ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا ۔ آپ فرماتی ہیں : میں نے کہا: ( وہ فاطمہ کی فضیلت ہے ، ) میں کہاں گئی ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ تم دنیا اور آخرت میں میری بیوی ہو؟ میں نے کہا: اللہ کی قسم ! میں راضٰ ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : تو تم دنیا آخرت میں میری بیوی ہو۔ اس حدیث کے راوی " ابوالعنبس " ( کا اصل نام ) سعید بن کثیر ہے ، مدنی ہیں ، ثقہ ہیں ، اور یہ حدیث صحیح ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6729
عبدالرحمن بن ضحاک بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن صفوان اور ایک دوسرا شخص ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے ، ام المومنین حضرت عاشئہ رضی اللہ عنہا نے ان میں سے ایک سے فرمایا : اے فلاں ! کیا تم نے حفصہ والی بات سنی ہے ؟ اس نے کہا: جی ہاں اے ام المومنین ۔ حضرت عبداللہ بن صفون رضی اللہ عنہ نے پوچھا : اے ام المومنین ! وہ کون سی بات ہے ؟ ام المومنین نے فرمایا : میری نو خاصیتیں ایسی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی خاتون کو نصیب نہیں ہوئیں، سوائے اس فضیلت کے جو کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مریم بنت عمران رضی اللہ عنہا کو عطا فرمائی ہے ۔ اللہ کی قسم ! میں اپنی ساتھیوں ( دیگر امہات المومنین ) پر فخر کرتے ہوئے نہیں کہہ رہی ہوں۔ حضرت عبداللہ بن صفوان رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ام المومین ! وہ خاصیتیں کون کون سی ہیں ؟ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : ٭فرشتہ میری تصویر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پاس لایا ۔ ٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مجھ سے نکاح کیا ، اس وقت میری عمر 7 برس تھی ۔ ٭ میری رخصتی عمل میں آئی تو اس وقت میری عمر 9 برس تھی ۔ ٭ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ازواج کنواری صرف میں ہوں۔ ٭ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور میں ایک لحاف میں ہوتے تھے اور عین اس حال میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر وحی نازل ہوا کرتی تھی ۔ ٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سب سے زیادہ مجھ سے محبت کرتے تھے ۔ ٭ میرے حق میں قرآن کریم کی آیات نازل ہوئیں جبکہ لوگ ہلاک ہونے کے قریب ہو چکے ہیں ۔ ٭ میں نے حضرت جبرائیل امین علیہ السلام کی زیارت کی ہے ۔ ٭ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا وصال میرے حجرے میں ہوا،اس وقت ملک الموت کے علاوہ صرف میں ہی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پاس تھی ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6730
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : سورۃ النور کی آیت نمبر 23 : " ﴿إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ لُعِنُوا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ٢٣﴾ [النور: 23]" بیشک وہ جو عیب لگاتے ہیں انجان پارسا ایمان والیوں کو ان پر لعنت ہے دنیا اور آخرت میں اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے " (ترجمہ کنز الایمان ، امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ ) بالخصوص سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حق میں نازل ہوئی ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6731
حضرت احنف بن قیس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ، حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور دیگر خلفاء کے آج تک خطبے سنتا ایا ہوں ، لیکن جس احسن اور فصیح و بلیغ انداز میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا گفتگو فرمایا کرتی تھیں ، میں نے ان میں سے کسی کو بھی ایسی گفتگو کرتے نہیں سنا ہے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6732
ہشام بن عروہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ میں نے کوئی شخص ایسا نہیں دیکھا جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے زیادہ حلال و حرام ، علم ، شعر اور طب کو جانتا ہو ۔
أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← إسحاق بن إبراهيم أنبأ عيسى بن يونس ← أَبُو سَعِيدِ بْنِ شَاذَانَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6733
زہری کہتے ہیں : اگر تمام لوگوں کا علم جمع کر لیا جائے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دیگر ازواج مطہرات کا علم جمع کر لیا جائے ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا علم ان تمام سے زیادہ وسیع تھا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6734
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6735
حضرت مسروق کہتے ہیں : ان سے کسی نے پوچھا : کیا ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا وراثت کے مسائل صحیح طرح جانتی تھیں ؟ انہوں نے کہا : جی ہاں ۔ اس زات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے میں نے بڑے بڑے کبار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو ان سے وراثت کے مسائل پوچھتے دیکھا ہے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6736
ابن ابی ملیکہ سے مروی ہے ، آپ فرماتے ہیں : میں نے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: آپ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ہو کر شعر کہتی ہیں ؟ آپ کو کچھ پرواہ نہیں ہے ؟ اور اپ کا طب کے متعلق علم کتنا ہے ؟ انہوں نے فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جب بیمار ہوئے تو عرب کے بہت وفود آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عیادت کے لئے آتے تھے ، وہ لوگ اپنے اپنے علم کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو علاج بتایا کرتے تھے ، میں نے وہ تمام سن کر یاد کر لئے ہیں ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6737
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : میں ، میرے والد صاحب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور میری والدہ حضرت ام رومان رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بارگاہ میں گئے میرے ماں باپ نے عرض کی : ہم چاہتے ہیں کہ آپ عائشہ رضی اللہ عنہا کے لئے کوئی دعا فرمائیں ، ہم وہ دعا سنیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے لئے یوں دعا فرمائی " اے اللہ ! عائشہ بنت ابوبکر صدیق کی ظاہری ، باطنی ، حتمی مغفرت فرما " ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی یہ خوبصورت دعا، ان کے والدین کو بہت اچھی لگی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : تم عائشہ کے لئے میری اس دعا سے حیران کیوں ہر رہے ہو؟ میری یہ دعا ہر اس شخص کے لئے ہے جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور یہ میں اللہ تعالیٰ کا آخری رسول ہوں۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6738
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے پوچھا گیا: آپ سب سے زیادہ کس سے محبت فرماتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : عائشہ سے ۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے عرض کی گئی : ہم آپ کی ازواج کے بارے میں نہیں پوچھ رہے ، تو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ابوبکر سے ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن ان دونوں نے اس کو نقل نہیں کیا۔ اس کی اسناد شیخین رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے ، یہ حدیث اسی اسناد کے ساتھ معروف ہے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6739
حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مجھے ایک لشکر کا سپہ سالار بنا کر بھیجا ، اس لشکر میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ بھی تھے ، حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی تھے ۔ جب میں اس مہم سے واپس لوٹا تو میں نے پوچھا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم آپ سب سے زیادہ کس سے محبت فرماتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے پوچھا : یہ سوال کرنے کا تمہارا مقصد کیا ہے ؟ میں نے کہا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں اپنے علم میں اضافہ کرنا چاہتا ہوں ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : عائشہ سے ۔ میں نے کہا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں نے مردوں کے بارے میں پوچھا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا اس کے والد سے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6740