بلوغ المرام · كتاب الجنايات ‹ باب · حديث 1033
وعنه رضي الله تعالى عنه ان اعمى كانت له ام ولد تشتم النبي صلى الله عليه وآله وسلم وتقع فيه فينهاها فلا تنتهي فلما كان ليلة اخذ المعول فجعله في بطنها واتكا عليها فقتلها فبلغ ذلك النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: «الا اشهدوا فإن دمها هدر» . رواه ابو داود ورواته ثقات.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے مروی ہے کہ ایک نابینا شخص تھا، اس کی ایک ام ولد لونڈی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دیتی اور برا بھلا کہتی تھی۔ وہ نابینا صحابی رضی اللہ عنہ اسے منع کرتے مگر وہ باز نہ آتی۔ ایک رات انہوں نے کدال لے کر اس کے پیٹ پر رکھ کر اس پر اپنا بوجھ ڈال کر دبایا اور اسے قتل کر دیا۔ یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تم گواہ رہو اس کا خون رائیگاں اور بیکار گیا۔“ (ابوداؤد) اس کے راوی ثقہ ہیں۔
«الا اشهدوا فإن دمها هدر» رواه ابو داود ورواته ثقات.
Bulugh Al Maram · Criminal Book › Chapter · Hadith 1033
