حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :بنی زہرہ کا ایک آدمی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے قبول اسلام سے پہلے ان سے ملا حضرت عمر تلوار لٹکائے جارہے تھے،اُس نے پوچھا :کہاں جارہے ہو؟حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا :محمد صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کو قتل کرنے جارہا ہوں ،اُس نے کہا :اے عمر !کیا میں تمہیں اس سے بھی زیادہ عجیب بات نہ بتاؤں؟تمھار ا بہنوئی سعید اور تمھاری بہن اپنے آباء کےدین کو چھوڑ کر صابی ہو چکے ہیں ۔راوی کہتے ہیں :حضرت عمر رضی اللہ عنہ اُسی وقت شدید غصے کے عالم میں چلتے ہوئے بہن کے گھر آئے ،جب وہ ان کے دروازے کےقریب پہنچے ،ان لوگوں کے پاس خباب نامی ایک شخص ہوتا تھا ،وہ ان دونوں کو سورۃ طہ کی تعلیم دے رہا تھا ،جب خباب رضی اللہ عنہ نے حضرت عمررضی اللہ عنہ کے قدموں کی آہٹ سنی ،تو اُن کی چارپائی کے نیچے چھپ گئے ،حضرت عمررضی اللہ عنہ اندر آئے اور کہنے لگے:یہ جو تم آہستہ آواز میں پڑھ رہے تھے جو ابھی میں نے تمھارے پاس دیکھا ،یہ کیا ہے ؟ان کے بہنوئی حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا :اے عمر !تمہار ا کیا خیا ل ہے ،اگر حق تیرے دین کے علاوہ کسی اور دین میں ہو،حضرت عمررضی اللہ عنہ نے حضرت زید رضی اللہ عن کو مارنا شروع کردیا،حضرت عمر کی بہن نے اپنے شوہر کا دفاع کرتے ہوئے حضرت عمر کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کے چہرے پر تھپڑ رسید کردیا ،ان کے چہرے پر تھپڑ کا نشان چپ گیا ،ان کی بہن نے جلال میں آکر کہا :اے عمر !اگر سچائی تمھارے دین خلاف میں ہو تو تمھارا کیا خیال ہے ؟میں گواہی دیتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے اور میں گواہی دیتی ہوں کہ محمدصلی اللہ علیہ و الہ و سلم اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔(حضرت انس رضی اللہ عنہ )فرماتے ہیں:جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ مایوس ہو گئے ،تو فرمایا :تم وہ تحریر مجھے دو جو تمھارے پاس ہے ،میں اس کو پڑھنا چاہتا ہوں ،ان کی بہن نے کہا :تم پلید ہو ،اور اس تحریر کو صرف پاک شخص چھو سکتا ہے ،اٹھو غسل کر و یا (کم از کم )وضو کرلو،(اس کے بعد مفصل حدیث بیان کی )۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Fatimah bint al-Khattab Ibn Nufail, Umar’s sister, may God be pleased with them · Hadith 6897
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:جب میری بہن نے دروازہ کھولا تو میں نے(اندر آکر ان سے )کہا :اے اپنی جان کی دشمن !کیا تم نے اپنا دین چھوڑ دیا ہے؟پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان پر تشدد کرنا شروع کردیا ،پھر ان کی بہن نے کہا :اے ابن خطاب !تم جتنا ظلم کرسکتے ہو کر لو ،میں تو مسلمان ہو چکی ہوں ،حضرت عمر فرماتے ہیں :میں اندر آیا اور چارپائی پر بیٹھ گیا ،میں نے کمرے میں ایک صحیفہ دیکھا ،میں نے پوچھا :یہ صحیفہ کیا ہے ؟ان کی بہن نہ کہا :اے ابن الخطاب !اس کا خیا ل چھوڑدو ،تم جنابت کا غسل نہیں کرتے ہو اور نہ ہی طہارت حاصل کرتے ہو،اور اس پاک صحیفے کو صرف پاک شخص ہی چھو سکتا ہے۔
عُمَرَ، ← أَبِيهِ ← أُسَامَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيُّ، ← محمد بن أحمد بن برد الأنطاكي ← عبد الرحمن بن حمدان الجلاب
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Fatimah bint al-Khattab Ibn Nufail, Umar’s sister, may God be pleased with them · Hadith 6898
حضرت اسما ء بنت سعید بن زید بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے ارشاد فرمایا :جس کا وضو نہیں ،اس کی نماز نہیں ہوتی ،جس نے بسم اللہ نہ پڑھی ،اس کا وضو (کامل نہیں ہے ۔،اس شخص کا اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں ہے جس کا مجھ پر ایمان نہیں ہے اور جو انصار سے محبت نہیں کرتا ۔
رَسُولِ اللَّهِ ← حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي أَسْمَاءُ بِنْتُ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّهَا ← رباح بن عبد الرحمن بن أبي سفيان ← أَبِي ثِفَالٍ الْمُرِّيِّ، ← سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ← أَبِي ← عبيد الله بن سعيد بن كثير بن عفير ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Mentioning the names of the daughter of Sa`id ibn Zayd ibn Amr ibn Nufail, who is the daughter of Fatimah, the daughter of al-Khattab, may God be pleased with him · Hadith 6899
عمر بن شعیب اپنے والد سے ،و ہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ اُمّ نبیہ بنت حجاج اُمّ عبداللہ بن عمرو ایسی ایک خاتون تھیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی بارگاہ میں تحائف بھیجا کرتی تھیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کےساتھ بہت اچھا سلوک کرتی تھیں ،ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم ان کے پاس ملاقات کے لئے تشریف لائے،آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے ان کا حال دریافت فرمایا،انہوں نے کہا :یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم پر قربان ہو جائیں ،میں ٹھیک ہوں ،آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے پوچھا :عبداللہ کا کیا حال ہے ؟انہوں نے کہا :یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم وہ بھی ٹھیک ہے ،(عبداللہ ،دنیا سے بالکل الگ تھلگ ہو چکا تھا)آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ اس نے نیند کو اپنے اوپر حرام کیا ہوا ہے ،وہ سوتا ہی نہیں ہے ،نہ ہی وہ روزے میں ناغہ کرتا ہے ،وہ گوشت نہیں کھاتا ،اپنے گھر والوں کے حقوق پورے نہیں کرتا ۔حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے پوچھا :وہ کہاں ہے ؟انہوں نے بتایا کہ ابھی ابھی باہرکہیں نکلے ہیں ،یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم و ہ واپس آنے ہی والے ہوں گے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے فرمایا :جب وہ آجائے توا س کو میرے پاس بھیج دینا ،لیکن ابھی زیادہ دیر نہیں گزری تھی کہ عبداللہ بھی آگئے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے اس کو فرمایا:تیری اپنی جان کا بھی تجھ پر حق ہے اور تیری بیوی کا بھی تجھ پر حق ہے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of the Prophet, the daughter of the pilgrims, the mother of Abdullah ibn Omar, may God be pleased with them · Hadith 6900
معصب بن عبداللہ زبیری فرماتے ہیں:عامر بن لوئ کی عورتوں میں سے "سہلہ بنت سہیل بنت سہیل بن عمرو بن عبد شمس بن عبدو د بن نصر بن مالک بن حسل "انہوں نے اپنے شوہر ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ حبشہ کی جانب ہجرت کی تھی ،حبشہ میں ان کے محمد بن ابی حذیفہ پیدا ہوئے تھے۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Sahlah bint Suhail, the wife of Abu Hudhaifa ibn Utbah · Hadith 6901
حضرت ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ کی زوجہ حضرت سہلہ سے مروی ہے،انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی بارگاہ ابو حذیفہ کےغلام سالم کا ذکر کیا اور بتایا کہ وہ ان کے پاس آتے جاتے ہیں ،وہ سمجھتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے ان کو کہا تھا کہ وہ سالم کو دودھ پلادے ،تو انہوں نے سالم کو دودھ پلایا تھا حالانکہ وہ (بڑی عمر کے )آدمی تھے۔(یہ واقع جنگ بدر کے بعد کا ہے )۔
عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبٍ ← بحر بن نصر ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Sahlah bint Suhail, the wife of Abu Hudhaifa ibn Utbah · Hadith 6902
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے ابو حذیفہ کی زوجہ سہلہ کو کہا تھا کہ تم ابو حذیفہ کے غلام سالم کو اپنا دودھ پلادو(اور اس کو اپنا رضاعی بیٹا بنا لو)تاکہ ابو حذیفہ کی غیرت کو نقصان نہ ہو ،چناچہ سہلہ نے سالم کو دودھ پلایا اور اس وقت سالم (بڑی عمر کے )آدمی تھے ۔حضرت ربیعہ فرماتے ہیں :یہ فقط حضرت سالم کے لئے رخصت تھی ،(کسی اور کے لئے یہ عمل جائز نہیں ہے )۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Sahlah bint Suhail, the wife of Abu Hudhaifa ibn Utbah · Hadith 6903
معصب بن عبداللہ زبیری فرماتے ہیں :قریش کی خواتین میں سے "ام حبیبہ "بھی ہیں ،ان کا نام حمنہ بنت حجش ہے ،آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی زوجہ محترمہ اُمّ المومنین حضرت زینب بنت حجش رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں۔آپ بنی عبد شمش کے حلیف اسد بن خزیمہ میں سے ہیں۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Habiba's mother and her name is Hamna, a daughter of a colt, may God be pleased with her · Hadith 6904
حضرت عبد الرحمٰن ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ و الہ و سلم مسجد میں دو ستونوں کے درمیان ایک رسی بندی ہوئی دیکھی اور پوچھا :یہ کیا ہے ؟آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کو بتایا گیا کہ حمنہ بنت حجش نماز پڑھتی ہے،جب وہ تھک جاتی ہے تو اس رسی کے ساتھ لٹک جاتی ہے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے فرمایا :جتنی ہمت ہو اتنی نماز پڑھو اور جب تھک جاؤ تو بیٹھ جاؤ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Habiba's mother and her name is Hamna, a daughter of a colt, may God be pleased with her · Hadith 6905
حضرت حمنہ بنت حجش رضی اللہ عنہ کے بارے میں مروی ہے کہ ان کو بتایا گیا کہ تمھارا بھائ شہید ہو گیا ،انہوں نے کہا :اللہ تعالیٰ اس پر رحمت کرے انا للہ وانا الیہ راجعون ،پھر ان کو بتایا گیا کہ تمھارے ماموں حضرت حمزہ شہید ہو گئے ، انہوں نے کہا انا للہ وانا الیہ راجعون،ان کو بتایا گیا کہ تمھار شوہر شہید ہو گیا ہے ،انہوں نے کہا :واحزناہ،(ہائے افسوس)رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے فرمایا :عورت کے دل میں شوہر کے بارے میں ایسی محبت ہوتی ہے جو کسی دوسرے کے لئے ہو ہی نہیں سکتی۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Habiba's mother and her name is Hamna, a daughter of a colt, may God be pleased with her · Hadith 6906
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں :اُمّ حبیبہ بنت حجش رضی اللہ عنہ حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کی بیوی ہیں ،یہ اُم ّ المومنین حضرت زینب بنت حجش رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں ،یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی بارگاہ میں آئیں اور عرض کی کہ ان کو گزشتہ سات سالوں سے مسلسل حیض آرہاہے ،ان کے لئے نماز کا کیا حکم ہے ؟نبی اکرم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے فرمایا :یہ حیض نہیں ہے بلکہ یہ بیماری کی وجہ سے خون آرہا ہے ،تم (ہر نماز کے وقت کے لئے )غسل کرکے نماز ادا کر لیا کرو۔اس کے بعد وہ ایک ٹب میں نہایا کرتی تھیں،جب خون کی رنگت پر پانی غالب ہو جاتا تو ٹب سے باہر آجاتیں اور نماز پڑھ لیتی تھیں۔
ابْنِ شِهَابٍ، ← أَبِيهِ ← عمر بن عثمان التيمي ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ الصَّائِغُ ← عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّبَّاسُ،
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Habiba's mother and her name is Hamna, a daughter of a colt, may God be pleased with her · Hadith 6907
المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ‹ ذِكْرُ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ · حديث 6908
ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں :ان کی خالہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے پاس آئیں اور عرض کی :مجھے ڈر لگتا ہے کہ کہیں میں دوزخی نہ ہو جاؤں ،میں تقریباًدو سالوں سے نماز نہیں پڑھ سکی ،انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سے پوچھا تو حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے فرمایا :ہر مہینے میں اپنے حیض کے دنوں کے برابر نماز کا ناغہ کر لیا کرو اور باقی دنوں میں ہر نماز (کے وقت )کے لئے تازہ وضو کرکے نماز پڑھ لیا کرو،یہ (حیض نہیں ہے بلکہ یہ )بیماری کی وجہ سے خون آتا ہے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Fatima bint Abi Habash · Hadith 6908