حضرت کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : پھر اللہ تعالیٰ کے نبی حضرت الیاس علیہ السلام پہاڑوں اور جنگلوں کو دوست رکھنے والے تھے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے پہاڑوں اور جنگلوں میں چلے جایا کرتے تھے۔ آپ کا سر موٹا تھا اور پیٹ دبلا تھا، باریک پنڈلیاں تھیں ، آپ کے سر میں سرخ رنگ کی (نبوت کی ) نشانی تھی۔ آپ کو اللہ تعالیٰ نے ملک شام کی طرف اٹھالیا تا ہم ان کو آسمانوں پر نہیں لے گیا۔ پھر ان کے بعد حضرت یسع علیہ السلام نبی بنے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › The mention of the Prophet of God Elias, peace be upon him · Hadith 4119
حضرت کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : یونس بن متی علیہ السلام وہی ہیں جن کو " ذوالنون " کے نام سے موسوم کیا گیا ۔ ارشادباری تعالیٰ ہے: ﴿وَذَا النُّونِ إِذْ ذَهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَنْ لَنْ نَقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَى فِي الظُّلُمَاتِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ٨٧﴾[الأنبياء: 87]”اور ذوالنون کو یاد کرو جب چلا غصہ میں بھرا تو گمان کیا کہ ہم اس پر تنگی نہ کریں گے تو اندھیروں میں پکارا کوئی معبود نہیں سوائے تیرے پاکی ہے تجھ کوبے شک مجھ سے بے ہوا" ۔ (ترجمہ کنزالایمان، امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ) تو اللہ نے ا ن کی دعا کو قبول کیا اور انہیں غم سے نجات بخشی۔تین طرح کے اندھیرے تھے۔ (1) رات کا اندھیرا۔(2) دریا کا اندھیرا۔ (3)مچھلی کے پیٹ کا اندھیرا۔ آپ اپنی قوم میں تشریف لائے او ر آپ کو ایک لاکھ یا اس سے بھی زائد افراد کی طرف بھیجا گیا، وہ لوگ آپ پر ایمان لائے تو اللہ تعالیٰ نے ان کو نفع دیا، ان کی ان معیادوں تک جو اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے لکھ رکھی تھی اور ان کو عذاب کے ساتھ ہلاک نہیں کیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › The mention of the Prophet of God Yunus, the son of Matthew, upon whom prayer and peace be upon him. · Hadith 4120
حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ذوالنون نے مچھلی کے پیٹ میں جو دعا مانگی تھی وہ یہ تھی: لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ"کوئی بھی مسلمان مشکل میں یہ دعا مانگے تو اللہ تعالیٰ اس کی مشکل دور فرما دیتا ہے۔یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃاللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃاللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › The mention of the Prophet of God Yunus, the son of Matthew, upon whom prayer and peace be upon him. · Hadith 4121
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جس نے مجھے یونس بن متی علیہ السلام سے افضل کہا ، ان نے جھوٹ بولا ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسےان لفظوں کے ہمراہ نقل نہیں کیا۔تاہم امام بخاری رحمۃاللہ علیہ اورامام مسلم رحمۃاللہ علیہ نے ابوالعالیہ کے حوالے سے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے " کسی شخص کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ مجھے یونس بن متی علیہ السلام سے افضل کہے"۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › The mention of the Prophet of God Yunus, the son of Matthew, upon whom prayer and peace be upon him. · Hadith 4122
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ثنیہ ( نامی پہاڑی ) پر گئے تو فرمایا: یہ کیا ہے ؟ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے کہا : ثنیہ ( نامی پہاڑی) ہے ۔ آپ نے فرمایا : گویا کہ میں یونس بن متی علیہ السلام کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ اونٹنی پر سوار ہیں جس کی لگام رسی کی ہے اور انہوں نے اون کا جبہ زیب تن کر رکھا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں : لبیک اللھم لبیک یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › The mention of the Prophet of God Yunus, the son of Matthew, upon whom prayer and peace be upon him. · Hadith 4123
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › The mention of the Prophet of God Yunus, the son of Matthew, upon whom prayer and peace be upon him. · Hadith 4124
حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد : ﴿فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ١٤٣﴾[الصافات: 143]"تو اگر وہ تسبیح کرنے والا نہ ہوتا" ۔ (ترجمہ کنزالایمان، امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ) کے متعلق دریافت کیا گیا( کہ ان کی تسبیح کیا تھی؟)آپ نے فرمایا: وہ رات کی تاریکی میں کثرت سے نماز پڑھا کرتے تھے۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › The mention of the Prophet of God Yunus, the son of Matthew, upon whom prayer and peace be upon him. · Hadith 4125
حضرت شعبی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : مچھلی نے حضرت یونس علیہ السلام کو چاشت کے وقت نگلا تھا اور عشاء کے وقت باہر نکال دیا تھا۔
الشَّعْبِيِّ: «أَنَّ يُونُسَ بْنَ مَتَّى الْتَقَمَهُ الْحُوتُ ضُحًى وَلَفَظَهُ عَشِيَّةً» ← مجالد ← شريك بن عبد الله ← مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ← عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ← الْحُسَيْنُ بْنُ حُمَيْدِ ← أبو سعيد الأحمسي
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › The mention of the Prophet of God Yunus, the son of Matthew, upon whom prayer and peace be upon him. · Hadith 4126
حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جو شخص وہ دعا مانگے جو حضرت یونس علیہ السلام نے مچھلی کے پیٹ میں مانگی تھی، قبول کر لی جاتی ہے۔ یہ حدیث گذشتہ حدیث کی شاہد ہے۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › The mention of the Prophet of God Yunus, the son of Matthew, upon whom prayer and peace be upon him. · Hadith 4127
حضرت وہب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : حضرت یونس بن متی علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے نیک بندے تھے ، آپ ذرا کمزور بدن تھے جب آپ پر نبوت کابوجھ ڈالا گیا( یہ بوجھ بہت کم لوگ اٹھا سکتے ہیں) تو وہ بوجھ کے نیچے دب گئے ۔ آپ نے وہ بوجھ پھینک دیا اور بھاگ گئے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بنی حضرت محمد ﷺ سے فرمایا: ﴿فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ أُولُو الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ ٣٥﴾[الأحقاف: 35]"تو تم صبر کرو جیسا ہمت والے رسولوں نے صبر کیا" ۔ (ترجمہ کنزالایمان، امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ) اور ﴿فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوتِ إِذْ نَادَى وَهُوَ مَكْظُومٌ٤٨﴾[القلم: 48]"تو تم اپنے رب کے حکم کا انتظار کرو اور اس مچھلی والے کی طرح نہ ہونا جب اس حال میں پکارا کہ اس کا دل گھٹ رہا تھا"۔ (ترجمہ کنزالایمان، امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ) یعنی تم ایسا رویہ نہ اپنانا جیسا انہوں نے اپنایا تھا۔
وَھْبٍ ← أَبِيهِ ← عبد المنعم بن إدريس ← مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْبَرَاءِ ← أَبُو مُحَمَّدٍ الْإِسْفَرَايِينِيُّ،
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › The mention of the Prophet of God Yunus, the son of Matthew, upon whom prayer and peace be upon him. · Hadith 4128
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ میں گئے تو وہ سمجھے کہ ان پر موت واقع ہوچکی ہے۔ انہوں نے اپنے پاؤں ہلائے تو وہ ہل گئے تو انہوں نے سجدہ ریز ہوکر عرض کی : یا اللہ ! میں نے اس مقام پر تجھے سجدہ کیا ہے جہاں کبھی بھی کسی نے سجدہ نہیں کیا۔
الْحَسَنِ، ← عَوْفٌ الْأَعْرَابِيُّ ← جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← سُنَيْدَ بْنَ دَاوُدَ ← جَدِّي، ← إسماعيل بن محمد بن الفضل الشعراني
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › The mention of the Prophet of God Yunus, the son of Matthew, upon whom prayer and peace be upon him. · Hadith 4129
حضر وہب بن منبہ رضی اللہ عنہ ( حضرت داؤد علیہ السلام کا نسب بیان کرتے ہوئے ) فرماتے ہیں : (داؤد بن ایشا بن عوبد بن باعر بن سلمون بن یحسون بن یارب بن رام بن حضرون بن فارص بن یھودا بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم الخلیل ) آپ متوسط القامت تھے ، خوبصورت تھے۔ آپ کے ( سر پر ) کم بال تھے ۔ پاکیزہ دل والے فقیہہ تھے۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › The remembrance of the Prophet of God David, the Companion of the Psalms, upon him be peace · Hadith 4130