Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 431

وعن عائشة رضي الله عنها: ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم حين توفي سجي ببرد حبرة. متفق عليه.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب فوت ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک دھاری دار چادر سے ڈھانپ دیا گیا۔ (بخاری و مسلم)

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 431

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 432

وعنها رضي الله عنها ان ابا بكر الصديق رضي الله عنه قبل النبي صلى الله عليه وآله وسلم بعد موته. رواه البخاري.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم (کی پیشانی) کا بوسہ لیا تھا۔ (بخاری)

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 432

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 433

وعن ابي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال:«‏‏‏‏نفس المؤمن معلقة بدينه حتى يقضى عنه» .‏‏‏‏ رواه احمد والترمذي وحسنه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مومن کی روح قرض کے ساتھ اس وقت تک معلق (لٹکی) رہتی ہے جب تک اسے ادا نہیں کر دیا جاتا۔“ احمد اور ترمذی نے اسے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے۔

الترمذي وحسنه. ← أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 433

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 434

وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال في الذي سقط عن راحلته فمات: «‏‏‏‏اغسلوه بماء وسدر وكفنوه في ثوبين» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کے متعلق جو اپنی سواری سے گر کر جاں بحق ہو گیا فرمایا کہ ”اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور اسی کے دو کپڑوں میں کفن دے دو۔“ (بخاری)

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 434

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 435

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: لما ارادوا غسل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قالوا: والله ما ندري نجرد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم من ثيابه كما نجرد موتانا ام نغسله وعليه ثيابه؟. الحديث. رواه احمد وابو داود

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دینے کا ارادہ کیا تو انہوں نے کہا اللہ کی قسم! ہمیں علم نہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے اتاریں جس طرح ہم اپنے مرنے والوں کے کپڑے اتارتے ہیں یا نہ اتاریں؟ پھر ساری حدیث بیان کی۔ (احمد اور ابوداؤد)

لما ارادوا غسل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 435

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 436

وعن ام عطية رضي الله عنها قالت: دخل علينا النبي صلى الله عليه وآله وسلم ونحن نغسل ابنته فقال: «‏‏‏‏اغسلنها ثلاثا او خمسا او اكثر من ذلك إن رايتن ذلك بماء وسدر واجعلن في الآخرة كافورا او شيئا من كافور» فلما فرغنا آذناه فالقى إلينا حقوه فقال: «‏‏‏‏اشعرنها إياه» .‏‏‏‏ متفق عليه. وفي رواية: «‏‏‏‏ابدان بميامنها ومواضع الوضوء منها» .‏‏‏‏ وفي لفظ للبخاري: فضفرنا شعرها ثلاثة قرون فالقيناها خلفها.

سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس اس وقت تشریف لائے جب ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کو غسل دے رہی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اسے تین یا پانچ مرتبہ، یا اس سے بھی زیادہ مرتبہ غسل دو۔ اگر ضرورت محسوس کرو، غسل پانی اور بیری کے پتوں سے دو، آخر میں کافور یا فرمایا کچھ کافور ڈالو“ جب ہم فارغ ہوئیں تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع بھجوا دی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا تہ بند اتار کر ہماری طرف پھینک دیا اور فرمایا ”اسے جسم کے ساتھ لگا دو۔“ (بخاری و مسلم) اور ایک روایت میں ہے کہ غسل دائیں طرف سے اور وضو کے اعضاء سے شروع کرنا۔ بخاری کی ایک روایت میں ہے کہ ہم نے ان کے سر کے بالوں کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا اور ان کو پشت پر ڈال دیا۔

دخل علينا النبي صلى الله عليه وآله وسلم ونحن نغسل ابنته ← أُمِّ عَطِيَّةَ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 436

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 437

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كفن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في ثلاثة اثواب بيض سحولية من كرسف ليس فيها قميص ولا عمامة. متفق عليه.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سحولیہ کے بنے ہوئے سوتی سفید رنگ کے تین کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا۔ جس میں قمیص اور پگڑی نہیں تھی۔ (بخاری و مسلم)

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 437

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 438

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: لما توفي عبد الله بن ابي جاء ابنه إلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فقال: اعطني قميصك اكفنه فيه،‏‏‏‏ فاعطاه صلى الله عليه وآله وسلم قميصه.متفق عليه

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بتایا کہ عبداللہ بن ابی جب فوت ہوا تو اس کا بیٹا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قمیص عنایت فرما دیں کہ میں اس میں اسے کفن دے دوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص اتار کر عنایت فرما دی۔ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 438

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 439

وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏البسوا من ثيابكم البياض فإنها من خير ثيابكم وكفنوا فيها موتاكم» . رواه الخمسة إلا النسائي وصححه الترمذي.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”سفید لباس زیب تن کیا کرو یہ تمہارے ملبوسات میں بہترین اور عمدہ لباس ہے اور اپنے مرنے والوں کو بھی اس میں کفن دیا کرو۔“ نسائی کے علاوہ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 439

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 440

وعن جابر رضي الله عنه قال قال النبي صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا كفن احدكم اخاه فليحسن كفنه» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم میں سے جب کوئی اپنے بھائی کو کفن دے تو اسے اچھا کفن دینا چاہیئے۔“ (مسلم)

جَابِرٍ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 440

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 441

وعنه رضي الله عنه قال: كان النبي صلى الله عليه وآله وسلم يجمع بين الرجلين من قتلى احد في ثوب واحد ثم يقول: «‏‏‏‏ايهم اكثر اخذا للقرآن؟» ‏‏‏‏ فيقدمه في اللحد ولم يغسلوا ولم يصل عليهم. رواه البخاري.

اور انہی (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ) سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہداء احد کے دو دو آدمیوں کو ایک لباس میں جمع کرتے تھے پھر فرمایا ”ان میں سے قرآن کس کو زیادہ یاد تھا۔ جسے زیادہ یاد ہوتا، اسے لحد میں پہلے اتارتے۔ نہ تو ان شہداء کو غسل دیا گیا اور نہ ہی ان کی نماز جنازہ پڑھی گئی۔“ (بخاری)

وعنه

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 441

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 442

وعن علي رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏لا تغالوا في الكفن فإنه يسلب سلبا سريعا» . رواه ابو داود.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ ”(بہت) قیمتی کفن نہ دیا کرو۔ وہ تو بہت جلد بوسیدہ ہو جاتا ہے۔“ (ابوداؤد)

«‏‏‏‏لا تغالوا في الكفن فإنه يسلب سلبا سريعا» رواه ابو داود. ← رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← وعن علي

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 442

chevron_left Previous
1…101112…114
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter