حضرت معصب بن عبداللہ زبیری بیان کرتے ہیں اور ام قیس بنت محصن بن خوات ۔حضرت عکاشہ بن محصن کی بہن ہیں،آپ پہلے پہل مکہ مکرمہ میں ہی اسلام لے آئی تھیں ،اور اپنے گھر والوں کے ہمراہ ہجرت کر کے مدینہ منورہ چلی گئی تھیں ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے وصال مبارک کے بعد زندہ رہیں اور حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سے روایت بھی کی ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Umm Qais, a fortified girl, may God be pleased with her · Hadith 6933
ام قیس بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم ان کا ہاتھ تھامے مدینہ کی ایک گلی میں نکلے اور چلتے چلتے بقیع غرقد تک جا پہنچے ،(وہاں پہنچ کر )حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے مجھے آواز دی ،اے اُمّ قیس !میں نے کہا :لبیک و سعد یک یا رسول اللہ آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے فرمایا :یہ قبرستان دیکھ رہی ہو؟میں نے کہا :جی ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے فرمایا :قیامت کے دن یہاں سے ستر ہزار افراد ایسے اٹھائے جائیں گے ،جن کے چہرے چودہویں رات کے چاند کی طرح چمک رہے ہوں گے ،وہ بلا حساب کتاب جنت میں داخل ہوں گے ۔حضرت عکاشہ رضی اللہ عنہ اٹھ کر کھڑے ہوئے اور عرض کی :یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم اور میں بھی (بغیر حساب کے جنت میں جاؤں گا ؟)حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے فرمایا :( جی ہاں )اور تم بھی (بغیر حساب کے جنت میں جاؤ گے )ایک اور آدمی نے کہا :اور میں ؟حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے فرمایا :عکاشہ تم پر بازی لے گیا ہے ۔
نافعٌ: أن أم قيس حدثته: ← سَعِيدٌ أَبُو غَانِمٍ، مَوْلَى سُلَيْمَانَ بْنِ عَلِيٍّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرْشِيُّ، ← الحسين بن محمد القباني ← أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِيُّ،
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Umm Qais, a fortified girl, may God be pleased with her · Hadith 6934
معصب بن عبداللہ زبیری بیان کرتے ہیں :جذامہ بنت جندل بن وہب اسدیہ رضی اللہ عنہ مکہ میں اسلام کے ابتدائی ایام میں اسلام لے آئی تھیں ،اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی بیعت کی ۔اور اپنے گھر والوں کے ہمراہ مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Mention of a girl’s transgression and a gift of a lioness, may God be pleased with her · Hadith 6935
عمرو بن عثمان حجشی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں :بنو غانم بن دودان نے ہجرت کے معاملے میں اپنے مردوں اور عورتوں کو روک لیا حتیٰ کہ ان کے دروازوں پر تالے لگادیئے ۔چناچہ ہجرت میں حجش کی تین بیٹیاں ،زینب ،ام حبیبہ اور حمنہ رضی اللہ عنہ نکلیں اوار ام حبیبہ بنت بنانہ اور جزامہ بنت جندل رضی اللہ عنہ بھی نکلیں ۔حضرت جزامہ بنت جندل رضی اللہ عنہ ،انیس بن قتادہ بن ربیعہ اوسی کے نکاح میں تھیں ،انیس جنگ بدر میں شریک ہوئے تھے اور جنگ احد میں شہادت پائی ،حضرت جذامہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے وصال کے بعد زندہ رہیں ،اور آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سے روایت بھی کی ،اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے بھی حضرت جذامہ سے روایت کی ہے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Mention of a girl’s transgression and a gift of a lioness, may God be pleased with her · Hadith 6936
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ حضرت جذامہ بنت وہب اسدیہ سے روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے حمل کی حالت میں بچے کو دودھ پلانے سے منع فرمایا ،آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم فرماتے ہیں :میں نے تحقیق کی تو فارس اور روم کو بھی یہ عمل کرتے ہوئے پایا ۔لیکن اس چیز کا ان کی اولاد پر کوئی مضر اثر نہیں پایا ۔آپ فرماتی ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سے عزل کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے فرمایا :وہ بھی پوشیدہ درگور کرنا ہی ہے ۔
«هُوَ الْوَأْدُ الْخَفِيُّ» قَدِ اتَّفَقَ الشَّيْخَانِ عَلَى إِخْرَاجِ حَدِيثِ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ← الْعَزْل ← وَسُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ ← فنظرت فإذا فارس والروم يغيلون فلا يضر ذلك أولادهم ← الْغِيَالِ ← رَسُولُ اللَّهِ أَنَّهُ هَمَّ أَنْ يَنْهَى ← جذامة ابنة وهب الأسدية ← عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ← عُرْوَةَ ← أبو الأسود محمد بن عبد الرحمن بن نوفل ← يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ← أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشَّافِعِيُّ،
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Mention of a girl’s transgression and a gift of a lioness, may God be pleased with her · Hadith 6937
صفیہ بنت شیبہ بن عثمان فرماتی ہیں :اللہ کی قسم !جس دن صبح کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کعبہ میں داخل ہوئے اور پھر باہر نکلے (یوں لگتا ہے ،جیسے )وہ صبح آج بھی میں دیکھ رہا ہوں ،آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کعبہ کےدروازے پر کھڑے ہوئے ،آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے ہاتھ میں کعبہ میں موجود بتوں میں سے کبوتر کی ایک مورتی تھی ،آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نےاس کو توڑ کر باہر پھینک دیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Safiyyah Bint Shiba bin Othman, may God be pleased with them · Hadith 6938
معصب بن عبداللہ زبیری بیان کرتے ہیں :فاطمہ بنت ابی حبیش بن مطلب بن اسد بن عبدالعزی ٰ ۔حضرت عبداللہ بن حجش بن ریاب صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے ان سے شادی کی ،ان کے ہاں محمد بن عبداللہ بن حجش پیداہوئے،حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش نے اپنی زندگی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی زیارت بھی کی اور آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سے روایت بھی کی۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Fatimah bint Abi Habeesh, may God be pleased with her · Hadith 6939
معصب بن عبداللہ نے ان کانسب یوں بیان کیا ہے "بسرہ بنت صفوان بن نوفل بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قصی "آپ عقبہ ابن ابی معیط کی اخیافی بہن (ماں شریکی بہن )ہیں۔اور عقبہ بن ابی معیط عبدالملک بن مروان کے دادا ہیں ۔عبدالملک بن مروان کی والدہ عائشہ بنت معاویہ بن مغیرہ بن ابی العاص بن امیہ ہیں ۔حضرت بسرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے وصال کے بعد زندہ رہیں ،اور رسول صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سے روایت بھی کی ہے ۔"جس نے ذکر کو چھوا،و ہ وضو کرے "(یہ مستحب ہے )یہ حدیث انہی کی روایت کردہ ہے ۔
مصعب بن عبد الله ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ← أَبُو بَكْرِ بْنُ بَالَوَيْهِ،
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Bint Siffan, may God be pleased with her · Hadith 6940
محمد بن عمر فرماتے ہیں :برہ بنت ابی تجراۃ رضی اللہ عنہ بنی عبدالدار کے موالی میں سے ہیں ۔وہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ یمنی ہیں ،قبیلہ ازد سے ہمارا تعلق ہے ،بنی عبدالدار کے حلیف ہیں ،ان کے ہاں ان کے کئی بچوں کی ولادتیں بھی ہوئیں ہیں۔اور ابوتجراۃ ابن بی فکیہ کا نام "یسار "ہے ۔حضرت برہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سے روایت بھی کی ہے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Libra’s daughter of Abi as a transaction, may God be pleased with her · Hadith 6941
حضرت برہ بن ابی تجراۃ فرماتی ہیں جب اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کو عزت و تکریم کا تاج پہنایا ،اور آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی نبوت کے ابتدائی ایام تھے،آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم قضائے حاجت کے لئے نکلتے تو بہت دور تک چلے جاتے ،اتنے دور جاتے کہ جہاں کسی انسان کی نظر نہ پڑتی ہو ،آپ پہاڑوں کی گھاٹیوں میں وادیوں کی گہرایوں میں قضائے حاجت فرماتے تھے ،آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کسی بھی درخت یا پتھر کے قریب سے گزرتے تو ان پتھروں اور درختوں سے آواز آتی السلام علیک یا رسول اللہ ۔آپ اپنے دائیں بائیں اور پیچھے مڑ کر دیکھتے تو کوئی انسان نظر نہ آتا (مطلب یہ کہ وہی درخت اور پتھر آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی ذات اقدس پر سلام پڑھتے تھے۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Libra’s daughter of Abi as a transaction, may God be pleased with her · Hadith 6942
حضرت حبیبہ بنت تجراۃ فرماتی ہیں:زمانہ جاہلیت میں ہمارا ایک چبوترا ہو تا تھا میں نے اس کے روشن دان سے جھانک کر صفا اور مرواہ کے درمیان دیکھا تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم دکھائی دیئے ،آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم اس وقت سعی کررہے تھے اور اپنے صحابہ اکرام سے فرمارہے تھے،سعی کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے سعی تم پر فرض کی ہے ۔آپ فرماتی ہیں :میں نے حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کودیکھا کہ سعی کی شدت کی وجہ سے آپ نے اپنا ازارا پنے پیٹ کے گرد باندھ لیا تھا حتیٰ کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی بغلوں کی اور رانوں کی سفیدی دیکھی۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the dear daughter of Abi is an act, may God be pleased with her. · Hadith 6943
حبیبہ بنت ابی تجراۃ فرماتی ہیں :میں چند قریشی خواتین کے ہمراہ ابو حسین کی حویلی میں گئی ،رسول صلی اللہ علیہ و الہ و سلم اس وقت صفا اور مروہ کے درمیان سعی کررہے تھے ،تیز دوڑنے کے سبب آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے اپنا تہہ بند لپیٹے ہوئے تھے ،اور آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم صحابہ کرام سے فرمارہے تھے سعی کرو،کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی لازم کی ہے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the dear daughter of Abi is an act, may God be pleased with her. · Hadith 6944