Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Abdullah ibn Abdullah ibn Abi Ibn Salool, may God be pleased with him, the believer Ibn al-Munafiq · Hadith 6489
ہشام بن عروہ اپنے والد کا بیان نقل کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ ابن عبداللہ ابن ابی ابن سلول فرماتے ہیں: میں نے عرض کی یا رسول اللہ ! کیا میں اپنے باپ کو قتل کر دوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے باپ کو قتل نہ کرو۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Abdullah ibn Abdullah ibn Abi Ibn Salool, may God be pleased with him, the believer Ibn al-Munafiq · Hadith 6490
ہشام بن عروہ اپنے والد کا بیان نقل کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عبداللہ ابن ابی ابن سلول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنے والد کو قتل کرنے کی اجازت مانگی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اجازت نہ دی۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Abdullah ibn Abdullah ibn Abi Ibn Salool, may God be pleased with him, the believer Ibn al-Munafiq · Hadith 6491
ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عبداللہ بن ابی بن سلول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : جنگ احد کے موقع پر میرے دو دانت ٹوٹ گئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: کہ تم یہ دو دانت سونے کے لگوا لو۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Abdullah ibn Abdullah ibn Abi Ibn Salool, may God be pleased with him, the believer Ibn al-Munafiq · Hadith 6492
ابن اسحاق نے حضرت عبداللہ بن عبداللہ بن ابی ابن سلول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے تذکرہ کے دوران بیان کیا ہے کہ "سلول " ایک عورت کا نام ہے ،یہ "ابی" کی ماں ہے وہ بنو الحبلیٰ ہیں۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Abdullah ibn Abdullah ibn Abi Ibn Salool, may God be pleased with him, the believer Ibn al-Munafiq · Hadith 6493
ابن اسحاق کہتے ہیں : اور نعمان بن قوقل ، قوقل ک کا نام "مالک بن ثعلبہ بن دعد بن فہم بن ثعلبہ بن غانم بن سالم بن عوف بن عمرو بن عوف بن خزرج " ہے۔ اور قواقل ، حضرت عبادہ بن صامت کی جماعت ہے۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Dhikr of Nu`man ibn Quql al-Ansari, may God be pleased with him · Hadith 6494
حضرت عروہ فرماتے ہیں: انصار کی جانب سے جنگ بدر میں شریک ہونے والوں میں " حضرت نعمان بن مالک بن ثعلبہ بن اصرم" بھی ہیں ۔ یہی وہ صحابی ہیں جن کو قوقل کہا جاتا ہے، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت نعمان بن قوقل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث روایت کی ہے۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Dhikr of Nu`man ibn Quql al-Ansari, may God be pleased with him · Hadith 6495
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، حضرت نعمان بن قوقل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے ، اور عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اگر میں صرف فرضی نمازیں ادا کرو، رمضان کے روزے رکھوں ، حلال کو حلال سمجھوں اور حرام کو حرام سمجھوں ، اس سے زیادہ کوئی عمل نہ کروں، کیا اس بناء پر میں جنت میں جا سکتا ہوں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جی ہاں۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم !میں اس پر کوئی چیز زیادہ نہیں کروں گا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Dhikr of Nu`man ibn Quql al-Ansari, may God be pleased with him · Hadith 6496
حضرت عروہ نے انصار کی جانب سے جنگ بدر میں شریک ہونے والوں میں حضرت عتبان بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نام بھی شمار کیا ہے، آپ فرماتے ہیں: میری آنکھ میں کوئی چیز لگ گئی تھی، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا۔ اس کے بعد پوری حدیث بیان کی ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Atban ibn Malik al-Ansari, may God be pleased with him · Hadith 6497
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Atban ibn Malik al-Ansari, may God be pleased with him · Hadith 6498
حضرت عروہ نے انصاری کی جانب سے جنگ بدر میں شریک ہونے والوں میں"زیاد بن لبید بن ثعلبہ بن سنان بن عامر بن عمرو بن عوف" کی بیٹی ہیں۔ حضرت معاویہ کی خلافت کے اوائل میں ان کا انتقال ہوا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Ziyad Bin Lid Al-Ansari, may God be pleased with him · Hadith 6499
حضرت زیاد بن لبید انصار ی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے صحابہ کرام کے ہمراہ محو گفتگو تھے، آپ فرماتے رہے تھے " علم کا وقت گزر چکا ہے" میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوجائیں ، علم کا وقت کیسے گزر گیا ہے؟ حالانکہ ہم خود قرآن پڑھتے ہیں، اپنے بچوں کو اس کی تعلیم دیتے ہیں، اور ہمارے بچے اپنے بچوں کو تعلیم دیں گے، اور یہ سلسلہ قیامت تک چلتا رہے گا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابن لبید ! تیری ماں تجھے روئے، میں تو تجھے پوے مدینے میں سب سے زیادہ سمجھدار سمجھتا تھا، کیا یہود و نصاریٰ تورات اور انجیل پڑھا کرتے تھے؟ لیکن انہیں اس چیز نے کوئی فائدہ نہیں دیا۔ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے نقل نہیں کیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Ziyad Bin Lid Al-Ansari, may God be pleased with him · Hadith 6500