Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1165

وعن علي رضي الله عنه قال: امرنا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ان نستشرف العين والاذن ولا نضحي بعوراء ولا مقابلة ولا مدابرة ولا خرقاء ولا ثرماء. اخرجه احمد والاربعة وصححه الترمذي وابن حبان والحاكم.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم قربانی والے جانور کی آنکھ، کان اچھی طرح دیکھ لیں۔ جو جانور یک چشم ہو یا اس کے کان کا سامنے والا یا پیچھے والا حصہ کٹ کر لٹک گیا ہو یا کان درمیان سے کٹا ہوا ہو یا دانت گر پڑے ہوں تو ایسے جانور ہم قربان نہ کریں۔ اسے احمد اور چاروں نے نکالا ہے ترمذی، ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

عَلِيٍّ،

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1165

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1166

وعن علي بن ابي طالب رضي الله عنه قال: امرني رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ان اقوم على بدنه وان اقسم لحومها وجلودها وجلالها على المساكين ولا اعطي في جزارتها شيئا منها. متفق عليه.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم ارشاد فرمایا کہ میں ” قربانی کے اونٹوں کی نگرانی و حفاظت کروں۔“ یہ حکم دیا کہ میں ” ان کا گوشت اور چمڑا اور جھول کو مساکین و غرباء پر تقسیم کر دوں اور قصاب کو اس سے کچھ بھی نہ دوں۔“ (بخاری و مسلم)

عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1166

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1167

وعن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما قال: نحرنا مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عام الحديبية البدنة عن سبعة والبقرة عن سبعة. رواه مسلم.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ صلح حدیبیہ کے موقع پر ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اونٹ اور گائے کو سات سات آدمیوں کی جانب سے نحر کیا۔ (مسلم)

سبعة. رواه مسلم. ← سَبْعَةٍ، وَالْبَقَرَةَ ← نحرنا مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عام الحديبية البدنة ← وعن جابر بن عبد الله

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1167

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1168

عن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم عق عن الحسن والحسين كبشا كبشا. رواه ابو داود وصححه ابن خزيمة وابن الجارود وعبد الحق لكن رجح ابو حاتم إرساله.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی طرف سے ایک ایک مینڈھے سے عقیقہ کیا۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے، ابن خزیمہ، ابن جارود اور عبدالحق نے اسے صحیح کہا ہے لیکن ابوحاتم نے اس کے مرسل ہونے کو ترجیح دی ہے۔ نیز ابن حبان نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے اسی طرح روایت کیا ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1168

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1169

وعن عائشة رضي الله عنها: ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم امرهم ان يعق عن الغلام شاتان مكافئتان وعن الجارية شاة. رواه الترمذي وصححه. واخرج احمد والاربعة عن ام كرز الكعبية نحوه.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کو حکم دیا کہ ” وہ لڑکے کی طرف سے دو بکریاں ایک جیسی اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری عقیقہ کریں۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور اسے صحیح قرار دیا ہے، احمد اور چاروں نے ام کرز کعبیہ سے اسی طرح روایت کیا ہے۔

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1169

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1170

وعن سمرة رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏كل غلام مرتهن بعقيقته يذبح عنه يوم سابعه ويحلق ويسمى» ‏‏‏‏ رواه احمد والاربعة وصححه الترمذي.

سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ہر بچہ اپنے عقیقہ کے عوض رہن (گروی) ہوتا ہے۔ پیدائش کے ساتویں روز اس کا عقیقہ کیا جائے، سر کے بال منڈائے جائیں اور اس کا نام رکھا جائے۔ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے۔

سَمُرَةَ

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1170

بلوغ المرام · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ باب · حديث 1171

عن ابن عمر رضي الله عنهما عن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم انه ادرك عمر بن الخطاب في ركب وعمر يحلف بابيه فناداهم رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏الا إن الله ينهاكم ان تحلفوا بآبائكم فمن كان حالفا فليحلف بالله او ليصمت» ‏‏‏‏ متفق عليه. وفي رواية لابي داود والنسائي عن ابي هريرة مرفوعا:«‏‏‏‏لا تحلفوا بآبائكم ولا بامهاتكم ولا بالانداد ولا تحلفوا إلا بالله ولا تحلفوا بالله إلا وانتم صادقون» .

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ایک کارواں میں اپنے باپ کی قسم اٹھاتے سنا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلا کر فرمایا ” اللہ نے تمہیں تمہارے آباء و اجداد کی قسم کھانے سے منع فرمایا ہے۔ پس اب جو قسم کھانا چاہے تو اسے اللہ کے نام کی قسم کھانی چاہیئے ورنہ خاموش رہے۔“ (بخاری و مسلم) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ابوداؤد اور نسائی کی ایک مرفوع روایت میں ہے ” اپنے باپ دادوں، اپنی ماؤں اور اللہ کے شریکوں کی قسم نہ کھاؤ۔ اللہ کی قسم بھی صرف اس حالت میں کھاؤ کہ جب تم سچے ہو۔“

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · The book of faith and vows › Chapter · Hadith 1171

بلوغ المرام · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ باب · حديث 1172

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏يمينك على ما يصدقك به صاحبك» .وفي رواية:«‏‏‏‏اليمين على نية المستحلف» . اخرجهما مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تیری قسم اس پر واقع ہوتی ہے کہ تمہارا ساتھی تجھ کو سچا سمجھے“ اور ایک روایت میں ہے ” قسم کا دارومدار قسم لینے والے کی نیت پر ہے۔“ ان دونوں احادیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The book of faith and vows › Chapter · Hadith 1172

بلوغ المرام · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ باب · حديث 1173

وعن عبد الرحمن بن سمرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏وإذا حلفت على يمين فرايت غيرها خيرا منها فكفر عن يمينك وائت الذي هو خير» ‏‏‏‏ متفق عليه وفي لفظ للبخاري «‏‏‏‏فائت الذي هو خير وكفر عن يمينك» ‏‏‏‏ وفي رواية لابي داود:«‏‏‏‏فكفر عن يمينك ثم ائت الذي هو خير» ‏‏‏‏ وإسنادها صحيح.

سیدنا عبدالرحمٰن بن سمرہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب تم کسی کام پر قسم کھاؤ اور اس کام کے خلاف کو بہتر دیکھو تو قسم کا کفارہ ادا کر دو اور جو بہتر ہے وہ کر لو۔“ (بخاری و مسلم) اور بخاری کے الفاظ یہ ہیں کہ ” جو کام بہتر ہے اسے کرو اور قسم کا کفارہ ادا کرو۔“ اور ابوداؤد کی روایت میں اس طرح ہے کہ ” اپنی قسم کا کفارہ دے کر وہ کام کرو جو بہتر ہے۔“ دونوں احادیث کی سند صحیح ہے۔

عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ

Bulugh Al Maram · The book of faith and vows › Chapter · Hadith 1173

بلوغ المرام · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ باب · حديث 1174

وعن ابن عمر رضي الله عنهما ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من حلف على يمين فقال: إن شاء الله فلا حنث عليه» ‏‏‏‏ رواه احمد والاربعة وصححه ابن حبان.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو کسی کام پر قسم کھائے اور ساتھ ہی «إن شاء الله» کہے تو اس قسم کو توڑنے کا کفارہ نہیں ہے۔“ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · The book of faith and vows › Chapter · Hadith 1174

بلوغ المرام · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ باب · حديث 1175

وعنه رضي الله عنه قال: كانت يمين النبي صلى الله عليه وآله وسلم: «لا ومقلب القلوب» ‏‏‏‏ رواه البخاري.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کے الفاظ یہ ہوتے تھے ” نہیں، قسم ہے دلوں کے بدلنے والے کی۔“ (بخاری)

آله وسلم: «لا ومقلب القلوب» رواه البخاري. ← كانت يمين النبي صلى الله عليه ← وعنه

Bulugh Al Maram · The book of faith and vows › Chapter · Hadith 1175

بلوغ المرام · 13-13-13- كِتَابُ السَّهْوِ. ‹ باب · حديث 1176

وعن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما قال: جاء اعرابي إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: يا رسول الله ما الكبائر؟ فذكر الحديث وفيه: «‏‏‏‏اليمين الغموس» ‏‏‏‏ وفيه قلت: وما اليمين الغموس؟ قال: «‏‏‏‏التي يقتطع بها مال امرىء مسلم هو فيها كاذب» ‏‏‏‏ اخرجه البخاري.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک دیہاتی آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کبیرہ گناہ کون سے ہیں؟ پھر اس نے ساری حدیث بیان کی۔ اس حدیث میں جھوٹی قسم کا ذکر بھی تھا۔ میں نے عرض کیا جھوٹی قسم کون سی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جھوٹی قسم یہ ہے کہ اس کے ذریعہ کسی مسلمان کا مال اڑا لیا جائے حالانکہ وہ اس میں سراسر جھوٹا ہو۔ (بخاری)

جاء اعرابي إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: ← وعن عبد الله بن عمرو

Bulugh Al Maram · The book of faith and vows › Chapter · Hadith 1176

chevron_left Previous
1…111112113114
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter