Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Friday, Jumada I 6, 1448 AH · Oct 16, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المستدرك على الصحيحين

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain

by أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن محمد بن حمدويه الحاكم النيسابوري

8,836 Hadith692 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4299

4299 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا أَبُو الْمُثَنَّى مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كُنَّا يَوْمَ بَدْرٍ كُلَّ ثَلَاثَةٍ عَلَى بَعِيرٍ، قَالَ: وَكَانَ عَلِيٌّ وَأَبُو لُبَابَةَ زَمِيلَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: وَكَانَ إِذَا كَانَتْ عَقَبَتُهُ قُلْنَا: ارْكَبْ حَتَّى نَمْشِيَ، فَيَقُولُ: «مَا أَنْتُمَا بِأَقْوَى مِنِّي، وَمَا أَنَا بِأَغْنَى، عَنِ الْأَجْرِ مِنْكُمْ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ "

حضرت عبداللہ فر ماتے ہیں: بدر کے دن تین تین آدمیوں کے لئے ایک ایک اونٹ تھا (اس مو قع پر) حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت ابو لبابہ رضی اللہ تعالی عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے،جب حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی(پیدل چلنے کی)باری آتی تو ہم عر ض کر تے کہ آپ سوار رہیں آپ کی باری ہم دیتے ہیں، تو آپ فر ماتے:تم لوگ مجھ سے زیادہ طاقتور نہیں ہو اور تمہاری طرح مجھے بھی اجر کی ضرورت ہے ۔ یہ حد یث امام مسلمرحمۃاللہ علیہ کے معیار کی ے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃاللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔

بِأغنى ← «مَا أَنْتُمَا بِأَقْوَى مِنِّي، وَمَا ← وَكَانَ إِذَا كَانَتْ عَقَبَتُهُ قُلْنَا: ارْكَبْ حَتَّى نَمْشِيَ، ← وَكَانَ عَلِيٌّ وَأَبُو لُبَابَةَ زَمِيلَيْ رَسُولِ اللَّهِ ← كنا يوم بدر كل ثلاثة على بعير ← عَبْدُ اللَّهِ ← زِرٍّ ← عَاصِمٍ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ← أَبُو الْمُثَنَّى مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ← أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Magazi and the Saraya Book › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4299

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4300

4300 - حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، وَأَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الثَّقَفِيُّ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ، قَالَ: «تَحَرَّوْهَا لِإِحْدَى عَشْرَةَ يَبْقَيْنَ، صَبِيحَتُهَا يَوْمُ بَدْرٍ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4300 - على شرط البخاري ومسلم

۴۳00-حضرت عبد اللہ رضی اللہ تعالی عنہ شب قدر کے متعلق فرماتے ہیں: اس کو باقی ماندہ گیارہ راتوں میں ڈھو نڈو ،اور یہ یوم بدر کی صبح تھی۔یہ حد یث امام بخاری رحمۃاللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃاللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃاللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔

عَبْدِ اللَّهِ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ، ← الْأَسْوَدِ، ← إِبْرَاهِيمَ، ← الْاَعْمَشِ ← جَرِيرٌ ← قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الثَّقَفِيُّ ← أبو الحسين بن يعقوب الحافظ ← أَبُو إِسْحَاقَ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Magazi and the Saraya Book › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4300

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4301

4301 - حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، وَأَبُو الْحُسَيْنِ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: «الْتَمِسُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ لِتِسْعَ عَشْرَةَ صَبِيحَةَ يَوْمِ بَدْرٍ، يَوْمَ الْفُرْقَانِ، يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ» هَذَا حَدِيثٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4301 - على شرط البخاري ومسلم

۴۳۰۱-حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :شب قدر کو اس رات میں تلاش کرو (جس سے اگلے دن) انیس ( رمضان) کی صبح ہوتی ہے ۔ یہی وہی دن ہے جب غزوۂ بدر ہوا تھا۔(جس کے بارے میں قرآن نے یہ کہا ہے۔يوم الفرقان يوم التقى الجمعان ’’یہ فرق کرنے والا دن ہے جب دوگر وہ ایک دوسرے کے مد مقابل آ گئے تھے‘‘ ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ اورامام مسلم رحمتہ اللہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ نے اس کونقل نہیں کیا ۔

عَبْدُ اللَّهِ ← الْأَسْوَدِ، ← أَبِي إِسْحَاقَ ← أَبُو عَوَانَةَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ← أَبُو إِسْحَاقَ، وَأَبُو الْحُسَيْنِ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Magazi and the Saraya Book › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4301

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4302

4302 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي عِيسَى، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُدِّيُّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ يَقُولُ: «كَانَ الْمُهَاجِرُونَ يَوْمَ بَدْرٍ نَيِّفًا وَثَمَانِينَ، وَكَانَتِ الْأَنْصَارُ نَيِّفًا وَأَرْبَعِينَ وَمِائَتَيْنِ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4302 - على شرط البخاري ومسلم

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جنگ بدر میں مہاجرین کی تعداد۸۰ سے کچھ زیادہ تھی اور انصار ۲۴۰ سےزائد تھے۔یہ حد یث امام بخاری رحمتہ اللہ اورامام مسلم رحمتہ اللہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ نے اس کونقل نہیں کیا ۔

الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ← اَبِیْ اِسْحَاقَ الْھَمْدَانِیِّ ← شُعْبَةُ، ← عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُدِّيُّ ← عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي عِيسَى ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Magazi and the Saraya Book › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4302

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4303

4303 - أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْغَسِيلِ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ حِينَ صُفِفْنَا لِلْقِتَالِ لِقُرَيْشٍ وَصُفُّوا لَنَا: «إِذَا أَكْثَبُوكُمْ فَارْمُوهُمْ بِالنَّبْلِ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4303 - صحيح

حضرت ابواسید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جنگ بدر کے دن جب ہمارا اورقریش کالشکر صف آراء ہو چکا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ہدایت کی کہ’’وہ جب تمہارے قریب آنے لگیں تو ان پر تیروں کی بو چھاڑ کر دو‘‘ ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ اورامام مسلم رحمتہ اللہ نے اس کونقل نہیں کیا ۔

أَبِيهِ ← حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْغَسِيلِ ← أَبُو نُعَيْمٍ، ← أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ← الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ← أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Magazi and the Saraya Book › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4303

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4304

4304 - أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَنْبَأَ جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ، قَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا تَقُولُونَ فِي هَؤُلَاءِ الْأُسَارَى» فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ: ايْتِ فِي وَادٍ كَثِيرِ الْحَطَبِ فَأَضْرِمْ نَارًا، ثُمَّ أَلْقِهِمْ فِيهَا، فَقَالَ الْعَبَّاسُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَطَعَ اللَّهُ رَحِمَكَ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَادَتُهُمْ وَرُءُسَاؤُهُمْ قَاتَلُوكَ وَكَذَّبُوكَ فَاضْرِبْ أَعْنَاقَهُمْ بَعْدُ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: عَشِيرَتُكَ وَقَوْمُكَ، ثُمَّ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِبَعْضِ حَاجَتِهِ، فَقَالَتْ طَائِفَةٌ: الْقَوْلُ مَا قَالَ عُمَرُ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " مَا تَقُولُونَ فِي هَؤُلَاءِ؟ إِنَّ مَثَلَ هَؤُلَاءِ كَمَثَلِ إِخْوَةٍ لَهُمْ كَانُوا مِنْ قَبْلِهِمْ، {قَالَ نُوحٌ رَبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا} [نوح: 26] وَقَالَ مُوسَى: {رَبَّنَا اطْمِسْ عَلَى أَمْوَالِهِمْ وَاشْدُدْ عَلَى قُلُوبِهِمْ} [يونس: 88] الْآيَةَ وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ: {فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَحِيمٌ} [إبراهيم: 36] وَقَالَ عِيسَى: {إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ} [المائدة: 118] وَأَنْتُمْ قَوْمٌ فِيكُمْ غِيلَةٌ فَلَا يَنْقَلِبَنَّ أَحَدٌ مِنْكُمْ إِلَّا بِفِدَاءٍ أَوْ بِضَرْبِ عُنُقٍ " قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَقُلْتُ: إِلَّا سُهَيْلَ بْنَ بَيْضَاءَ فَإِنَّهُ لَا يُقْتَلُ، وَقَدْ سَمِعْتُهُ يَتَكَلَّمُ بِالْإِسْلَامِ فَسَكَتَ، فَمَا كَانَ يَوْمٌ أَخْوَفُ عِنْدِي أَنْ يُلْقَى عَلَيَّ حِجَارَةٌ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ يَوْمِي ذَلِكَ حَتَّى قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِلَّا سُهَيْلَ بْنَ بَيْضَاءَ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4304 - صحيح

حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جنگ بدر کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے مشورہ لیا کہ ان جنگی قیدیوں کے بارے میں تم کیا کہتے ہو؟ حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے کہا کسی زیادہ ایندھن والی وادی میں آگ بھڑ کا کر ان کو اس میں ڈال دیا جائے ۔لیکن حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے اس مشورہ کو پسند نہ کیا ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ان کے بڑوں اور سرداروں نے آپ سے لڑائی کی اور آپ کو جھٹلایا ہے ، اس لئے ان سب کوقتل کر دیا جائے ۔ حضرت ابو بکر صد یق رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ آپ کی قوم اور آپ کا کنبہ ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کسی حاجت کے لئے تشریف لے گئے تو سب لوگوں کی رائے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی رائے کے موافق ہوگئی ۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: تم ان لوگوں کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ ان لوگوں کی مثالیں ان سے پہلے بھی ان جیسے لوگوں میں گز رچکی ہیں ۔حضرت نوح علیہ السلام نے فرمایا: ’’رب لا تذر على الأرض من الكافرين ديارا‘‘(نوح:۲۶ ) ”اے میرے رب !ز مین پر کافروں میں سے کوئی بسنے والا نہ چھوڑ‘‘ (ترجمہ کنزالایمان ،امام احمد رضا ) اور حضرت موسی علیہ السلام نے فرمایا:’’ ربنا اطمس على أموالهم واشدد على قلوبهم‘‘ (يونس:۸۸ ) ’’اے رب ہمارے! ان کے مال بر باد کر دے اوران کے دل سخت کر دے‘‘ ( ترجمہ کنزالایمان ،امام احمد رضا) اور حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ نے کہا:’’ فمن تبعني فإنه منى ومن عصاني فانت غفور رحيم‘‘ (ابراهيم:۳۶ ) ’’تو جس نے میراساتھ دیا وہ تو میرا ہے اور جس نے میرا کہانہ مانا تو بے شک تو بخشنے والا مہربان ہے‘‘(ترجمہ کنز الایمان، امام احمد رضا ) اور حضرت عیسی علیہ السلام نے کہا: ’’ان تعذبهم فإنهم عبادك وإن تغفر لهم فإنك أنت العزيز الحكيم‘‘(المائدة:۱۱۸ )’’ اگر تو انہیں عذاب کرے تو وہ تیرے بندے ہیں اوراگر تو انہیں بخش دے تو بے شک تو ہی غالب حکمت والا‘‘ (ترجمہ کنز الایمان ، امام احمد رضا ) اورتم ایسی قوم میں ہوجس میں دھوکا( کا خدشہ) موجود ہے۔ اس لئے تم میں کوئی شخص فد یہ لئے یاقتل کئے بغیر واپس نہ پلٹے ۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: سوائے سہیل بن بیضاء کے، کہ اس کوقتل نہ کیا جائے ، کیونکہ میں نے اس کو اسلام کے حق میں (اچھی) گفتگو کر تے ہوئے سنا ہے ۔لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے ۔اس دن سے زیادہ مجھےکبھی اس بات کا خوف نہیں ہوا کہ مجھ پر آسمان سے پتھر برسیں گے حتی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خودفر ماد یا: سوائے’’سہیل بن بیضاء ‘‘کے۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ اورامام مسلم رحمتہ اللہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔

أَبِيهِ ← اَبِیْ عُبَیْدَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← الْاَعْمَشِ ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَنْبَأَ جَرِيرٌ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، ← أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِيُّ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Magazi and the Saraya Book › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4304

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4305

4305 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَدِمَ بِالْأَسَارَى حِينَ قَدِمَ بِهِمُ الْمَدِينَةَ، وَسَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ آلِ عَفْرَاءَ فِي مَنَاحَتِهِمْ عَلَى عَوْفٍ وَمُعَوِّذٍ ابْنَيْ عَفْرَاءَ - وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يُضْرَبَ عَلَيْهِنَّ الْحِجَابُ - قَالَتْ سَوْدَةُ: فَوَاللَّهِ إِنِّي لَعِنْدَهُمْ إِذْ أُتِينَا فَقِيلَ: هَؤُلَاءِ الْأُسَارَى قَدْ أُتِيَ بِهِمْ، فَرَجَعْتُ إِلَى بَيْتِي، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِ، فَإِذَا أَبُو يَزِيدَ سُهَيْلُ بْنُ عَمْرٍو فِي نَاحِيَةِ الْحُجْرَةِ، وَيَدَاهُ مَجْمُوعَتَانِ إِلَى عُنُقِهِ بِحَبْلٍ، فَوَاللَّهِ مَا مَلَكْتُ حِينَ رَأَيْتُ أَبَا يَزِيدَ كَذَلِكَ أَنْ قُلْتُ: أَبَا يَزِيدَ، أَعْطَيْتُمْ بِأَيْدِيكُمْ أَلَا مُتُّمْ كِرَامًا؟ فَمَا انْتَبَهْتُ إِلَّا بِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْبَيْتِ: «يَا سَوْدَةُ، عَلَى اللَّهِ وَعَلَى رَسُولِهِ» فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، مَا مَلَكْتُ حِينَ رَأَيْتُ أَبَا يَزِيدَ مَجْمُوعَةً يَدَاهُ إِلَى عُنُقِهِ بِالْحَبْلِ أَنْ قُلْتُ مَا قُلْتُ «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» وَقَدِ اتَّفَقَ الشَّيْخَانِ عَلَى إِخْرَاجِ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رِجَالًا مِنَ الْأَنْصَارِ اسْتَأْذَنُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ايْذَنْ لَنَا فَلْنَتْرُكْ لِابْنِ أُخْتِنَا الْعَبَّاسَ فِدَاءَهُ، فَقَالَ: «وَاللَّهِ لَا تَذَرُنَّ دِرْهَمًا» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4305 - على شرط مسلم

حضرت یحٰی بن عبداللہ بن عبدالرحمٰن بن اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں’’ جب قیدیوں کو مد ینہ منورہ لایا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ حضرت سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہ آل عفراء میں ،عفراء کے دونوں بیٹوں عوف اور معوذ کی میت پر رورہی تھی ( یہ واقعہ پردہ کے احکام نازل ہونے سے پہلے کا ہے) سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: جب قیدیوں کو لا یا گیا تو میں اس وقت و ہیں پرتھی ہمیں بتایا گیا کہ یہ قیدی لائے گئے ہیں ، میں اپنے گھر کی طرف لوٹ گئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت میرے حجرہ میں تھے۔(لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی کا مجھے پتہ نہ تھا) میں نے دیکھا کہ ابویزید سہیل بن عمر کے ہاتھ رسی کے ساتھ اس کی گردن پر باندھ کر ایک کونے میں کھڑا کیا ہوا تھا۔ خدا کی قسم ! ابویزید کی یہ حالت دیکھ کر مجھ سے رہا نہ گیا اور میں نے کہہ دیا اے ابویزید !اللہ نے تمہیں ہاتھ دیے ہیں ، اس لئے عزت کی موت مرنا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اے سودہ! کیا تم اللہ اور اس کے رسول کے خلاف ( ہدایت دے رہی ہو؟) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اس آواز سے مجھے پتہ چلا کہ گھر میں آپ موجود ہیں ۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس ذات کی قسم جس نے آپ کوحق کے ساتھ بھیجا ہے، ابو یزید کے رسی کے ساتھ گردن پر بند ھے ہوئے ہاتھ دیکھ کر مجھ سے رہانہیں گیا اور میں نے جو کچھ بولنا تھا بول دیا۔یہ حدیث امام مسلم رحمتہ اللہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔ تا ہم امام بخاری رحمتہ اللہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ نے محمد بن فلیح کے ذریعے موسٰی بن عقبہ کے واسطے سے ابن شہاب کا یہ بیان نقل کیا ہے کہ حضرت انس بن ما لک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کچھ انصاری صحابہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ ہمیں اجازت عطافرمائیں کہ ہم اپنے بھانجے عباس کا فد یہ معاف کر نا چاہتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : خدا کی قسم ! ایک در ہم بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

جَدِّهِ، ← يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ، ← عَبْدُ اللہِ بْنُ اَبِیْ بَکْرِ ← ابْنِ إِسْحَاقَ، ← يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ← أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Magazi and the Saraya Book › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4305

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4306

4306 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أَنْبَأَ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: لَمَّا بَعَثَ أَهْلُ مَكَّةَ فِي فِدَاءِ أَسَارَاهُمْ، بَعَثَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي فِدَاءِ أَبِي الْعَاصِ بِمَالٍ فِيهِ قِلَادَةٌ كَانَتْ خَدِيجَةُ أَدْخَلَتْهَا بِهَا عَلَى أَبِي الْعَاصِ حِينَ بَنَى عَلَيْهَا، فَلَمَّا رَآهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَقَّ لَهَا رِقَّةً شَدِيدَةً وَقَالَ: «إِنْ رَأَيْتُمْ أَنْ تُطْلِقُوا لَهَا أَسِيرَهَا وَتَرُدُّوا عَلَيْهَا الَّذِي لَهَا» وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَخَذَ عَلَيْهِ، وَوَعَدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُخَلِّيَ زَيْنَبَ إِلَيْهِ «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ، وَلَمْ يُخَرِّجْهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4306 - على شرط مسلم

ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں: جب اہل مکہ نے اپنے قیدیوں کے فدیے بھیجے تو حضرت زینب بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوالعاص کے فد یہ کے لئے جو مال بھیجا اس میں وہ ہار بھی تھا جو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ نے ان کو ابوالعاص کے ساتھ شادی کے موقع پر دیا تھا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ہار دیکھا تو آپ پر بہت شد ید رقت طاری ہوگئی ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اگرتم مناسب سمجھو تو اس کے قیدی کورہا کر دواور اس کا فد یہ بھی واپس بھیج دو ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے عہد لیا تھا اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ وہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہ کو آپ کے پاس آنے دیں گے ۔ یہ حدیث امام مسلم رحمتہ اللہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ نے اس کونقل نہیں کیا ۔

عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ← ابْنِ إِسْحَاقَ، ← يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ← أبو العباس محمد بن يعقوب أنبأ أحمد بن عبد الجبار

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Magazi and the Saraya Book › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4306

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4307

4307 - أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَةَ الْعَنَزِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: {إِنْ كُنْتُمْ آمَنْتُمْ بِاللَّهِ وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَى عَبْدِنَا يَوْمَ الْفُرْقَانِ} [الأنفال: 41] " يَعْنِي بِالْفُرْقَانِ: يَوْمَ بَدْرٍ، يَوْمَ فَرَّقَ اللَّهُ بَيْنَ الْحَقِّ وَالْبَاطِلِ «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4307 - صحيح

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ اللہ تعالی کے ارشاد ’’ان كنتم آمنتم بالله وما انزلنا على عبدنا يوم الفرقان‘‘ (الانفال: ۴۱) ’’اگرتم ایمان لائے ہو اللہ پر اور اس پر جو ہم نے اپنے بندے پر فیصلہ کے دن اتارا‘‘ ( ترجمہ کنز الایمان ،امام احمد رضا ) کے متعلق فرماتے ہیں اس میں فرقان سے مراد’’بدر‘‘ کا دن ہے، جس دن اللہ تعالی نے حق اور باطل کے درمیان فرق کر دیا تھا۔یہ حد یث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ اورامام مسلم رحمتہ اللہ نے اس کونقل نہیں کیا ۔

عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ← مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ← عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ← أحمد بن محمد بن سلمة العنزي

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Magazi and the Saraya Book › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4307

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4308

4308 - أَخْبَرَنِي أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الثَّقَفِيُّ، ثنا أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ الْمَكِّيُّ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ رَافِعٍ الزُّرَقِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ انْكَفَأَ الْمُشْرِكُونَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اسْتَوُوا حَتَّى أُثْنِيَ عَلَى رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ» فَصَارُوا خَلْفَهُ صُفُوفًا، فَقَالَ: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كُلُّهُ، اللَّهُمَّ لَا قَابِضَ لِمَا بَسَطْتَ، وَلَا بَاسِطَ لِمَا قَبَضْتَ، وَلَا هَادِيَ لِمَنْ أَضْلَلْتَ، وَلَا مُضِلَّ لِمَنْ هَدَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُقَرِّبَ لِمَا بَعَّدْتَ، وَلَا مُبَاعِدَ لِمَا قَرَّبْتَ، اللَّهُمُ ابْسُطْ عَلَيْنَا مِنْ بَرَكَاتِكَ وَرَحْمَتِكَ وَفَضْلِكَ وَرِزْقِكَ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكُ النَّعِيمَ الْمُقِيمَ الَّذِي لَا يَحُولُ وَلَا يَزُولُ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْأَمْنَ يَوْمَ الْخَوْفِ، اللَّهُمَّ عَائِذٌ مِنْ شَرِّ مَا أَعْطَيْتَنَا، وَشَرِّ مَا مَنَعْتَنَا، اللَّهُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الْإِيمَانَ وَزَيِّنْهُ فِي قُلُوبِنَا، وَكَرِّهْ إِلَيْنَا الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ وَاجْعَلْنَا مِنَ الرَّاشِدِينَ، اللَّهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ، وَأَحْيِنَا مُسْلِمِينَ، وَأَلْحِقْنَا بِالصَّالِحِينَ غَيْرَ خَزَايَا وَلَا مَفْتُونِينَ، اللَّهُمَّ قَاتِلِ الْكَفَرَةَ الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ رُسُلَكَ، وَيَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِكَ، وَاجْعَلْ عَلَيْهِمْ رِجْزَكَ وَعَذَابَكَ إِلَهَ الْحَقِّ آمِينَ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4308 - على شرط البخاري ومسلم

حضرت عبید بن رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ جنگ احد کے دن مشرکوں کو شکست ہوگئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:صف بستہ ہو جاؤ تا کہ میں اپنے رب عز وجل کی حمد وثناء بیان کروں ۔ تمام صحابہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صفیں بنالیں ۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں دعا مانگنا شروع کی ’’ اے اللہ ! تمام تر حمد صرف تیرے ہی لئے ہے، اے اللہ! تو جسے پھیلا دے ، اس کوکوئی سمیٹنے والانہیں ہے اور جس کوتو سمیٹ دے اس کو کوئی پھیلانے والانہیں ہے ۔ جس کو تو گمراہ کر دے اس کوکوئی ہدایت دینے والانہیں ہے اور جس کو تو ہدایت دے دے اس کو کوئی گمراہ کر نے والانہیں ہے ۔ جس سے تو روک لے اس کو کوئی دینے والانہیں ہے اور جس کو تو دے دے اس سے کوئی روکنے والانہیں ہے ۔ جس کوتو دور کر دے اس کوکوئی قریب کرنے والا نہیں ہے اور جس کو تو قریب کر لے اس کو کوئی دور کر نے والانہیں ہے ۔اے اللہ! ہم پراپنی برکتیں ، رحمتیں ، اپنافضل اورا پنا رزق عام کر دے، اے اللہ ! میں تجھ سے قائم رہنے والی وہ نعمتیں مانگتا ہوں جو نہ پرانی ہوں ، نہ ختم ہوں ۔ اے اللہ ! میں تجھ سے خوف والے دن ،امن کا سوال کرتا ہوں ۔اے اللہ ! تو نے ہمیں جو کچھ عطا کیا ،اس کے شر سے ،اور جو کچھ ہم سے روکا اس کے شر سے اپنی پناہ عطا فرما۔اے اللہ ! ہمیں ایمان سے محبت عطا فرما اور ہمارے دلوں میں اس کو مزین فرما اور ہمیں کفر فسق اور نافرمانی سے نفرت عطافرما اور ہمیں ہدایت یافتگان میں شامل فرما۔ اے اللہ! ہمیں مسلمان زندہ رکھ اور حالت اسلام پر ہی وفات عطافرما اورہمیں ذلیل کئے بغیر اور آزمائش میں ڈالے بغیر صالحین میں شامل فرما۔ اے اللہ ! ان کافروں کو ہلاک فرما جو تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں اور تیری راہ سے روکتے ہیں اوران پر اپنا برحق قہر نازل فرما۔ آمین یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ نے اس کونقل نہیں کیا۔

لما كان يوم أحد انكفأ المشركون ← أَبِيهِ ← عُبَيْدِ بْنِ رَافِعٍ الزُّرَقِيِّ، ← عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ أَيْمَنَ الْمَكِّيِّ، ← مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، ← أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الثَّقَفِيُّ ← أبو الحسين بن يعقوب الحافظ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Magazi and the Saraya Book › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4308

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4309

4309 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الثَّقَفِيُّ بِالْكُوفَةِ، ثنا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ التَّمِيمِيُّ قَالَ: وَزَعَمَ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: جَاءَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِسَيْفِهِ يَوْمَ أُحُدٍ قَدِ انْحَنَى، فَقَالَ لِفَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: هَاكِي السَّيْفَ حُمَيْدًا، فَإِنَّهَا قَدْ شَفَتْنِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَئِنْ كُنْتَ أَجَدْتَ الضَّرْبَ بِسَيْفِكَ لَقَدْ أَجَادَهُ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ، وَأَبُو دُجَانَةَ، وَعَاصِمُ بْنُ ثَابِتٍ الْأَفْلَحُ، وَالْحَارِثُ بْنُ الصِّمَّةِ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الْبُخَارِيِّ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ «.» وَلَهُ شَاهِدٌ صَحِيحٌ فِي الْمَغَازِي " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4309 - على شرط البخاري

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:احد کے دن حضرت علی رضی اللہ عنہ ا پنی خمدار تلوار لائے اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا اس تلوار کی تعریف کرو کیونکہ اس نے مجھے کامیاب کیا ہے ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگرتو نے تلوار کی وجہ سے اچھا جہاد کیا ہے تو سہل بن حنیف ،ابودجانہ،عاصم بن ثابت الافلح اور حارث بن صمہ نے بھی بہت اچھی لڑائی کی ہے ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ نے اس کونقل نہیں کیا۔ مغازی میں مذکورہ حدیث کی ایک صحیح حدیث شاہد ہے( جو کہ درج ذیل ہے۔)

لِفَاطِمَةَ هَاكِي السَّيْفَ حُمَيْدًا، فَإِنَّهَا قَدْ شَفَتْنِي، ← جَاءَ عَلِيٌّ بِسَيْفِهِ يَوْمَ أُحُدٍ قَدِ انْحَنَى، ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عِكْرِمَةَ، ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← وَزَعَمَ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ← مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ التَّمِيمِيُّ ← أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الثَّقَفِيُّ بِالْكُوفَةِ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Magazi and the Saraya Book › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4309

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4310

4310 - حَدَّثَنَاهُ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: لَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَى فَاطِمَةَ ابْنَتَهُ سَيْفَهُ، فَقَالَ: «يَا بُنَيَّةُ اغْسِلِي عَنْ هَذَا الدَّمِ» فَأَعْطَاهَا عَلِيٌّ سَيْفَهُ، فَقَالَ: وَهَذَا فَاغْسِلِي عَنْهُ دَمَهُ، فَوَاللَّهِ لَقَدْ صَدَقَنِي الْيَوْمَ الْقِتَالَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَئِنْ كُنْتَ صَدَقْتَ الْقِتَالَ الْيَوْمَ لَقَدْ صَدَقَ مَعَكَ الْقِتَالُ الْيَوْمَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ وَسِمَاكُ بْنُ خَرَشَةَ أَبُو دُجَانَةَ» قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ: وَقَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حِينَ نَاوَلَ فَاطِمَةَ عَلَيْهَا السَّلَامُ السَّيْفَ « [البحر الطويل] أَفَاطِمُ هَاكِي السَّيْفَ غَيْرَ ذَمِيمٍ ... فَلَسْتُ بِرِعْدِيدٍ، وَلَا بِلَئِيمِ، لَعَمْرِي لَقَدْ أَعْذَرْتُ فِي نَصْرِ أَحْمَدٍ ... وَمَرْضَاتِ رَبٍّ بِالْعِبَادِ رَحِيمِ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4310 - سكت عنه الذهبي في التلخيص

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فر ماتے ہیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( جنگ احد سے) لوٹ کر آئے تو اپنی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کوا پنی تلوار دی اور فرمایا: بیٹی ! اس سے یہ خون صاف کر دو، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بھی اپنی تلواران کو دی اور کہا: اس سے بھی خون دھو ڈالو۔ خدا کی قسم ! آج اس نے مجھے قتال میں سچا کر دیا ہے ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفر مایا:اگر آج تو نے لڑائی کاحق ادا کیا ہے تو آج تیرے ساتھ ساتھ سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ اور سماک بن خرشہ ابودجانہ رضی اللہ عنہ نے بھی لڑائی کاحق ادا کیا ہے ۔ ابن اسحاق کہتے ہیں: جب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کوتلوار تھمائی تو کہا۔ اے فاطمہ اس تلوار کو صاف کرو ، اس میں کوئی عیب نہیں ہے،اور میں نہ بزدل ہوں ، نہ کمینہ ہوں ۔ مجھے میری عمر کی قسم ! میں نے احمد مجتبٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی مد دکر نے اور بندوں پر رحم کر نے والے خدائے رؤف رحیم کی رضا جوئی میں کوئی کمی نہیں کی ۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عِكْرِمَةَ، ← حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ← ابْنِ إِسْحَاقَ، ← يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ← أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Magazi and the Saraya Book › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4310

chevron_left Previous
1…706707708…737
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Door
2. Science Book
    1. Door
3. The Book of Purity
    1. Door
4. The first book of prayer
    2. Chapter at the prayer timetable3. Chapter on the virtue of the five daily prayers4. Insurance section
5. The Friday Book
    4. Insurance section
6. The two Eid prayers book
    4. Insurance section
7. The Witr Book
    4. Insurance section
8. From the book on voluntary prayer
    4. Insurance section
9. The Omission Book
    4. Insurance section
10. The Ascension Book
    4. Insurance section
11. Eclipse Book
    4. Insurance section
12. The Fear Prayer Book
    4. Insurance section