منصور واصله في البخاري.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ میں چھ تکبیریں کہیں اور فرمایا کہ وہ بدری تھے۔ اسے سعید بن منصور نے روایت کیا ہے اور اس اصل بخاری میں ہے۔

إنه بدري. رواه سعيد بن منصور واصله في البخاري. ← عَلِيٍّ أَنَّهُ كَبَّرَ عَلَى سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ سِتًّا.

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 454

chevron_left Previous
1…111213…114
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter