محمد بن حاطب اپنی والدہ اُمّ جمیل کا یہ بیان نقل کرتے ہیں (وہ فرماتی ہیں )میں تجھے لے کر ہجرت کے لئے روانہ ہوئی ،جب مدینہ منورہ سے ایک رات یا دو راتوں کے فاصلہ پر تھی ،میں تیرےلئے کھانہ پکا رہی تھی کہ ایندھن ختم ہو گیا ،میں لکڑیاں جمع کرنے کے لئے نکلی تو مجھے ایک ہنڈیا ملی ،(میں وہ اپنے ساتھ اپنے خیمے میں لے آئی )وہ ہنڈیا تیری ٹانگ پر گری تھی (جس کی وجہ سے زخم ہو گیا تھا )میں تجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی بارگاہ میں لے گئی ،میں نے عرض کی :یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم یہ محمد بن حاطب ہے ، یہ پہلا بچہ تھا جس کا یہ نا م رکھا گیا تھا ،حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے تیرے سر پر اپنا دست مبارک پھیرا اور برکت کی دعا فرمائی ،پھر تیرے منہ میں اپنا لعاب دہن مبارک ڈالا ،اور تیرے ہاتھ پر بھی لعاب دہن مبارک لگایا تھااورتیرے لئے یہ دعا بھی کی تھی ۔(ترجمہ)اے اللہ ،اے انسانوں کے پالنے والے ،شفاء عطا فرما،تو ہی شفا دینے والا ہے ،تیری شفاء کے علاوہ کوئی شفا نہیں ہے الہیٰ ایسی شفاء عطا فرما کہ کوئی کمی باقی نہ رہے ۔آپ فرماتی ہیں :میں ابھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی بارگاہ سے اٹھی نہیں تھی کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے دم کی برکت سے )تیرا بازو ٹھیک ہو گیا تھا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Fatimah, the daughter of al-Majlal al-Qurrashiyyah, the mother of Jamil, may God be pleased with her · Hadith 6909
محمد بن عمر کہتے ہیں :اور ام ایمن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی باندی اور آ پ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی حاضنہ (بچے کی پرورش کرنے والی دایہ)ان کا نام "برکت "ہے ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے ان کو پانچ اونٹ اوربکریوں کا ایک ریوڑ عطا فرمایا تھا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے جب حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ نکاح کیا تو ان کو آزاد کردیا تھا ،اُمّ ایمن نے عبید بن یزید (جن کا تعلق بنی حارث بن خزرج کے ساتھ تھا )کے ساتھ نکاح کیا ،ان کے ہاں ایک لڑکی ایمن پیدا ہوئی ،جنگ خیبر میں عبید بن یزید شہید ہو گئے ،حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ حضرت خدیجہ کےغلام تھے،انہوں نے یہ غلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کو تحفے میں دے دیا تھا ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے ان کو آزاد کرکے اُمّ ایمن کےساتھ ان کا نکاح کردیا ،(ام ایمن کے ساتھ نکاح کا یہ واقع اعلان نبوت سے پہلے کا ہے )ام ایمن کے ہاں اس نکاح سے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Ayman's mother, the guardian of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, and her incubator · Hadith 6910
بنی سعد بن بکر کے ایک بزرگ بیان کرتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم حضرت اُمّ ایمن کو "یا امہ "کہہ کر پکارا کرتے تھے،اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم جب بھی اُمّ ایمن کی طرف دیکھتے تو فرماتے :یہ میرے گھرانے کی بقیہ ہے :
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Ayman's mother, the guardian of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, and her incubator · Hadith 6911
حضرت اُم ّ ایمن رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں:ایک دفعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم رات کے وقت ،کمرے کے کونے میں رکھے ہوئے ایک پیالے میں پیشاب کیا ،رات میں میری آنکھ کھلی ،مجھے اس وقت پیاس لگ رہی تھی ،میں نے اس پیالے سے پی لیا ،مجھے ذرا بھی اندازہ نہ ہوا کہ میں نے پیشاب پی لیا ہے ،صبح ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے فرمایا:اے اُمّ ایمن !اٹھو اورفلاں پیالے میں جو کچھ ہے اس کو انڈیل دو ،میں نے کہا :اللہ کی قسم ! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم میں نے اس کو پی لیا ہے ،راوی کہتے ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم مسکرائے ،حتی ٰ کہ آپ کے دندان مبارک ظاہر ہو گئے ،آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نےفرمایا :آ ج کے بعد تجھے پیٹ کی بیماری کھبی نہیں لگے گی۔
أُمِّ أَيْمَنَ ← نُبَيْحٍ الْعَنَزِيِّ ← الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، ← أَبُو مَالِكٍ النَّخَعِيُّ، ← شَبَابَةُ ← عبد الله بن روح المدائني ← أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ الْقَاضِي
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Ayman's mother, the guardian of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, and her incubator · Hadith 6912
معصب بن عبداللہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی باندی اور حاضنہ (بچے کی پرورش کرنے والی دایہ)حضرت اُمّ ایمن رضی اللہ عنہ کا انتقال حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے اوائل میں ہوا۔
مصعب بن عبد الله ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Ayman's mother, the guardian of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, and her incubator · Hadith 6913
یحیٰ بن محمد بن صاعد اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ،محمد بن صاعد بیان کرتے ہیں کہ اسامہ بن زید کے غلام ابن ابی فرات کا حسن بن امیہ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا ،ابن ابی فرات نے اپنی گفتگو میں اُسے کہا :اے ابن برکتہ!تو ام ایمن کا ارادہ رکھتا ہے ؟حسن نے اس بات پر گواہ قائم کئے اور اس کا معاملہ ابو بکر بن عمرو بن حزم کے پاس لے گئے ،یہ ان دنوں مدینہ منورہ کے قاضی تھے ،وہاں جا کر حسن نے پورا قصہ سنایا ۔ابو بکر نے ابن فرات سے کہا :تو نے اس کو "یا ابن برکتہ"کہا ،اس سے تیری کیا مراد تھی ؟انہوں نے کہا :میں نے اس کا اصل نام لیا تھا ،ابو بکر نے کہا :تو نے تصغیر کےاس لفظ کے ساتھ ان کا نام لیا ہے ،حالانکہ وہ مسلمان ہیں ،اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم ان کو "یا امہ "اور یا ام ایمن "کہا کرتے تھے،اگر میں تیرے قتل کی سزا سنادوں تو اللہ تعالیٰ اس پر میری پکڑ نہیں فرمائے گا ۔پھر ان کو ستر کوڑوں کی سزا دی گئی۔
أَبِي ← يحيى بن محمد بن صاعد ← أحمد بن محمد بن رميح
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Ayman's mother, the guardian of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, and her incubator · Hadith 6914
معصب بن عبداللہ زبیری بیان کرتے ہیں کہ ارویٰ بنت کریز بن ربیعہ بن حبیب بن عبدشمس اسلام لائیں ،اور مدینہ منورہ کی جانب ہجرت بھی کی ،حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں ان کا انتقال ہوا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The narration of the daughter of Kraiz al-Qurayshiya, may God be pleased with them · Hadith 6915
محمد بن عمر فرماتے ہیں :اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام "قتیلہ بنت عبدالعزیٰ بن اسعد بن جابر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئ"ہے ۔آ پ حضرت عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کی حقیقی بہن ہیں ،مکہ میں بہت پہلے پہل اسلام لے آئی تھیں ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی بیعت بھی کی،زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے ان کا نکاح ہوا ،ان کے ہاں "عبداللہ ،عروہ اور عاصم ،مہاجر ،خدیجتہ الکبریٰ ،ام حسن ،اور عائشہ بنت زبیر "سات بچے پیدا ہوئے۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Mentioning the names of the daughter of Abi, the first-born of al-Siddiq, may God be pleased with them · Hadith 6916
حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے کہ حضرت سعید بن عاص رضی اللہ عنہ کے فتنہ کے زمانہ انہوں نے ایک خنجر بنوا رکر رکھا ہوا تھا ،میں نے وہ خنجر ان کی کہنی کے نیچے رکھ دیا ،ان سے کسی نے پوچھا :آپ اس خنجر کا کیا کریں گی؟انہوں نے جواب دیا :اس لئے کہ اگر میرے پاس کوئی چور وغیرہ آجائے تو میں اس کا پیٹ پھاڑ دوں گی ۔آپ آنکھوں سے معذور تھیں۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Mentioning the names of the daughter of Abi, the first-born of al-Siddiq, may God be pleased with them · Hadith 6917
معصب بن عبداللہ فرماتے ہیں:حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہ اپنے بیٹے عبداللہ بن زبیر کے قتل کے چند دن بعد انتقال کر گئیں ،ان کے بیٹے کا قتل سن 73ہجری میں 17جمادی الاولیٰ کو منگل کے دن ہوا۔
مصعب بن عبد الله ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ ← أَبُو بَكْرِ بْنُ بَالَوَيْهِ،
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Mentioning the names of the daughter of Abi, the first-born of al-Siddiq, may God be pleased with them · Hadith 6918
معصب بن عبداللہ زبیری بیان کرتے ہیں :ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب بن ہاشم کا نکاح رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے مقداد بن عمرو بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے کیا ،ان ک ہاں عبداللہ اور کریمہ پیدا ہوئے ،اور عبداللہ جنگ جمل میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کی حمایت میں لڑتے ہوئے شہید ہوئے،ان کی نعش مبارک پڑی ہوئی تھی ،حضرت علی رضی اللہ عنہ اس کے پاس سے گزرےتو فرمایا :میرا بھانجا کتنا برا ہے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Dabaa Bint Al-Zubayr, may God be pleased with them · Hadith 6919
حضرت ضباعہ بنت زبیر کے بارے میں منقول ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کو گوشت بھیجا ،آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے وہ گوشت کھایا ،بعد میں بغیر وضو دہرائے نماز پڑھی ۔
جدته أم الحكم ← إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ ← قَتَادَةَ ← هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ← عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، ← أحمد بن مهدي بن رستم الأصبهاني ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Dabaa Bint Al-Zubayr, may God be pleased with them · Hadith 6920