حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں مروی ہے کہ جب وہ غزوہ ذات السلاسل سے واپس ائے تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے پوچھا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اپ سب سے زیادہ کس سے پیار کرتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا عائشہ سے ۔ میں نے کہا: میں نے مردوں کے حوالے سے پوچھا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : اس کے والد سے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6741
عامر شعبی بیان کرتے ہیں کہ میرے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا : عائشہ کے علاوہ میں سب امہات المومنین سے محبت کرتا ہوں ۔ میں نے کہا : تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مخالفت کر رہے ہو ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم تمام ازواج سے زیادہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے محبت کیا کرتے تھے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6742
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم آپ کی ازواج میں سے جنت میں کون کون جائے گی ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : تو بھی انہیں میں سے ہے ۔ آپ فرماتی ہیں : اس سے مجھے اندازہ ہو گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میرے علاوہ اور کسی کنواری لڑکی سے شادی نہیں کریں گے ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6743
حضرت مسروق فرماتے ہیں : ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے کہا: میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں ایک ٹیلے پر ہوں اور میرے ارد گرد اونٹ نحر کئے جا رہے ہیں ۔ میں نے کہا : اگر آپ کا خواب سچا ہوا تو آپ کے ارد گرد گھمسان کی جنگ ہو گی ۔ ام المومنین نے کہا: تم نے جو تعبیر بتائی ہے ، میں اس کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتی ہوں ۔ میں نے کہا: ہو سکتا ہے کہ کوئی ایسا واقعہ رونما ہو جائے جو آپ کے لئے تکلیف دو ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : اللہ کی قسم ! میری وجہ سے کوئی فتنہ برپا ہو، اس سے مجھے یہ زیادہ عزیز ہے کہ مجھے آسمان سے زمین پر پھینک دیا جاے ۔ کچھ عرصہ بعد ام المومنین کے ہاں اس بات کا تذکرہ ہوا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے " ذوالثدیۃ " کو قت لکر دیا ہے ، تو آپ رضی اللہ عنہا نے مجھے حکم دیا کہ جب تم کوفہ میں آؤ تو شہر کے جتنے لوگ اس معاملہ میں شریک ہوئے جن کو تم پہنچانتے ہو، ان سب کے بارے میں مجھے مطلع کرنا ۔ جب میں کوفہ میں آیا، میں نے لوگوں کو جماعت در جماعت پایا ، میں نے ام المومنین کی جانب خط لکھا کہ ہر جماعت میں دس آدمی شریک ہوئے ہیں ۔ آپ فرماتے ہیں : میں ان کی گواہی بھی ام المومنین کے پاس لایا، ام المومنین رضی اللہ عنہا نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو عمرو بن العاص پر ، کیونکہ وہ میرے بارے میں گمان رکھتا ہے کہ وہ مجھے مصر میں قتل کرے گا۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن انہوں نے اس کو نقل نہیں کیا۔
مَسْرُوقٍ ← أَبِي وَائِلٍ ← الْاَعْمَشِ ← جَرِيرٌ ← قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الثَّقَفِيُّ ← محمد بن محمد بن يعقوب الحافظ ← أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى،
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6744
ہشام بن عروہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہ نے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی جانب ایک لاکھ دراہم بھیجے ، آپ نے وہ تمام کے تمام لوگوں میں تقسیم کر دیئے اور ان میں سے ایک درہم بھی اپنے لئے نہ رکھا، حضرت بریرہرضی اللہ عنہ نے عرض کی : آپ تو روزے سے ہیں ، آپ ہمارے لئے ہی ایک درہم کا گوشت خرید لیتی ، ام المومنین رضی اللہ عنہا نے فرمایا : یہ بات اگر مجھے یاد ہوتی تو میں ایسا کر لیتی ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6745
6746 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ، ثنا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، ثنا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا سَمِعَتِ الصَّرْخَةَ عَلَى عَائِشَةَ فَقَالَتْ لِجَارِيَةٍ: اذْهَبِي فَانْظُرِي، فَجَاءَتْ فَقَالَتْ: وَجَبَتْ، فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَدْ كَانَتْ أَحَبَّ النَّاسِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا أَبَاهَا» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ "
[التعليق - من تلخيص الذهبي]
6746 - فيه زمعة بن صالح وما روى له إلا مسلم مقرونا بآخر معه
ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے بارےمیں مروی ہے کہ انہوں نے حضرت عائشہ پر کوئی چیخ سنی ، انہوں نے اپنی لونڈی سے کہا : جاؤ اور دیکھ کر آؤ کیا ہوا؟ لونڈی دیکھ کر آئی تو بولی : جنگ شروع ہو گئی ۔ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا : اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سب سے زیادہ عائشہ سے پیار کرتے تھے ، سوائے اس کے والد کے ، ( یعنی ان کے والد کے ساتھ ان سے بھی زیادہ محبت کرتے تھے )
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6746
سفیان بن عیینہ فرماتے ہیں : حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا : اے زیاد ! لوگوں میں سب سے زیادل علم والا کون ہے ؟ زیاد نے کہا : اے امیر المومنین ! آپ ہی ہیں ۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں تجھے قسم دے کر پوچھتا ہوں ، زیاد نے کہا : اگر قسم کے ساتھ پوچھتے ہو تو ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سب سے زیادہ اہل علم ہیں ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6747
حضرت عطاء فرماتے ہیں : ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سب سے زیادہ فقیہ تھیں، سب سے زیادہ علم رکھنے والی تھیں، اور عوام الناس کے بارے میں بھی اچھی رائے رکھتی تھیں۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6748
مصعب بن عبید اللہ زبیری نے ان کا نسب یوں بیان کیا ہے " حفصہ بنت عمر بن خطاب بن نفیل بن عبدالعزی بن رباح بن عبداللہ بن قرط بن رزاح بن کعب بن لؤی بن غالب " ان کی والدہ " زینب بنت مظعون بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح " ہیں ۔ آپ مہاجرات میں سے ہیں ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of the believers Hafsa, daughter Omar bin al-Khattab, may God be pleased with them · Hadith 6749
زہری کہتے ہیں : پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت حفصہ بنت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے نکاح کیا۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے پہلے آپ خنیس بن حذافہ سہمی کے نکاح میں تھیں۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of the believers Hafsa, daughter Omar bin al-Khattab, may God be pleased with them · Hadith 6750
حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : حضرت حفصہ بنت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہا کا شوہر فوت ہو گیا اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی زوجہ حضرت رقیہ بنت رسول اللۃ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فوت ہو گئیں ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور ان سے کہا: کیا آپ کو حفصہ میں کوئی دلچسپی ہے ؟ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے مجھ سے اعراض کیا اور میرے بارے میں کوئی خاطر خواہ جواب نہ دیا ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پاس آئے اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شکایت کی ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا : اس سے بھی بہتر حل موجود ہے ۔ حفصہ سے میں نکاح کر لیتا ہوں اور ؑشمان کے ساتھ میں اپنی بیٹی " ام کلثوم " کا نکاح کر دیتا ہوں۔ چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے خود نکاح فرمایا اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ہمراہ اپنی صاحبزادی حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا نکاح کر دیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of the believers Hafsa, daughter Omar bin al-Khattab, may God be pleased with them · Hadith 6751
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بعثت سے پانچ سال پہلے جب قریش کعبۃ اللہ کی تعمیر کر رہے تھے ان دنوں حفصہ کی پیدائش ہوئی تھی ۔ حسن بن ابی حسن فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے جنگ احد سے 30 مہینے پہلے شعبان کے مہینےمیں حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا۔ سالم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سن 45 ہجری کو شعبان المعظم کے مہینے میں فوت ہوئیں ، ان دنوں مدینہ منورہ کا عامل مروان تھا ، اس لئے اسی نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی ۔ علی بن مسلم مقبری اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ( وہ فرماتے ہیں ) میں نے مروان کو دیکھا کہ اس نے دار آل حزم سے لے کر دار مغیرہ تک حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے جنازے کو کندھا دیا اور وہاں سے آگے ان کی قبر مبارک تک حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے آپ کی چارپائی کو کندھا دیا۔ عبداللہ بن نافع فرماتے ہیں : حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دو صاحبزادوں حضرت عبداللہ اور عاصم ، اور عبداللبن عمر کے تین صاحبزادوں سالم ، عبداللہ ، حمزہ رضی اللہ عنہم نے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کو لحد میں اتارا تھا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › The mention of the mother of the believers Hafsa, daughter Omar bin al-Khattab, may God be pleased with them · Hadith 6752