عبداللہ بن حارث کہتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ چاشت نہ پڑھتے ، یہاں تک کہ ہم ان کو حضرت ام ہانی کے پاس لے جاتے ۔ میں نے حضرت ام ہانی کے پاس لے جاتے ۔ میں نے حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا سے کہا : ابن عباس رضی اللہ عنہ کو بھی وہ بتاؤ جو آپ ہمیں بتایا کرتی ہو، حضرت م ہانی رضی اللہ عنہا نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے گھر میں داخل ہوئے اور چاشت کی 8 رکعتیں پڑھیں ۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ وہاں سے نکلے تو یہ فرما رہے تھے " میں پورا قرآن پڑھا ہے میں تو اشراق کی نماز صرف ایک ساعت سمجھتا ہوں ، قرآن کریم میں ہے : ﴿ يُسَبِّحْنَ بِالْعَشِيِّ وَالْإِشْرَاقِ١٨﴾ [ص: 18]" تسبیح کرتے شام کو اور سورج چمکتے " (ترجمہ کنزالایمان ، امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ ) پھر حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ( اس سے مراد ) " نماز اشراق ہی ہے " ۔ حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا کے حوالے سے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی ایک اور حدیث بھی مروی ہے ۔ ( وہ حدیث درج ذیل ہے )
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of Hani ', the sister of the daughter of Abi Talib ibn Abd al-Muttalib · Hadith 6873
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ام ہانی بنت ابی طالب بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرا بھائی علی رضی اللہ عنہ اس آدمی کو قتل کرنا چاہتا ہے جس کو میں نے پناہ دی ہے ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : جس کو تم نے پناہ دی ، وہ ہماری طرف سے بھی پناہ یافتہ ہے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of Hani ', the sister of the daughter of Abi Talib ibn Abd al-Muttalib · Hadith 6874
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ حضرت ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ( وہ فرماتی ہیں ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے فرمایا : تمہارے پاس کوئی کھانے کی چیز ہے ، ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس وقت بھوک لگی ہوئی تھی ) میں نے کہا: میرے پاس خشک گوشت ہے ، اور یہ آپ کو پیش کرتے ہوئے مجھے تو شرم آتی ہے ، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : لے آؤ، میں نے اس کو توڑا، اس پر نمک چھڑکا ، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا : کوئی سالن وغیرہ نہیں ہے ؟ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس اس وقت سرکہ کے سوا کوئی چیز نہیں ہے ، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : وہی لے آؤ، میں نے سرکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پیش کر دیا، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ سرکہ کھانے پر انڈیلا، اس کو کھایا اور اللہ کا شکر ادا کیا، پھر فرمایا : اے ام ہانی ، سرکہ بہت اچھا سالن ہوتا ہے ، وہ گھر کبھی برباد نہیں ہوتا جس گھر میں سرکہ موجود ہو۔ حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا سے حضرت عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بھی روایت کی ہے ۔ ( جیسا کہ درج ذیل ہے )
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of Hani ', the sister of the daughter of Abi Talib ibn Abd al-Muttalib · Hadith 6875
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے گئے ، ان کے ہاں ایک مشکیزہ لٹک رہا تھا ، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کھڑے ہو کر پانی پیا۔ ( لٹکتے ہوئے مشکیزے سے بیٹھ کر پانی پینا ممکن نہیں ہے اور شاید اس وقت اس کو اتارنے میں دقت تھی ) ام ہانی کی اولاد امجاد نے اپنے آباء واجداد کے حوالے سے بھی ان کی حدیث روایت کی ہے ۔ ( جیسا کہ درج ذیل ہے )
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of Hani ', the sister of the daughter of Abi Talib ibn Abd al-Muttalib · Hadith 6876
حضرت جعدہ بن ہبیرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میری والدہ حضرت ام ہانی بنت ابی طالب بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بے شک اللہ تعالیٰ نے قریش کو 7 وجوہات کی بناء پر فضیلت دی ہے ، وہ چیزیں ان سے پہلے کسی کو عطا نہیں ہوئی ، اور نہ ہی ان کے بعد کسی کو نصیب ہوئیں ۔ ٭ اس خاندان میں نبوت ہے ۔ ٭ ( کعبتہ اللہ کی ) دربانی کا پیشہ ان کے پاس ہے ۔ ٭ آب زم زم کی ذمہ داری ان کے پاس ہے ۔ ٭ اللہ تعالیٰ نے ہاتھیوں کے لشکر کے مقابلے میں ان کی مدد کی ۔ ٭ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے سوا اور کسی کی عبادت نہیں کرتے ۔ دس سال تک انہوں نے اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جبکہ ان کے سوا اور کوئی بھی اللہ تعالیٰ کی عبادت نہیں کرتا تھا۔ ٭ ان کے بارے میں سورۃ " لایلاف قریش " نازل ہوئی ، اس سورۃ میں دوسرے کسی خاندان کا ذکر نہیں ہے ۔ یحییٰ بن جعدہ بن ہبیرہ نے بھی اپنی دادی " حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا " سے روایت کی ہے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of Hani ', the sister of the daughter of Abi Talib ibn Abd al-Muttalib · Hadith 6877
۶۸۷۸-یحییٰ بن جعدہ بن ہبیرہ اپنی دادی حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : میں رات کے وقت اپنے گھر کی چھت سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی قراءت کی آواز سنا کرتی تھی۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of Hani ', the sister of the daughter of Abi Talib ibn Abd al-Muttalib · Hadith 6878
۶۸۷۹-محمد بن عمر فرماتےہیں :حضرت ارویٰ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہ اسلام لائی تھیں ۔برہ بنت ابی تجراۃبیان کرتی ہیں کہ قریش نماز چاشت کا انکار نہیں کرتے تھے بلکہ وہ وقت کا انکار کرتے تھے ۔میں نے کہا :اس حدیث کا ذکر پہلے گزر چکا ہے اس لیئے اس کو یہاں دوبارہ بیان نہیں کیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › And from the women of the daughters of Abd al-Muttalib ibn Hashem ibn Abd al-Manaf, I narrated the narration of Bint Abd al-Muttalib · Hadith 6879
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › And from the women of Quraysh who narrated on the authority of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him · Hadith 6880
ہشام بن عروہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ میں مروان بن حکم کے پاس گیا ،میں نے اس سے کہا :تمہاری ایک رشتہ دار خاتون کو طلاق ہو گئی ہے ،میں اس کے پاس گیا ،وہ اس وقت منتقل ہو رہی تھی ،میں نے اس کی مذمت کی ،لوگوں نے کہا :ہمیں فاطمہ بنت قیس نے یہی حکم دیا ہے اور انہوں نے بتایا ہے کہ جب اس کے شوہر نے اس کو طلاق دے دی تھی تب رسول صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے ان کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ ابن اُ م مکتوم کے پاس چلی جائے۔مروان نے کہا :جی ہاں ،فاطمہ بنت قیس نے اس کو یہی حکم دیا تھا ۔میں نے کہا :اللہ کی قسم !عائشہ نے تو بہت سخت عیب لگایا ہے ،اور کہا ہے :فاطمہ اپنے شوہر کے ساتھ ایک ویران سے گھر میں رہتی تھی ،اس کو ایسے گھر میں اکیلے چھوڑنا خطرے سے خالی نہ تھا ۔اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے ان کو (ابن اُمّ مکتوم کی طرف منتقل ہونے کی )اجازت دی تھی۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › And from the women of Quraysh who narrated on the authority of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him · Hadith 6881
عبدالرحمٰن بن عاصم بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ْ ْفاطمہ بنت قیس (ضحاک بن قیس کی بہن )بنی مخزوم کے ایک آدمی کے عقد میں تھیں،انہوں نے ایک حدیث روایت کی ہے اور اس کے آخر میں بیان کیا ہے کہ جب ان کی عدت ختم ہو گئی تو ابو جہم بن سفیان نے ان کو پیغام نکاح بھیجا ،حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہ نے اس سلسلے میں نبی اکر م صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سے مشورہ کیا ،آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے فرمایا :معاویہ ،تو فقیر ہے ،اس کے پاس مال نہیں ہے ،اور ابو جہم بولتا بہت زیادہ ہے ،حضور صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے مجھے اسامہ بن زید سے شادی کا مشورہ دیا ،چناچہ میں نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے نکا ح کر لیا ۔حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بھی حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہ سے احادیث روایت کی ہیں۔
عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَاصِمِ بْنِ ثَابِتٍ، ← ابْنِ جُرَيْجٍ، أَنْبَأَ عَطَاءٌ، ← إسحاق بن إبراهيم أنبا عبد الرزاق ← محمد بن علي الصنعاني
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › And from the women of Quraysh who narrated on the authority of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him · Hadith 6882
حضرت فا طمہ بنت قیس رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں :میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سے مستحاضہ (وہ عورت جس کو بےوقت خون آتا رہتا ہے )کے بارے میں مسئلہ پوچھا،آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے فرمایا :حیض کے ایام میں نماز نہ پڑھے ،جب حیض کے ایام گزر جائیں تو غسل کرکے نماز پڑھا کرے ۔(اگر چہ ان ایام میں خون آتا ہو)ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے اور ام المومنین حضرت اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہ نے بھی حضرت فا طمہ بنت قیس رضی اللہ عنہ سے احادیث روایت کی ہیں ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › And from the women of Quraysh who narrated on the authority of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him · Hadith 6883
ام المومنین حضرت اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں :حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے پاس آئیں اور کہنے لگیں :مجھے حیض آتا ہے ،آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے فرمایا :وہ حیض نہیں ہے وہ تو بیماری کا خون ہے ،تم اپنے حیض کے ایام شمار کرکے اتنے دن نماز روزہ نہیں کیا کرو،پھر غسل کرکے کسی کپڑے کا لنگوٹ باندھ کر (یعنی پیڈ وغیرہ رکھ کر ،کپڑے پہن کر )نماز پڑھ لیا کرو۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › And from the women of Quraysh who narrated on the authority of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him · Hadith 6884