ابن ابی مریم نے بھی یہی حدیث بیان کی ہے ، اس کے آخر میں یہ بھی بیان کیا ہے کہ : میری یہ بیٹی سب سے افضل ہے : کا مطلب یہ ہے کہ " یہ بیٹی میری افضل بیٹیوں میں سے ہے " ۔ کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے حوالے سے صحیح احادیث کریمہ سے ثابت ہے کہ سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا اس امت کی تمام عورتوں کی سردار ہیں ۔ اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے حوالے سے یہ بات بھی ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : فاطمہ جتنی عورتوں کی سردار ہے ، سوائے " مریم بنت عمران " کے ۔ اور میرے پاس تمام املاءات موجود ہیں کہ اہل عرب عموماً " افضل " کا لفظ استعمال کرتے ہیں لیکن اس سے ان کی مراد " من افضل " ہوتی ہے ، اور میری کتابوں میں اس مسئلے کا وافی و شافی حل موجود ہے ، امام ابوبکر یہ الفاظ بیان کرتے میں اکیلے ہیں ۔ اور جو انہوں نے بیان کیا ، ہم سے زیادہ کچھ بیان نہیں کریں گے کیونکہ وہ امام ہیں ، ان کا حق مقدم ہے ، لیکن اس جملے کا ایک اور معنیٰ بیان ہو سکتا ہے وہ یہ کہ یہ بات تو معلوم ہے کہ حضرت زینب رضی اللہ عنہا ، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے عمر میں بڑی ہیں ، حضرت زینب پہلے پیدا ہوئی ہیں ۔ ہو سکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ارشاد کا یہی مطلب ہو کہ میری اولاد میں سب سے بڑی یعنی سب سے پہلی بیٹی زینب ہے ۔ واللہ اعلم ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Girls said the Messenger of Allah peace be upon him after Fatima, God bless them, said Zainab girl Khadija, may Allah be pleased with them, the largest daughters of the Messenger of Allah peace be upon him · Hadith 6837
حضرت عبداللہ بن ابی بکر بن حزم فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی صاحبزادی حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا انتقال 8 ہجری کو ہوا۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بچوں میں سب سے بڑے " حضرت قاسم " تھے ، پھر زینب رضی اللہ عنہا تھیں ، حضرت زینب کا نکاح " ابو العاص بن ربیع " کے ساتھ ہوا، ان کے ہاں " علی اور امامہ " پیدا ہوئے ۔ ابوالعاص نے ان کے بارے میں درج ذیل اشعار کہے : " میں نے زینب کو یاد کیا جب اس کا انتقال ہو گیا، میں نے کہا ایسے شخص کے لئے سیرابی ہے جو حرم میں رہتا ہو۔ زینب ایک امین شخص ( یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی صاحبزادی تھی ) ۔ اللہ تعالیٰ اسے بہترین جزا عطا کرے ، ہر شوہر اپنے علم کے مطابق ہی ( اپنی بیوی کی ) تعریف کرتا ہے " ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Girls said the Messenger of Allah peace be upon him after Fatima, God bless them, said Zainab girl Khadija, may Allah be pleased with them, the largest daughters of the Messenger of Allah peace be upon him · Hadith 6838
مصعب بن عمیر زبیری فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی صاحبزادی، حضور کی تمام بیٹیوں میں سے بڑی تھیں ۔ ان کی وفات کا سبب یہ تھا کہ جب آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پاس جانے کے لئے مکہ سے نکلیں تو ہبار بن اسود اور ایک دوسرے آدمی نے ان کو پکڑ لیا، ان میں سے ایک نے ان کے اونٹ کو نیچے گرا دیا جس کی وجہ سے آپ بھی گر گئی ، آپ اس وقت حاملہ تھیں ، نیچے گرنے کی وجہ سے ان کا حمل گر گیا، اور خون جاری ہو گیا ، خون مسلسل بہتا رہا اور اسی تکلیف میں ان کا انتقال ہو گیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Girls said the Messenger of Allah peace be upon him after Fatima, God bless them, said Zainab girl Khadija, may Allah be pleased with them, the largest daughters of the Messenger of Allah peace be upon him · Hadith 6839
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : جب اہل مکہ نے اپنے اپنے قیدیوں کو رہا کروانے کے لئے فدئیے بھیجے ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی صاحبزادی حضرت زینب نے ابوالعاص کی رہائی کے لئے ایک ہار بھیجا ، یہ ابو العاص کے ساتھ نکاح کے موقع پر حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے ان کو تحفہ دیا تھا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے وہ ہار دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر بہت شدید رقت طاری ہو گئی ، آ پ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہا سے فرمایا : اگر تم لوگ مناسب سمجھو تو زینب کے قیدی کو رہا کر دو اور اس کا یہ ہار اس کو واپس کر دو۔ یہ حدیث امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین نے اس کو نقل نہیں کیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Girls said the Messenger of Allah peace be upon him after Fatima, God bless them, said Zainab girl Khadija, may Allah be pleased with them, the largest daughters of the Messenger of Allah peace be upon him · Hadith 6840
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی صاحبزادی حج زینب نے اپنے شوہر ابو العاص بن ربیع کو پناہ دی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ان کے جوار ( یعنی ان کے پناہ دینے ) کی اجازت عطا فرما دی ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Girls said the Messenger of Allah peace be upon him after Fatima, God bless them, said Zainab girl Khadija, may Allah be pleased with them, the largest daughters of the Messenger of Allah peace be upon him · Hadith 6841
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب ابوالعاص قیدی ہوا تو حج زینب نے کہا: میں نے ابوالعاص کو پناہ دی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : جس کو زینب نے پناہ دی ، اس کو ہم نے پناہ دے دی ، کیونکہ مسلمانوں کی طرف سے ادنیٰ سے ادنیٰ شخص بھی کسی ( کافر ) کو پناہ دے سکتا ہے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Girls said the Messenger of Allah peace be upon him after Fatima, God bless them, said Zainab girl Khadija, may Allah be pleased with them, the largest daughters of the Messenger of Allah peace be upon him · Hadith 6842
ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی صاحبزادی حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی جانب پیغام بھیجا کہ تم اپنے والد سے میرے لئے امان مانگو، آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے گھر تشریف لائیں، حجرے کے دروازے سے جھانکا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم لوگوں کو فجر کی نماز پڑھا رہے تھے ، حضرت زینب نے آواز دے کر کہا: اے لوگوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی صاحبزادی زینب ہوں ، میں نے ابو العاص کو پناہ دے دی ہے ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نماز سے فارغ ہو ئے تو فرمایا : اے لوگو ! یہ جو آواز تم نے سنی ہے ، اس کے بارے میں تم سے پہلے میں بھی کچھ نہیں جانتا تھا لیکن ایک بات یاد رکھو، مسلمان کی طرف سے ادنی سے ادنیٰ شخص بھی ( کسی کافر کو ) پناہ دے سکتا ہے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Girls said the Messenger of Allah peace be upon him after Fatima, God bless them, said Zainab girl Khadija, may Allah be pleased with them, the largest daughters of the Messenger of Allah peace be upon him · Hadith 6843
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی صاحبزادی حضرت زینب رضی اللہ عنہا کو ریشم کا لباس زیب تن کئے ہوئے دیکھا ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن انہوں نے اس کو نقل نہیں کیا۔
أَنَسٍ، ← الزُّهْرِيِّ، ← الْأَوْزَاعِيِّ وَمَعْمَرٍ ← عِيسَى بْنُ يُونُسَ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ ← أَبُو حَاتِمٍ ← أبو بكر إسماعيل بن محمد بن إسماعيل الفقيه بالري
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Girls said the Messenger of Allah peace be upon him after Fatima, God bless them, said Zainab girl Khadija, may Allah be pleased with them, the largest daughters of the Messenger of Allah peace be upon him · Hadith 6844
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی صاحبزادی حج زینب رضی اللہ عنہا کا وصال مبارک ہوا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ان کے جنازے کے ساتھ نکلے ، ہم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ہمراہ نکلے ، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو بہت غمگین اور پریشان دیکھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ، حضرت زینب کی قبر میں اترے ، آپ قبر سے باہر تشریف لائے تو آپ کے چہرے کی رنگت بدلی ہوئی تھی، ہم نے اس بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : میری یہ بیٹی بہت بیمار رہتی تھیں ، مجھے موت کی شدت اور قبر کی تنگی یاد آئی ، میں نے دعا مانگی کہ اللہ تعالیٰ اس پر آسانی فرما دے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Girls said the Messenger of Allah peace be upon him after Fatima, God bless them, said Zainab girl Khadija, may Allah be pleased with them, the largest daughters of the Messenger of Allah peace be upon him · Hadith 6845
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے دو سال کے بعد پہلے نکاح کی بناء پر حضرت زینب کو ان کے شوہر ابوالعاص کے پاس بھیج دیا، نیا حق مہر بھی مقرر نہیں کیا تھا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Girls said the Messenger of Allah peace be upon him after Fatima, God bless them, said Zainab girl Khadija, may Allah be pleased with them, the largest daughters of the Messenger of Allah peace be upon him · Hadith 6846
حضرت عروہ بیان کرتے ہیں : حبشہ کی جانب پہلی ہجرت میں حضرت جعفر اور ان کے ساتھیوں کے ہجرت کرنے سے پہلے حج عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا کو ہمراہ لے کر ہجرت کی تھی ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Ruqyah, the daughter of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him · Hadith 6847
عبداللہ بن محمد بن سلیمان بن جعفر بن سلیمان ہاشمی فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی صاحبزادی حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت کے 33 ویں سال پیدا ہوئیں۔
«وُلِدَتْ رُقَيَّةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ سَنَةَ ثَلَاثٍ وَثَلَاثِينَ مِنْ مَوْلِدِ النَّبِيِّ ← عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْهَاشِمِيَّ، ← أبا العباس محمد بن إسحاق ← أبا إسحاق إبراهيم بن محمد بن يحيى
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of Ruqyah, the daughter of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him · Hadith 6848