Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 419

وعن علي رضي الله عنه قال: كساني النبي صلى الله عليه وآله وسلم حلة سيراء فخرجت فيها فرايت الغضب في وجهه فشققتها بين نسائي.متفق عليه،‏‏‏‏ وهذا لفظ مسلم.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سیراء کا پٹے دار ریشمی جوڑا عنایت فرمایا۔ میں اسے پہن کر باہر نکلا تو میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے رخ انور پر غصہ اور ناراضگی کے آثار دیکھے، تو میں نے اسے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اپنی عورتوں میں تقسیم کر دیا۔ (بخاری و مسلم) متن حدیث کے الفاظ مسلم کے ہیں۔

عَلِيٍّ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 419

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 420

وعن ابي موسى رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏احل الذهب والحرير لإناث امتي وحرم على ذكورها» .‏‏‏‏ رواه احمد والنسائي والترمذي وصححه

سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لئے حلال کر دیا گیا ہے اور ان کے مردوں پر حرام۔ “ اسے احمد، نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

اَبِیْ مُوْسیٰ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 420

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 421

وعن عمران بن حصين رضي الله عنهما ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إن الله يحب إذا انعم على عبده نعمة ان يرى اثر نعمته عليه» .‏‏‏‏ رواه البيهقي.

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ تعالیٰ کو یہ پسند و محبوب ہے کہ جب وہ اپنے کسی بندہ پر انعام فرمائے تو اس نعمت کا اثر اس پر دیکھا جائے۔ “ (بیہقی)

عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 421

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 422

وعن علي رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن لبس القسي والمعصفر. رواه مسلم.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قس (شہر کا نام) کے ساختہ کپڑے اور زرد رنگ کے کپڑے پہننے سے منع فرمایا۔ (مسلم)

عَلِيٍّ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 422

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 423

وعن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما قال: راى علي النبي صلى الله عليه وآله وسلم ثوبين معصفرين فقال: «‏‏‏‏امك امرتك بهذا؟» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے جسم پر زرد رنگ کے دو کپڑے دیکھے تو فرمایا ”کیا تیری والدہ نے تجھے یہ پہننے کا حکم دیا ہے؟“ (مسلم)

«‏‏‏‏امك امرتك بهذا؟» رواه مسلم. ← راى علي النبي صلى الله عليه وآله وسلم ثوبين معصفرين ← عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 423

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 424

وعن اسماء بنت ابي بكر رضي الله عنهما: انها اخرجت جبة رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم مكفوفة الجيب والكمين والفرجين بالديباج. رواه ابو داود. واصله في مسلم وزاد: كانت عند عائشة حتى قبضت فقبضتها وكان النبي صلى الله عليه وآله وسلم يلبسها فنحن نغسلها للمرضى يستشفى بها. وزاد البخاري في الادب المفرد: وكان يلبسها للوفد والجمعة.

سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک چوغا نکالا جس کی آستینوں، گریبان اور چاک پر دبیز ریشم کا حاشیہ تھا۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل مسلم میں ہے۔ مسلم نے اتنا اضافہ نقل کیا ہے کہ وہ جبہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی تحویل میں تھا کہ وہ وفات پا گئیں تو میں نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے زیب تن فرمایا کرتے تھے اور ہم اسے دھو کر مریضوں کو پلاتے تھے اور شفاء طلب کرتے تھے۔ اور بخاری نے الادب المفرد میں یہ اضافہ کیا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اسے وفود کی آمد پر اور نماز جمعہ کے لیے پہنتے تھے۔

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 424

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 425

عن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏اكثروا ذكر هاذم اللذات: الموت» .‏‏‏‏ رواه الترمذي والنسائي وصححه ابن حبان.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”لذتوں کو توڑ دینے، کاٹ دینے والی کا ذکر کثرت سے کیا کرو (یعنی موت کا)“ اسے ترمذی اور نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 425

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 426

وعن انس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يتمنين احدكم الموت لضر نزل به فإن كان لا بد متمنيا فليقل: اللهم احيني ما كانت الحياة خيرا لي وتوفني إذا كانت الوفاة خيرا لي» .‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ وسلم نے فرمایا ”تم میں سے کسی کو اس مصیبت و تکلیف کی وجہ سے جو اس پر نازل ہوئی ہو موت کی تمنا و خواہش ہرگز نہیں کرنی چاہئیے اور اگر اس کی تمنا ضروری ہو تو پھر اس طرح کہنا چاہیئے «اللهم أحيني ما كانت الحياة خيرا لي وتوفني إذا كانت الوفاة خيرا لي» اے اللہ! جب تک جینا میرے لئے بہتر ہو اس وقت تک مجھے زندگی عطا فرما اور جب موت میرے لئے بہتر ہو تو مجھے وفات دیدے۔“ (بخاری و مسلم)

أَنَسٍ،

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 426

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 427

وعن بريدة رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏المؤمن يموت بعرق االجبين» . رواه الثلاثة وصححه ابن حبان.

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مومن کی موت کے وقت اس کی پیشانی پر پسینہ رونما ہو جاتا ہے۔“ اس روایت کو تینوں یعنی ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

بُرَيْدَةَ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 427

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 428

وعن ابي سعيد وابي هريرة رضي الله عنهما قالا: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لقنوا موتاكم لا إله إلا الله» .‏‏‏‏ رواه مسلم والاربعة.

سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی کہ رسول اللہ صلی اللہ وسلم نے فرمایا ”قریب المرگ آدمی کو «لا إله إلا الله» کی تلقین کرو۔“ اسے مسلم اور چاروں یعنی ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔

أَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 428

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 429

وعن معقل بن يسار رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «اقرءوا على موتاكم يس» .‏‏‏‏ رواه ابو داود والنسائي وصححه ابن حبان.

سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اپنے مرنے والوں کے قریب سورۃ «يس» پڑھا کرو۔“ اسے ابوداؤد، نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 429

بلوغ المرام · کتاب ‹ باب · حديث 430

وعن ام سلمة رضي الله عنها قالت: دخل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم على ابي سلمة وقد شق بصره فاغمضه ثم قال: «‏‏‏‏إن الروح إذا قبض تبعه البصر» فضج ناس من اهله فقال:«‏‏‏‏لا تدعوا على انفسكم إلا بخير فإن الملائكة يؤمنون على ما تقولون» ثم قال: «اللهم اغفر لابي سلمة وارفع درجته في المهديين وافسح له في قبره ونور له فيه واخلفه في عقبه» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کی موت کے وقت تشریف لائے اس وقت ان کی آنکھ کھلی ہوئی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بند کر دیا اور پھر فرمایا کہ ”جب روح بدن سے نکل جاتی ہے تو آنکھ اس کا پیچھا کرتی ہے۔“ اتنے میں گھر کے لوگ آہ و بکا کرنے لگے، چیخنے لگے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اپنے لیے اچھی اور بہتر دعا کرنا کیونکہ جو کچھ تم کہتے ہو اس پر فرشتے آمین کہتے ہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی «اللهم اغفر لأبي سلمة وارفع درجته في المهديين وافسح له في قبره ونور له فيه واخلفه في عقبه» ”الٰہی! ابوسلمہ کی مغفرت فرما دے۔ ہدایت یافتہ لوگوں میں اس کا درجہ و مرتبہ بلند فرما اور اس کی قبر کشادہ و وسیع فرما دے اور اسے منور فرما دے اور اس کے پیچھے رہنے والوں میں نائب و قائم مقام ہو جا۔“ (مسلم)

أُمِّ سَلَمَةَ

Bulugh Al Maram · The funeral book › Chapter · Hadith 430

chevron_left Previous
1…91011…114
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter