محمد بن عمر فرماتے ہیں :"ام حکم بنت زبیر بن عبدالمطلب بن ہاشم رضی اللہ عنہ کی شادی ربیعہ بن حارث بن عبدالمطلب سے ہوئی ،ان کے ہاں محمد ،عباس ،عبدشمس ،عبدا لمطلب ،امیہ اور ارویٰ کبری پیدا ہوئے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Dabaa Bint Al-Zubayr, may God be pleased with them · Hadith 6921
6922 - حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَارِثِيُّ، ثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَوْفَلٍ، عَنْ أُمِّ الْحَكَمِ بِنْتِ الزُّبَيْرِ، أَنَّهَا «نَاوَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتِفًا مِنْ لَحْمٍ فَأَكَلَ مِنْهَا ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ» قَدْ وَهِمَ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي هَذَا الِاسْمِ فَقَالَ: أُمُّ حَكِيمٍ "
[التعليق - من تلخيص الذهبي]
6922 - روى حماد بن سلمة عن قتادة عن إسحاق بن عبد الله عنها ولم يصح
ام حکم بنت زبیر کے بارے میں مروی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کو گوشت پیش کیا ،حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے اس میں سے کھایا ،پھر بغیر وضو دہرائے نماز پڑھی۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Dabaa Bint Al-Zubayr, may God be pleased with them · Hadith 6922
حماد بن سلمہ ،بنی ہاشم کے غلام عمار سے روایت کرتے ہیں کہ اُمّ حکیم بنت عبدالمطلب فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے میرے پاس گوشت کھایا ،حضرت بلال نے آکر اذان دی ،حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے نیا وضو کئے بغیر نماز پڑھائی (جس سے ثابت ہو تا ہے کہ گوشت کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا ۔)
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Dabaa Bint Al-Zubayr, may God be pleased with them · Hadith 6923
محمد بن عمر فرماتے ہیں :اور امامہ بنت حمزہ بن عبدالمطلب بن ہاشم ۔ان کی والدہ "سلمی ٰ بنت عمیس بن معدبن تیم "ہیں ۔آپ حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے بعد زندہ رہیں اور آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سےروایت بھی کی ہے۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Mention of the Imamat of Bint Hamzah ibn Abd Al-Muttalib, may God be pleased with them · Hadith 6924
عبداللہ بن شداد ،امامہ بنت حمزہ کے ماں شریکی بھائی (اخیافی بھائی )ہیں ،آپ اپنی بہن امامہ بنت حمزہ سے روایت کرتے ہیں کہ امامہ کا آذاد کردہ غلام فوت ہو گیا،اور اس کی صرف ایک بیٹی ہی تھی ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے اس کی بیٹی کےلئے آدھا مال اور حمزہ کی بیٹی کے لئے باقی آدھا مال دینے کا فیصلہ فرمایا۔
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، وَهُوَ أَخُو أُمَامَةَ بِنْتِ حَمْزَةَ لِأُمِّهَا، ← الْحَكَمِ ← ابْنِ أَبِي لَيْلَی ← عِيسَى بْنُ الْمُخْتَارِ ← بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← أَبُو كُرَيْبٍ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ← أبو الفضل محمد بن إبراهيم المزكي
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Mention of the Imamat of Bint Hamzah ibn Abd Al-Muttalib, may God be pleased with them · Hadith 6925
المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ‹ ذِكْرُ أُمِّ كُلْثُومٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا · حديث 6926
معصب بن عبداللہ زبیری بیان کرتے ہیں"ام کلثوم بنت عقبہ بن ابی معیط "۔ان کی والدہ ارویٰ بنت کریز ہیں۔حضرت اُمّ کلثوم اسلام ہجرت سے پہلے اسلام لائی تھیں اور انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی بیعت بھی کی تھی،رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے بعد ہجرت کرنے والی خواتین میں یہ سب سے پہلی خاتون ہیں۔
مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيُّ، ← إسحاق بن إبراهيم الحربي ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Umm Kulthum, may God be pleased with her · Hadith 6926
المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ‹ ذِكْرُ أُمِّ كُلْثُومٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا · حديث 6927
محمد بن عمر کہتے ہیں :اُمّ کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہ کے علاوہ اور کوئی قرشی خاتون ایسی نہیں ہےجو اپنے ماں باپ کے گھر سے اللہ اور اس کے رسول کی طرف مہاجر ہو کر نکلی ہو۔آپ مکہ مکرمہ سے اکیلی تن تنہا نکل پڑی ،بنی خزاعہ کا ایک آدمی ان کے ہمراہ ہو گیا ،(یہ واقع صلح حدیبیہ کے موقع پر پیش آیا تھا)وہ لوگ چلتے چلتے مدینہ منورہ میں پہنچے تو ان کے بھائی ولید اور عمار ہ بھی ان کے تعاقب میں نکل پڑے ،جب حضرت اُمّ کلثوم مدینہ منورہ پہنچی ،ساتھ ہی ان کے بھائی بھی مدینہ شریف آپہنچے ،انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سے کہا:اے محمد صلی اللہ علیہ و الہ و سلم !آپ نے ہمارے ساتھ جو معاہدہ اور شرائط طے کی تھیں ان پر عمل کیا جائے انہی کے بارے میں سورہ ممتحنہ کی یہ آیت نازل ہوئی(ترجمہ "اے ایمان والو جب تمھارے پس مسلمان عورتیں کفرستان سےاپنے گھر چھوڑ کر آئیں تو ان کا امتحان کر و اللہ ان کے ایمان کا حال بہتر جانتا ہے پھر اگر تمھیں ایمان والیاں معلوم ہوں تو انہیں کافروں کو واپس نہ دو نہ یہ انہیں حلال نہ وہ انہیں حلال اور ان کے کافر شوہروں کو دے دو جو ان کا خرچ ہو ا اور تم پر کچھ گناہ نہی کہ ان سے نکاح کرلوجب ان کے مہر انہیں دو اور کافرنیوں کے نکاح پر جمے نہ رہو اور مانگ لو جو تمھارا خرچ ہوا اور کافر مانگ لیں جو انہوں نے خرچ کیا یہ اللہ کا حکم ہے وہ تم می فیصلہ فرماتا ہے اور اللہ علم و حکمت والا ہے ")(ترجمہ کنز الایمان ،امام احمد رضا ؒ)مکہ مکرمہ میں ا ن کی شادی نہیں ہوئی تھی ،جب آپ مدینہ منورہ آئیں تو حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نےان سے نکاح کیا ،حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے ان سے شادی کی ،ان کے ہاں ایک لڑکی زینب پیدا ہوئی ،حضرت زبیربن عوام رضی اللہ عنہ نے ان کو طلاق دے دی ،ان کے بعد حضرت عبدالرحمن ٰ بن عوف رضی اللہ عنہ نے ان سے شادی کی،ان کے ہاں ابراہیم اور حمید پیدا ہوئے ،حضرت عبدالرحمنٰ بن عوف رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا تو اس کے بعد انہوں نے حضرت عمرو بن العاض رضی اللہ عنہ سےنکاح کیا ،انہی کی زوجیت میں ان کا وصا ہوا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Umm Kulthum, may God be pleased with her · Hadith 6927
معصب بن عبداللہ زبیری بیان کرتے ہیں :اُمّ خالد کا نام "امہ بنت خالد بن سعید بن العاص بن امیہ "ہے ۔خالد بن سعید رضی اللہ عنہ سرزمین حبشہ کی جانب ہجرت کر گئے تھے،ان کے ہمراہ ان کی زوجہ "ہمینہ بنت خلف "بھی تھی ،حبشہ میں ان کے ہاں امہ بنت خالد پیدا ہوئیں ،یہ مسلسل حبشہ میں ہی رہے حتی ٰ کہ دو کشتیوں والوں کے ہمراہ یہ واپس آگئے ،اس وقت "امہ"عاقل بالغ ہو چکی تھی ،حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے ان سے شادی کی ،ان کے ہاں حضرت زبیر کے دو بیٹے عمر اور خالد پیدا ہوئے ،حضرت امہ رضی اللہ عنہ نے لمبی عمر پائی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سے روایت بھی کی۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Umm Khalid, the daughter of Khaled, may God be pleased with her · Hadith 6928
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Umm Khalid, the daughter of Khaled, may God be pleased with her · Hadith 6929
المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ‹ ذِكْرُ فَاطِمَةَ بِنْتِ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ · حديث 6930
حضرت فاطمہ بنت عتبہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں :ابو حذیفہ ان کو ان کی بہن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی بیعت کرانے لےگیا،جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے ان کو اسلام کی شرائط بتائیں تو ہند نے کہا:کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی قوم کی خواتین پر اس طرح کی مصیبتوں اور آفتوں میں سے کوئی آتی ہے ؟حضرت ابو حذیفہ نے فرمایا :ادھر آؤ اور ان کی بیعت کر لو،حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی شرائط یہی ہوتی ہیں۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Fatimah, the girl of Utbah bin Rabi’a · Hadith 6930
محمد بن عمر فرماتے ہیں :اور حمنہ بنت حجش حضرت معصب بن عمیر رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں ،معصب بن عمیر رضی اللہ عنہ جنگ احد میں شہید ہو گئے ،تو حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ نے ان سے شادی کی ۔ان کے ہاں محمد بن سجاد پیدا ہوئے ،انہی کے نام سے ان کی کنیت رکھی گئی اور دوسرا بیٹا عبداللہ بن طلحہ پیدا ہوا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Hamna a daughter of Jahsh, not the sister of Zaynab. This is another · Hadith 6931
حضرت حمنہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے ارشاد فرمایا :بے شک دنیا سر سبز و شاداب اور میٹھی ہے ،بہت سارے لوگ اللہ اور اس کے رسول کے مال (کی ادائیگی کئے بغیر )دنیا میں ڈوبے رہتے ہیں ،قیامت کے دن ان کے لئے آگ کے سوا اور کچھ نہیں ہو گا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Hamna a daughter of Jahsh, not the sister of Zaynab. This is another · Hadith 6932