Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1021

وعن رجل من الانصار: ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم اقر القسامة على ما كانت عليه في الجاهلية وقضى بها رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم بين ناس من الانصار في قتيل ادعوه على اليهود. رواه مسلم.

ایک انصاری صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمانہ جاہلیت کی قسامت کو برقرار رکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا فیصلہ انصار کے کچھ لوگوں کے درمیان ایک مقتول کے حق میں دیا۔ جس کا دعویٰ یہودیوں پر کیا گیا تھا۔ (مسلم)

رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ

Bulugh Al Maram · Criminal Book › Chapter · Hadith 1021

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1022

عن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من حمل علينا السلاح فليس منا» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس کسی نے ہمارے خلاف ہتھیار اٹھایا۔ اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔“ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · Criminal Book › Chapter · Hadith 1022

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1023

وعن ابي هريرة عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من خرج عن الطاعة وفارق الجماعة ومات فميتته ميتة جاهلية» .‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” جس کسی نے امام کی اطاعت سے خروج کیا اور مسلمانوں کی جماعت سے جدا ہو گیا اور اسی حالت میں مر گیا تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہو گی۔“ (مسلم)

الطاعة وفارق الجماعة ومات فميتته ميتة جاهلية» اخرجه مسلم. ← «‏‏‏‏من خرج ← النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← وعن ابي هريرة

Bulugh Al Maram · Criminal Book › Chapter · Hadith 1023

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1024

وعن ام سلمة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏تقتل عمارا الفئة الباغية» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا۔“ (مسلم)

أُمِّ سَلَمَةَ

Bulugh Al Maram · Criminal Book › Chapter · Hadith 1024

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1025

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏هل تدري يا ابن ام عبد كيف حكم الله فيمن بغى من هذه الامة؟» ‏‏‏‏ قال: الله ورسوله اعلم قال: «‏‏‏‏لا يجهز على جريحها ولا يقتل اسيرها ولا يطلب هاربها ولا يقسم فيئها» .‏‏‏‏ رواه البزار والحاكم وصححه فوهم لان في إسناده كوثر بن حكيم وهو متروك وصح عن علي من طرق نحوه موقوفا اخرجه ابن ابي شيبة والحاكم.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اے ام عبد کے بیٹے! کیا تجھے معلوم ہے کہ اس امت کے باغی کے متعلق اللہ تعالیٰ کا کیا حکم ہے؟“ انہوں نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اس کے زخمیوں کو ختم نہیں کیا جائے گا اور نہ اس کے قیدیوں کو قتل کیا جائے گا اور نہ بھاگنے والے کا پیچھا و تعاقب کیا جائے گا اور نہ ہی اس کے مال غنیمت کو تقسیم کیا جائے گا۔“ اس روایت کو بزار اور حاکم نے روایت کیا ہے اور اسے صحیح قرار دیا ہے۔ مگر یہ حاکم کا وہم ہے اس لئے کہ اس کی سند میں کوثر بن حکیم متروک راوی ہے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے موقوفاً اس کی مانند کئی طرق سے مروی ہے جو صحیح ہے۔ اسے ابن ابی شیبہ اور حاکم نے نکالا ہے۔

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · Criminal Book › Chapter · Hadith 1025

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1026

وعن عرفجة بن شريح رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏من اتاكم وامركم جميع يريد ان يفرق جماعتكم فاقتلوه» .‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا عرفجہ بن شریح کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ” جو شخص تمہارے پاس آئے حالانکہ تم ایک امیر پر متفق ہو اور وہ تمہاری جماعت میں تفریق پیدا کرنا چاہتا ہو تو اسے قتل کر دو۔“ (صحیح مسلم)

«‏‏‏‏من اتاكم وامركم جميع يريد ان يفرق جماعتكم فاقتلوه» اخرجه مسلم. ← رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← وعن عرفجة بن شريح

Bulugh Al Maram · Criminal Book › Chapter · Hadith 1026

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1027

عن عبد الله بن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «من قتل دون ماله فهو شهيد» ‏‏‏‏ رواه ابو داود والنسائي والترمذي وصححه.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو کوئی اپنے مال کی حفاظت کرتا ہوا مارا جائے تو وہ شہید ہے۔“ اسے ابوداؤد، نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · Criminal Book › Chapter · Hadith 1027

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1028

وعن عمران بن حصين رضي الله عنه قال: قاتل يعلى بن امية رجلا فعض احدهما صاحبه فانتزع يده من فمه فنزع ثنيته فاختصما إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال:«‏‏‏‏يعض احدكم كما يعض الفحل؟ لا دية له» متفق عليه واللفظ لمسلم.

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ کی ایک شخص سے لڑائی ہو گئی۔ ایک نے دوسرے کو دانتوں سے کاٹا تو اس نے اپنا ہاتھ اس کے منہ سے کھینچ کر باہر نکالا تو اس کا سامنے کا دانت ٹوٹ کر گر گیا۔ دونوں اپنا جھگڑا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عدالت میں لے گئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کیا تم ایک دوسرے کو اس طرح کاٹ کھاتے ہو جس طرح نر اونٹ کاٹتا ہے۔ اس کے لیے کوئی دیت نہیں۔“ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔

عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ

Bulugh Al Maram · Criminal Book › Chapter · Hadith 1028

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1029

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال ابو القاسم صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏لو ان امرا اطلع عليك بغير إذن فحذفته بحصاة ففقات عينه لم يكن عليك جناح» . متفق عليه وفي لفظ لاحمد والنسائي وصححه ابن حبان: «‏‏‏‏فلا دية له ولا قصاص» .‏‏‏‏

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اگر کوئی مرد تیرے گھر بغیر اجازت کے جھانکے (نظر ڈالے) اور تو کنکری مار کر اس کی آنکھ پھوڑ دے تو تم پر کوئی گناہ نہیں۔“ (بخاری و مسلم) احمد اور نسائی کے الفاظ ہیں جسے ابن حبان نے صحیح کہا ہے کہ ” نہ اس کی دیت ہے اور نہ قصاص۔“

ابو القاسم صلى الله عليه ← أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · Criminal Book › Chapter · Hadith 1029

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1030

وعن البراء بن عازب رضي الله عنه قال: قضى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ان حفظ الحوائط بالنهار على اهلها وان حفظ الماشية بالليل على اهلها وان على اهل الماشية ما اصابت ماشيتهم بالليل. رواه احمد والاربعة إلا الترمذي وصححه ابن حبان وفي إسناده اختلاف.

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ ” دن کے اوقات میں باغوں کی حفاظت و نگرانی مالکان باغ کریں اور رات کے اوقات میں مویشیوں کی حفاظت مالکان مویشی کریں۔ رات کے اوقات میں جس قدر مویشی کسی کا نقصان کریں گے اس کا تاوان مویشیوں کے مالکان پر ہو گا۔“ اس حدیث کو احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے سوائے ترمذی کے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے تاہم اس کی سند میں اختلاف ہے۔

الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ

Bulugh Al Maram · Criminal Book › Chapter · Hadith 1030

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1031

وعن معاذ بن جبل رضي الله عنه في رجل اسلم ثم تهود:" لا اجلس حتى يقتل قضاء الله ورسوله" فامر به فقتل. متفق عليه وفي رواية لابي داود:" وكان قد استتيب قبل ذلك".

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے متعلق جو پہلے اسلام لایا پھر یہودی ہو گیا تھا مروی ہے کہ میں اس وقت تک نہیں بیٹھوں گا تاوقتیکہ اس کو قتل کر دیا جائے۔ یہ اللہ اور اس کے رسول کا فیصلہ ہے۔ چنانچہ اس کے قتل کا حکم دیا گیا اور اسے قتل کر دیا گیا۔ (بخاری ومسلم) ابوداؤد کی روایت میں ہے کہ اسے قتل سے پہلے توبہ کرنے کے لئے کہا گیا۔

Bulugh Al Maram · Criminal Book › Chapter · Hadith 1031

بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1032

وعن ابن عباس رضي الله تعالى عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من بدل دينه فاقتلوه» .‏‏‏‏ رواه البخاري.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو شخص اپنا دین بدل لے اسے قتل کر دو۔“ (بخاری)

ابن عباس رضي الله تعالى عنهما

Bulugh Al Maram · Criminal Book › Chapter · Hadith 1032

chevron_left Previous
1…99100101…114
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter