Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1153

وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا تتخذوا شيئا فيه الروح غرضا» ‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کسی ذی روح کو نشانہ بنا کر نہ مارو۔“ (مسلم)

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1153

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1154

وعن كعب بن مالك رضي الله عنه: ان امراة ذبحت شاة بحجر فسئل النبي صلى الله عليه وآله وسلم عن ذلك فامر باكلها. رواه البخاري.

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے پتھر سے ایک بکری کو ذبح کر دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے کھانے کے متعلق پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھانے کا حکم فرمایا۔ (مسلم)

ذلك فامر باكلها. رواه البخاري.

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1154

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1155

وعن رافع بن خديج رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏ما انهر الدم وذكر اسم الله عليه فكل ليس السن والظفر اما السن فعظم واما الظفر فمدى الحبشة» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ ” جو چیز خون کو بہا دے اور اسے اللہ کا نام لے کر ذبح کیا گیا ہو تو اس جانور کو کھا لو۔ ذبح کرنے کا آلہ دانت اور ناخن نہیں کیونکہ دانت تو ہڈی ہے اور ناخن حبشیوں کی چھری ہے۔“ (بخاری و مسلم)

«‏‏‏‏ما انهر الدم ← النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1155

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1156

وعن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ان يقتل شيء من الدواب صبرا. رواه مسلم.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی جانور کو باندھ کر قتل کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (مسلم)

جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ:

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1156

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1157

وعن شداد بن اوس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إن الله كتب الإحسان على كل شيء فإذا قتلتم فاحسنوا القتلة وإذا ذبحتم فاحسنوا الذبحة وليحد احدكم شفرته وليرح ذبيحته» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ عزوجل نے ہر چیز پر احسان کرنا فرض قرار دیا ہے لہذا جب تم قتل کرو تو عمدہ و اچھے طریقے سے قتل کرو اور جب تم کسی جانور کو ذبح کرنے لگو تو احسن طریقہ سے ذبح کرو اور تم میں سے ہر کسی کو چاہیئے کہ اپنی چھری کو تیز کر لے اور اپنے ذبیحہ کو آرام پہنچائے۔“ (مسلم)

شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ،

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1157

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1158

وعن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ذكاة الجنين ذكاة امه» ‏‏‏‏ رواه احمد وصححه ابن حبان.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ماں کے ذبح کرنے سے اس کے پیٹ کا بچہ از خود ذبح ہو جاتا ہے۔“ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1158

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1159

وعن ابن عباس رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏المسلم يكفيه اسمه فإن نسي ان يسمي حين يذبح فليسم ثم لياكل» ‏‏‏‏ اخرجه الدارقطني وفي إسناده محمد بن يزيد بن سنان وهو صدوق ضعيف الحفظ واخرجه عبد الرزاق باسناد صحيح إلى ابن عباس موقوفا عليه وله شاهد عند ابي داود في مراسيله بلفظ:«‏‏‏‏ذبيحة المسلم حلال ذكر اسم الله عليها ام لم يذكر» ‏‏‏‏ ورجاله موثقون.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” مسلم کیلئے اللہ تعالیٰ کا نام ہی کافی ہے۔ پس اگر ذبح کرتے وقت تکبیر ذبح بھول گیا ہو تو پھر «بسم الله» پڑھ کر کھا لے۔“ دارقطنی اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے جس کے حافظہ میں ضعف ہے اور اس کی سند میں محمد بن یزید بن سنان ہے وہ ہے تو صدوق مگر حافظہ اس کا بھی ضعیف و کمزور ہے اور عبدالرزاق نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صحیح سند کے ساتھ نقل کیا ہے جو موقوف ہے اس کے شواہد ابوداؤد کی مراسیل میں موجود ہیں۔ ان الفاظ کے ساتھ کہ ” مسلم کا ذبیحہ حلال ہے۔ اس ذبیحہ پر اللہ کا نام لیا گیا ہو یا نہ لیا گیا ہو۔“ اس کے راوی سب کے سب ثقہ ہیں۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1159

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1160

عن انس بن مالك رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان يضحي بكبشين املحين اقرنين ويسمي ويكبر ويضع رجله على صفاحهما. وفي لفظ:"ذبحهما بيده" متفق عليه وفي لفظ:" سمينين". ولابي عوانة في صحيحه" ثمينين" بالمثلثة بدل السين وفي لفظ لمسلم ويقول: «‏‏‏‏بسم الله والله اكبر» . وله من حديث عائشة رضي الله عنها: امر بكبش اقرن يطا في سواد ويبرك في سواد وينظر في سواد،‏‏‏‏ فاتي به ليضحي به فقال لها: «‏‏‏‏يا عائشة هلمي المدية» ‏‏‏‏ ثم قال:«اشحذيها بحجر» ‏‏‏‏ ففعلت ثم اخذها واخذه فاضجعه ثم قال: «‏‏‏‏بسم الله اللهم تقبل من محمد وآل محمد ومن امة محمد» ‏‏‏‏ ثم ضحى به.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دو مینڈھے، چتکبرے، سینگوں والے قربانی کرتے تھے اور «بسم الله» پڑھتے اور تکبیر کہتے اور ان کے پہلوؤں پر اپنا پاؤں مبارک رکھتے تھے اور ایک روایت میں آیا ہے کہ ان دونوں کو اپنے دست مبارک سے ذبح کیا۔ (بخاری و مسلم) اور ایک روایت میں ہے کہ وہ خوب موٹے تازے تھے اور ابوعوانہ کی صحیح میں «سمينين» «سین» کی جگہ «ثاء» ‏‏‏‏ ہے۔ یعنی وہ قیمتی تھے اور مسلم کے الفاظ ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «بسم الله والله أكبر» کہا۔ اور مسلم میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ سینگوں والا مینڈھا ہو جس کے پاؤں کالے ہوں اور پیٹ کا حصہ بھی سیاہ ہو اور آنکھیں بھی سیاہ ہوں تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی قربانی کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” عائشہ چھری تیز کرو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھری کو پکڑا اور مینڈھے کو پچھاڑا۔ پھر اے ذبح کیا اور فرمایا ” اللہ کے نام سے۔ اے اللہ! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آل محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور امت محمد (کی طرف) سے قبول فرما۔“

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1160

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1161

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من كان له سعة ولم يضح فلا يقربن مصلانا» ‏‏‏‏ رواه احمد وابن ماجه وصححه الحاكم لكن رجح الائمة غيره وقفه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس شخص میں قربانی کرنے کی طاقت ہو اور وہ قربانی نہ کرے تو وہ ہماری عید گاہ میں نہ آئے۔“ اسے احمد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور دوسرے ائمہ نے اس حدیث کو موقوف قرار دیا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1161

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1162

وعن جندب بن سفيان رضي الله عنه قال: شهدت الاضحى مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم،‏‏‏‏ فلما قضى صلاته بالناس نظر إلى غنم قد ذبحت،‏‏‏‏ فقال: من كان ذبح قبل الصلاة فليذبح شاة مكانها،‏‏‏‏ ومن لم يكن ذبح فليذبح على اسم الله. متفق عليه.

سیدنا جندب سفیان رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں عید قربان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو نماز پڑھا چکے تو دیکھا کہ ایک بکری ذبح کی ہوئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” جس کسی نے نماز سے پہلے ہی اسے ذبح کر دیا ہے وہ اس کی جگہ دوسری بکری ذبح کرے اور جس نے ذبح نہیں کیا اسے «بسم الله» پڑھ کر ذبح کرنا چاہے۔“ (بخاری، مسلم)

جُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1162

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1163

وعن البراء بن عازب رضي الله عنه قال: قام فينا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فقال: «‏‏‏‏اربع لا تجوز في الضحايا: العوراء البين عورها والمريضة البين مرضها والعرجاء البين ظلعها والكبيرة التي لا تنقي» .‏‏‏‏ رواه احمد والاربعة وصححه الترمذي وابن حبان.

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” چار قسم کے جانور قربانی میں جائز نہیں یک چشم جانور جس کا یک چشم ہونا بالکل صاف طور پر معلوم ہو اور وہ بیمار جانور جس کی بیماری واضح ہو اور لنگڑا جانور جس کا لنگڑا پن نمایاں (ظاہر) ہو اور وہ جانور جو نہایت ہی بوڑھا ہو گیا ہو جس کی ہڈیوں میں گودا نہ رہا ہو۔“ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے ترمذی اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

قام فينا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1163

بلوغ المرام · كتاب الأطعمة ‹ باب · حديث 1164

وعن جابر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تذبحوا إلا مسنة إلا ان يعسر عليكم فتذبحوا جذعة من الضان» ‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” نہ ذبح کرو مگر دو دانتا (دوندا) لیکن مشکل اور دشواری پیش آ جائے تو عمدہ دنبہ جو چھ ماہ کا ہو ذبح کرو۔“ (مسلم)

جَابِرٍ

Bulugh Al Maram · Food Book › Chapter · Hadith 1164

chevron_left Previous
1…110111112113114
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter