ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا خود اپنے بارے میں وصیت فرمایا کرتی تھیں کہ انہیں ان کے حجرے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے قریب دفن کیا جائے ، آپ ٖفرماتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے وصال کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دیگر ازواج کے ہمراہ جنت البقیع میں دفن ہونا ہے ، چنانچہ ان کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6717
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہا کرتے تھے کہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا دنیا اور آخرت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زوجہ ہیں ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6718
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا وصال میری باری کے دن ، میرے حجرے میں ، میری رات میں ، میرے سینے پر ہوا۔ حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ حاضر بارگاہ ہوئے ، ان کے پاس پیلو کی مسواک تھی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ان کی طرف دیکھا ، میں نے کہا : اے عبدالرحمن ! اس کو وہاں سے لے اٹھا لیجیے، انہوں نے وہ مسواک اٹھا کر مجھے دے دی، میں نے چبا کر نرم کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو پیش کی، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے وہ مسواک استعمال فرمائی ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6719
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا وصال میرے گھر ، میرے دن ، میری رات میرے سینے پر ہوا، حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ وہاں آئے ، ان کے پاس ایک تازہ مسواک تھی، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اس کی جانب دیکھنے لگے ، میں سمجھ گئی کہ آپ کا مسواک کرنے کو دل کر رہا ہے ، میں نے ان سے مسواک پکڑی ، اس کو چبا کر ، نرم کر کے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو پیش کر دی ، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے وہ مسواک غیر معمولی طور پر بہت زیادہ استعمال فرمائی ، میں نے اس سے پہلے آپ کو کبھی ایسے مسواک کرتے نہیں دیکھا۔پھر حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے وہ مسواک میری جانب بڑھائی لیکن آپ کا ہاتھ نیچے گر گیا ، میں آپ کے لئے وہ دعائیں پڑھنے لگی ، جو حضرت جبرائیل امین علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے لئے پڑھاکرتے تھے اور جو دعائیں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بیماری کے لئے عالم میں خود اپنے لئے پڑھاکرتے تھے ، لیکن حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اس بیماری میں وہ دعائیں نہیں پڑھیں، پھر حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اپنا چہرہ آسمان کی جانب کیا اور کہا" الرفیق الاعلیٰ " ۔ اس کے ساتھ ہی حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی روح پرواز کر گئی۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حیات کے آخری دن بھی مجھے آپ کی خدمت کی توفیق عطا فرمائی ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6720
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : میں اس حجرے میں جایا کرتی تھی ، جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ مدفون ہیں ۔ اللہ کی قسم ! حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے حیاء کی بناء پر میں کبھی بھی بغیر پردہ کے وہاں نہیں گئی ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6721
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : میں نے حضرت جبرائیل امین علیہ السلام کو اپنے اس حجرے میں کھڑے دیکھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ان کے ساتھ سرگوشی میں باتیں کیا کرتے تھے ، جب وہ آئے تو میں نے پوچھا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم یہ کون ہے ؟ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : تمہیں یہ کس آدمی جیسا لگتا ہے ؟ میں نے کہا : وحیہ کلبی رضی اللہ عنہ جیسا ۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : بے شک تم نے خیر خثیر دیکھی ہے ، وہ جبرائیل امین علیہ السلام ہیں ۔ پھر تھوڑی ہی دیر کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : یہ جبرائیل علیہ السلام تمہیں سلام کہہ رہے ہیں ۔ میں نے ان الفاظ میں ان کے سلام کا جواب دیا " وعلیہ السلام جزاہ اللہ من دخیل خیرا" ( وعلیہ السلام ، اللہ تعالیٰ یہاں آنے کی ان کو جزائے خیر عطا فرمائے )
مَسْرُوقٍ ← الشَّعْبِيِّ، ← مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ ← محمد بن يزيد الواسطي ← أَبُو عَمَّارٍ، ← أَبُو الْمُوَجِّهِ ← أَبُو الْعَبَّاسِ الْقَاسِمُ بْنُ الْقَاسِمِ السَّيَّارِيُّ بِمَرْوَ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6722
حضرت مصعب بن سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے امہات المومنین کے لئے 10000 دراہم مقرر کئے تھے اور ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کو دو ہزار زائد پیش کیا کرتے تھے ۔ اور فرماتے تھے : یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی پیاری ہیں ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6723
حضرت سعد فرماتے ہیں : بدری صحابہ کو چھ چھ ہزار حصص ملتے تھے اور امہات المومنین میں سے ہر ایک کو دس دس ہزار ۔ سوائے تین ازواج کے ۔ (1) ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ ان کے بارے میں فرمایا کرتے تھے ، میں ان کو دو ہزار زائد پیش کرتا ہوں کیونکہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی لاڈلی زوجہ ہیں ۔ (2) ام المومنین حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا ، (3) ام المومنین حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا ان دونوں کو سات سات ہزار پیش کرتے تھے ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ علیہ نے مطرف بن طریف کے ارسال کی وجہ سے اس کو نقل نہیں کیا۔
سَعْدٍ، ← مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، ← أَبِي إِسْحَاقَ ← عبيد الله بن موسى أنبأ إسرائيل ← سُفْيَانُ بْنُ مَسْعُودٍ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6724
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام ابو عمرو کہتے ہیں : عراق سے ایک تابوت حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا ، اس میں ہیرا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں سے کہا : تم جانتےہو کہ اس کی قیمت کیا ہے ؟ انہوں نے کہا : جی نہیں ۔ اور ان کو یہ سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ اس کو تقسیم کیسے کیا جائے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اگر تم لوگ اجازت دو تو می ںیہ ہیرا ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو بھیج دیتا ہوں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ان سے بہت محبت کرتے تھے ۔ سب لوگوں نے متفقہ طور پر اجازت دے دی ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے وہ صندوق حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بھیج دیا ۔ ام المومنین نے اس کو کھول کر دیکھا تو بے ساختہ بول اٹھیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد ابن خطاب رضی اللہ عنہ پر فتوحات کا کیسا دروازہ کھلا ہے ، اسے اللہ ! تو مجھے آئندہ ان کے عطیہ کے لئے باقی نہ رکھنا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6725
ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں : جب ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ بیمار ہوئیں تو حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ ان کی عیادت کے لئے آئے ، اندر آنے کی اجازات مانگی ام المومنین نے اجازت نہ دی ، ام المومنین کے بھتیجوں نے سفارش کی کہ آپ ان کو اجازت دے دیجئے ، یہ تو آ پ کے خیرخواہ ہیں ، ام المومنین نے پھر انکار کیا ، وہ لوگ مسلسل سفارش کرتے رہے ، بالآخر انہوں نے اجازت دے دی۔ جب حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور کہنے لگے : " آپ کی سعادت مندی کی بناء پر آپ کا نام " ام المومنین " ہے اور آپ کا یہ نام آپ کی پیدائش سے بھی پہلے کا ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سب سے زیادہ آپ سے محبت کرتے تھے ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم آپ ہی سے محبت کرتے تھے ، جب تک جسم میں روح ہے ، آپ سے محبت کرنے والے آپ سے ملنے آتے رہیں گے ، ابواء کی رات آپ کا ہار گم ہو گیا تھا ، اللہ تعالیٰ نے وہ بھی امت کے لئے بہتر کر دیا۔اللہ تعایٰ نے تیمم کے احکام والی آیت نازل فرمائی ۔ آپ کے حق میں قرآن کی آیات نازل ہوئیں ۔ مسلمانوں کی ہر مسجد میں دن رات آپ کے عذر کی آیات تلاوت ہوتی رہیں گی۔ ام المومنین نے کہا: اے ابن عباس مجھے میرے حال پر چھوڑ دو ، میں چاہتی ہوں ، کاش کہ میں نسیا منسیا ہو جاتی ( یعنی میرا نام و نشان تک مٹ جائے ) یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6726
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : میری شادی سے پہلے حضرت جبرائیل امین علیہ السلام نے میری تصویر لا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو دکھائی اور کہا : یہ آپ کی بیوی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مجھے سے نکاح کیا، میں اس وقت چھوٹی بچھی تھی ، جب اپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مجھ سے نکاح کر لیا، اللہ تعالیٰ نے مجھ پر حیاء القاء فرما دیا میں اس وقت چھوٹی تھی ۔ زہری کہتے ہیں : حوف ایک تسمہ ہے جو کمر پر باندھا جاتا ہے ۔ ( یہ ازارنما چمڑے کی ایک چیز ہوتی ہے جس کو بھے پہنتے ہیں ۔ المنجد )
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6727
ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : میری ساتھیوں ( دیگر ازواج ) نے مجھے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے بات کروں کہ آپ لوگوں کو حکم دیں کہ وہ جس زوجہ کے گھر ہوں وہ وہیں پر اپنے تحائف بھیجا کریں ۔ کیونکہ لوگ تحائف بھیجنے کے لئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی باری آنے کا انتظار کیا کرتے تھے ، اور یہ کہہ م بھی اسی طرح بھلائی چاہتی ہیں ، جیسے عائشہ رضی اللہ عنہا چاہتی ہے ۔ ( میں نے یہ بات کہی تو ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے خاموشی اختیار فرمائی ، اور مجھے کوئی جواب نہ دیا ۔ میری ساتھی میرے پاس آئیں ، میں نے ان کو بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے تو مجھے کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا: تم حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پیچھے لگی رہ، اور بار بار یہ بات کہتی رہو۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جب اگلی مرتبہ ان کی باری پر ان کے گھر تشریف لائے تو انہوں نے کہا: میری سہیلیوں نے کہا ہے کہ میں آپ سے بات کروں کہ آپ لوگوں کو حکم دے دیں کہ میں جہاں ہوں ، اپنے تحائف وغیرہ وہیں بھیجا کرو، میں نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بارگاہ میں دو یا تین مرتبہ یہ بات کہی ، لیکن ہر بار حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم خاموشی اختیار فرماتے ۔ ( آخری بار جب میں نے یہی بات کہی تو ) حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : اے ام سلمہ ! تم عائشہ کے حوالے سے مجھے ٹینشن مت دیا کرو ۔ کیونکہ صرف عائشہ وہ خاتوں ہیں جن کے بستر میں بھی مجھ پر وحی نازل ہوتی ہے ۔ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: عائشہ کے حوالے سے آپ کو تکلیف دینے سے میں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتی ہوں ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › Male Sahaabiyaat of the Messenger of Allah pairs peace be upon him, and others may Allah be pleased about them, the first of them to begin friendly girl friend Aisha girl Abu Bakr, may Allah be pleased · Hadith 6728