Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Friday, Jumada I 6, 1448 AH · Oct 16, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المستدرك على الصحيحين

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain

by أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن محمد بن حمدويه الحاكم النيسابوري

8,836 Hadith692 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4794

4794 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ الْعَامِرِيُّ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْقَزِيُّ، ثنا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: أَقْبَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَحْمِلُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ عَلَى رَقَبَتِهِ قَالَ: فَلَقِيَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: نِعْمَ الْمَرْكَبُ رَكِبْتَ يَا غُلَامُ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَنِعْمَ الرَّاكِبُ هُوَ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4794 - ليس بصحيح

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ( ایک دفعہ) نبی اکرم ﷺ حضرت حسن کو اپنے کاندھوں پر بٹھائے ہوئے ہمارے پاس تشریف لائے ۔ راستے میں ایک آدمی سے آپ کی ملاقات ہوئی وہ کہنے لگا: اے بچے ! تیری سواری کتنی اچھی ہےجس پر تو سوار ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : سوار بھی کتنا اچھا ہے۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔

نِعْمَ الْمَرْكَبُ رَكِبْتَ يَا غُلَامُ، ← فَلَقِيَهُ رَجُلٌ ← أَقْبَلَ النَّبِيُّ وَهُوَ يَحْمِلُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ عَلَى رَقَبَتِهِ ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← طَاوْسٍ ← سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ، ← زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ ← أبو سعيد عمرو بن محمد العنقزي ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ الْعَامِرِيُّ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4794

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4795

4795 - أَخْبَرَنِي أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْإِمَامُ، ثنا أَبُو مُوسَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ يَزِيدَ بْنَ خُمَيْرٍ يُحَدِّثُ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ: إِنَّ النَّاسَ يَقُولُونَ إِنَّكَ تُرِيدُ الْخِلَافَةَ فَقَالَ: «قَدْ كَانَ جَمَاجِمُ الْعَرَبِ فِي يَدِي يُحَارِبُونَ مَنْ حَارَبْتُ، وَيُسَالِمُونَ مَنْ سَالَمْتُ تَرَكْتُهَا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ تَعَالَى، وَحَقْنَ دِمَاءِ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ ابْتَزَّهَا بِاتِّئَاسِ أَهْلِ الْحِجَازِ» هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4795 - على شرط البخاري ومسلم

حضرت عبدالرحمٰن بن جبیر بن نفیر رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ( وہ فرماتے ہیں) میں نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے کہا : لوگ یہ کہتے ہیں :آپ خلیفہ بننا چاہتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: عرب کے رؤساء میرے ہاتھ میں ہوتے تھے ، وہ اس سے جنگ رکھتے تھے جس سے میری جنگ ہوتی اور اس سے دوستی رکھتے تھے جس سے میری دوستی ہوتی، میں نے اس کو محض رضائے الٰہی کی خاطر اور امت محمدیہ کے خون کی حفاظت کی خاطر ترک کردیا، لیکن پھر اس کو حجاز کے بیلوں نے اتار لیا۔ یہ اسناد امام بخاری رحمۃاللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃاللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن انہوں نے اس کو نقل نہیں کیا۔

قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ: إِنَّ النَّاسَ يَقُولُونَ إِنَّكَ تُرِيدُ الْخِلَافَةَ ← أَبِيهِ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ← أَنَّهُ ← يَزِيدُ بْنُ خُمَيْرٍ، ← شُعْبَةُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ← أَبُو مُوسَى، ← محمد بن إسحاق الإمام، ← أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4795

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4796

4796 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرَوَيْهِ الصَّفَّارُ بِبَغْدَادَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ الْحُدَّانِيُّ، وَأَخْبَرَنِي أَبُو الْحَسَنِ الْيَعْمَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْإِمَامُ، ثنا أَبُو طَالِبٍ زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ الطَّائِيُّ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مَازِنٍ الرَّاسِبِيُّ قَالَ: قَامَ رَجُلٌ إِلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ فَقَالَ: يَا مُسَوِّدَ وَجْهِ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ الْحَسَنُ: «لَا تُؤَنِّبْنِي رَحِمَكَ اللَّهُ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ رَأَى بَنِي أُمَيَّةَ يَخْطُبُونَ عَلَى مِنْبَرِهِ رَجُلًا رَجُلًا، فَسَاءَهُ ذَلِكَ فَنَزَلَتْ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ نَهَرٌ فِي الْجَنَّةِ وَنَزَلَتْ إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ تَمْلِكُهَا بَنُو أُمَيَّةَ فَحَسْبُنَا ذَلِكَ، فَإِذَا هُوَ لَا يَزِيدُ وَلَا يَنْقُصُ» هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ، وَهَذَا الْقَائِلُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ هَذَا الْقَوْلَ هُوَ سُفْيَانُ بْنُ اللَّيْلِ صَاحِبُ أَبِيهِ " [ص:187]

یوسف بن مازن راسبی بیان کرتے ہیں کہ " ایک آدمی نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ کو یوں مخاطب کیا" اے مومنین کے چہروں پر کالک ملنے والے! " حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے اس کو جواباً کہا" اے شخص ! تم مجھے ملامت نہیں کرو، رسول اللہ ﷺ نے بنو امیہ کے افراد کو یکے بعد دیگرے اپنے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ( یعنی ان کے حکمران بننے کو ملاحظہ فرمایا) تو آپ کو یہ بات ناپسند ہوئی تو یہ آیت نازل ہوئی ۔﴿إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ١﴾ [الكوثر: 1]" کوثر جنت میں ایک نہر ہے۔ اور یہ آیت نازل ہوئی ۔﴿إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ١ وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ٢ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ٣﴾ [القدر: 1-3]" بنو امیہ اس کے مالک ہوں گے، جبکہ ہمیں یہی کافی ہے کیونکہ یہ تغیر و بدل سے پاک ہے۔ یہ اسناد صحیح الاسناد ہے اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ کو اس طرح مخاطب کرنے والا شخص سفیان بن لیل تھا جوان کے والد (حضرت علی رضی اللہ عنہ ) کا مصاحب تھا۔

يا مسود وجه المؤمنين ← قام رجل إلى الحسن بن علي ← يوسف بن مازن الراسبي ← الْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← أَبُو طَالِبٍ زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ الطَّائِيُّ، ← محمد بن إسحاق الإمام، ← أَبُو الْحَسَنِ الْيَعْمَرِيُّ، ← الْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ الْحُدَّانِيُّ ← مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ← أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ ← أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن عمرويه الصفار

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4796

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4797

4797 - حَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْرَفِيُّ بِمَرْوَ، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبَجَلِيُّ، عَنِ الشَّعْبِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ اللَّيْلِ الْهَمْدَانِيُّ، قَالَ: أَتَيْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ حِينَ بَايَعَ مُعَاوِيَةَ فَقُلْتُ: يَا مُسَوِّدَ وَجْهِ الْمُؤْمِنِينَ، ثُمَّ ذَكَرَهُ بِنَحْوِهِ [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4797 - السري بن إسماعيل واه

سفیان بن لیل ہمدانی کہتا ہے کہ جب حضرت معاویہ نے لوگوں سے بیعت لی تو اس موقع پر حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان کو اس طرح مخاطب کیا" اے مومنین کے چہرے سیاہ کرنے والے! پھر اس کے بعد پوری حدیث بیان کی ۔

سُفْيَانَ بْنِ اللَّيْلِ الْهَمْدَانِيُّ، ← الشَّعْبِيِّ، ← السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبَجَلِيُّ، ← مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ ← أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْرَفِيُّ بِمَرْوَ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4797

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4798

4798 - وَحَدَّثَنِي نَصْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَدْلُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْحَافِظُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْبَجَلِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْبَلْخِيُّ، ثنا نُوحُ بْنُ دَرَّاجٍ، عَنِ الْأَجْلَحِ، عَنِ الْبَهِيِّ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ اللَّيْلِ، قَالَ: لَمَّا كَانَ مِنْ أَمْرِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ وَمُعَاوِيَةَ مَا كَانَ قَدِمْتُ عَلَيْهِ الْمَدِينَةَ وَهُوَ جَالِسٌ فِي أَصْحَابِهِ، - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ - قَالَ: فَتَذَاكَرْنَا عِنْدَهُ الْأَذَانَ فَقَالَ بَعْضُنَا: إِنَّمَا كَانَ بَدْءُ الْأَذَانِ رُؤْيَا عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ، فَقَالَ لَهُ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ: «إِنَّ شَأْنَ الْأَذَانِ أَعْظَمُ مِنْ ذَاكَ، أَذَّنَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فِي السَّمَاءِ مَثْنَى مَثْنَى، وَعَلَّمَهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَقَامُ مَرَّةً مَرَّةً فَعَلَّمَهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَذَّنَ الْحَسَنُ حِينَ وَلِيَ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4798 - قال أبو داود نوح بن دراج كذاب

سفیان بن لیل کہتے ہیں : جب حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا اختلاف ہوا ، میں مدینۃالمنورہ میں ان کے پاس گیا تو وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے۔ اس کے بعد لمبی حدیث بیان کی ۔ وہاں پر اذان کے بارے میں گفتگو چل نکلی، بعض لوگوں کا موقف یہ تھا کہ حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم کی خواب سے اذان کا آغاذ ہوا، تو حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے کہا : اذان کی شان اس سے کہیں زیادہ بلند ہے ، کیونکہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے آسمانوں میں اذان کے الفاظ دو دو مرتبہ کہے، اور وہی اذان انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو تعلیم فرمائی ، اور اقامت کے الفاظ ایک ایک مرتبہ کہے اور رسول اللہ ﷺ کو بھی یہی تعلیم فرمائے۔ پھر جب حضرت حسن خلیفہ نامزد ہوگئے تو انہوں نے خود اذان پڑھی۔

سُفْيَانُ بْنُ اللَّيْلِ، ← الْبَهِيِّ، ← الأَجْلَحِ، ← نُوحِ بْنِ دَرَّاجٍ، ← محمد بن إسحاق البلخي، ← أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْبَجَلِيُّ، ← أحمد بن محمد بن سعید الحافظ ← نَصْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَدْلُ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4798

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4799

4799 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، أنا سُفْيَانُ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ يَقُولُ: إِنِّي لَشَاهِدٌ يَوْمَ مَاتَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ فَرَأَيْتُ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ يَقُولُ لِسَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ وَيَطْعَنُ فِي عُنُقِهِ وَيَقُولُ: تَقَدَّمْ فَلَوْلَا أَنَّهَا سُنَّةٌ مَا قَدَّمْتُكَ وَكَانَ بَيْنَهُمْ شَيْءٌ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: أَتَنْفُسُونَ عَلَى ابْنِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتُرْبَةٍ تَدْفِنُونَهُ فِيهَا وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ يَقُولُ: «مَنْ أَحَبَّهُمَا فَقَدْ أَحَبَّنِي وَمَنْ أَبْغَضَهُمَا فَقَدْ أَبْغَضَنِي» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4799 - صحيح

ابو حازم بیان کرتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کی وفات کے وقت وہاں موجود تھا میں نے دیکھا کہ حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ نے حضرت سعید بن العاص رضی اللہ عنہ کو گردن سے پکڑ کر دھکا دے کر کہا: ( نماز جنازہ پڑھانے کے لئے ) آگے ہو جاؤ، اور ان سے کہا : اگر یہ سنت نہ ہوتی تو میں تمہیں( جنازہ پڑھانے کے لئے) آگے نہ کرتا( حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے درمیان کچھ اختلافات تھے، جب نماز جنازہ سے فارغ ہو چکے تو) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تم اپنے نبی کی اولاد کے بارے میں تدفین کے لئے مٹی کا بخل کر رہے ہو، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے " جس نے ان دونوں ( حسن اور حسین )رضی اللہ عنہ سےمحبت کی اس نے مجھے سے محبت کی اور جس نے ان سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔

رَسُولِ اللَّهِ ← أَبُو هُرَيْرَةَ: أَتَنْفُسُونَ عَلَى ابْنِ نَبِيِّكُمْ بِتُرْبَةٍ تَدْفِنُونَهُ فِيهَا وَقَدْ ← تَقَدَّمْ فَلَوْلَا أَنَّهَا سُنَّةٌ مَا قَدَّمْتُكَ وَكَانَ بَيْنَهُمْ شَيْءٌ، ← لِسَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ وَيَطْعَنُ فِي عُنُقِهِ ← إِنِّي لَشَاهِدٌ يَوْمَ مَاتَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ فَرَأَيْتُ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ ← أَبَا حَازِمٍ، ← سَالِمُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ، ← سُفْيَانَ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ← سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4799

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4800

4800 - حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ، وَأَبُو سَعِيدٍ عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ قَالَا: ثنا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ الشَّعْرَانِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ شَيْبَةَ الْحِزَامِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ عَمِّهِ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وِتْرِي إِذَا رَفَعْتُ رَأْسِي وَلَمْ يَبْقَ إِلَّا السُّجُودُ: «اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ، إِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ، إِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ إِلَّا أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَدْ خَالَفَ إِسْمَاعِيلَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ فِي إِسْنَادِهِ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4800 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه

حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے مجھے وتروں کی یو ں تعلیم دی کہ جب میں وتر مکمل کر چکوں اور تیسری رکعت کے رکوع سے سر اٹھا ؤں ، اور وتر کے صرف سجدے باقی رہتے ہوں ،( تو یوں دعا مانگا کروں)اللہم اھدنی فیمن ھدیت ، وعافنی فیمن عافیت، وتولنی فیمن تولیت ، وبارک لی فیما اعطیت ، وقنی شر ما قضیت ، انک تقضی ولا یقضی علیک ، انہ لایذل من والیت ، تبارکت ربنا وتعالیت۔اے اللہ! تو مجھ ان لوگوں کا راستہ دکھا جن کو تو نے ہدایت دی، اور تو مجھے عافیت عطا فرما ان لوگوں کی طرح جن کو تونے عافیت دی ، تو میری مدد فرما ان لوگوں کی طرح جن کی تو نے مدد کی ، اور جوکچھ تونے مجھےعطا کیا اس میں تو مجھے برکت دے ، اور تو مجھے اس کے شر سےبچا جو تونے فیصلہ کردیا بےشک تو فیصلہ کرتا ہے اور تیرے اوپر کوئی اپنا فیصلہ نافذ کرنے والا نہیں ہے۔ بے شک وہ شخص کبھی ذلیل نہیں ہوتا جس کا تو مددگار ہے۔ تو برکت والا اور بلند ہے۔ یہ حدیث امام بخاری رحمۃاللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃاللہ علیہ کےمعیار کےمطابق صحیح الاسناد ہے تاہم اسماعیل بن ابراہیم بن عقبہ نے اس کی سند میں محمد بن جعفر بن ابی کثیر سے اختلاف کیا ہے۔

الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ ← عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← عَمِّهِ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ← ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، ← أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ شَيْبَةَ الْحِزَامِيُّ، ← الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ الشَّعْرَانِيُّ، ← أبو سعيد عمرو بن محمد بن منصور ← أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4800

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4801

4801 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزَّاهِدُ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السُّلَمِيُّ، وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذٍ الْعَدْلُ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْبَزَّارُ، وَالْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَيْهَقِيُّ قَالُوا: ثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ فِي الْوِتْرِ: «اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ، فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ، وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4801 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه

حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے مجھے وتر میں یہ دعا مانگے کی تعلیم دی ، اللہم اھدنی فیمن ھدیت ، وعافنی فیمن عافیت، وتولنی فیمن تولیت ، وبارک لی فیما اعطیت ، وقنی شر ما قضیت ، انک تقضی ولا یقضی علیک ، انہ لایذل من والیت ، تبارکت ربنا وتعالیت۔اے اللہ! تو مجھ ان لوگوں کا راستہ دکھا جن کو تو نے ہدایت دی، اور تو مجھے عافیت عطا فرما ان لوگوں کی طرح جن کو تونے عافیت دی ، تو میری مدد فرما ان لوگوں کی طرح جن کی تو نے مدد کی ، اور جوکچھ تونے مجھےعطا کیا اس میں تو مجھے برکت دے ، اور تو مجھے اس کے شر سےبچا جو تونے فیصلہ کردیا بےشک تو فیصلہ کرتا ہے اور تیرے اوپر کوئی اپنا فیصلہ نافذ کرنے والا نہیں ہے۔ بے شک وہ شخص کبھی ذلیل نہیں ہوتا جس کا تو مددگار ہے۔ تو برکت والا اور بلند ہے۔

الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ ← أَبِي الْحَوْرَاءِ ← يَزِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ← اَبُوْ اِسْحَاقِ ← مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي کَثِيرٍ ← ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْبَزَّارُ، وَالْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَيْهَقِيُّ ← عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذٍ الْعَدْلُ ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السُّلَمِيُّ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزَّاهِدُ الصَّفَّارُ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4801

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4802

4802 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ابْنِ أَخِي طَاهِرٍ الْعَقِيقِيُّ الْحَسَنِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، حَدَّثَنِي عَمِّي عَلِيُّ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنِي الْحُسَيْنُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ قَالَ: خَطَبَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ النَّاسَ حِينَ قُتِلَ عَلِيٌّ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: «لَقَدْ قُبِضَ فِي هَذِهِ اللَّيْلَةَ رَجُلٌ لَا يَسْبِقُهُ الْأَوَّلُونَ بِعَمَلٍ وَلَا يُدْرِكُهُ الْآخِرُونَ، وَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْطِيهِ رَايَتَهُ فَيُقَاتِلُ وَجِبْرِيلُ عَنْ يَمِينِهِ وَمِيكَائِيلُ عَنْ يَسَارِهِ، فَمَا يَرْجِعُ حَتَّى يَفْتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَمَا تَرَكَ عَلَى أَهْلِ الْأَرْضِ صَفْرَاءَ وَلَا بَيْضَاءَ إِلَّا سَبْعَ مِائَةِ دِرْهَمٍ فَضَلَتْ مِنْ عَطَايَاهُ أَرَادَ أَنْ يَبْتَاعَ بِهَا خَادِمًا لِأَهْلِهِ» ، ثُمَّ قَالَ: " أَيُّهَا النَّاسُ مَنْ عَرَفَنِي فَقَدْ عَرَفَنِي وَمَنْ لَمْ يَعْرِفْنِي فَأَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، وَأَنَا ابْنُ النَّبِيِّ، وَأَنَا ابْنُ الْوَصِيِّ، وَأَنَا ابْنُ الْبَشِيرِ، وَأَنَا ابْنُ النَّذِيرِ، وَأَنَا ابْنُ الدَّاعِي إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ، وَأَنَا ابْنُ السِّرَاجِ الْمُنِيرِ، وَأَنَا مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ الَّذِي كَانَ جِبْرِيلُ يَنْزِلُ إِلَيْنَا وَيَصْعَدُ مِنْ عِنْدِنَا، وَأَنَا مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ الَّذِي أَذْهَبَ اللَّهُ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهَّرَهُمْ تَطْهِيرًا، وَأَنَا مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ الَّذِي افْتَرَضَ اللَّهُ مَوَدَّتَهُمْ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ فَقَالَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لِنَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: {قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى وَمَنْ يَقْتَرِفْ حَسَنَةً نَزِدْ لَهُ فِيهَا حُسْنًا} [الشورى: 23] فَاقْتِرَافُ الْحَسَنَةِ مَوَدَّتُنَا أَهْلَ الْبَيْتِ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4802 - ليس بصحيح

حضرت امام زین العابدین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے موقع پر حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیا، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کےبعد فرمایا : گزشتہ رات ایسے شخص کا انتقال ہوا ہے کہ نہ تو کوئی پہلے والا شخص عمل میں ان سے آگے نکل سکا اور نہ بعد میں آنے والوں میں کوئی ان تک پہنچ سکے گا۔ رسول اللہ ﷺ جہاد میں ان کو علم عطا فرمایا کرتےتھے، جہاد میں حضرت جبریل علیہ السلام ان کی دائیں جانب اور حضرت میکائیل علیہ السلام ان کی بائیں جانب ہوتے ، اور اللہ تعالیٰ نے ان کو ہمیشہ فتح و نصرت سے ہمکنار فرمایا، اور آپ کا کل ترکہ صرف سات سو درہم تھا وہ بھی آپ کے ان عطیات سے بچا ہوا تھا جو کہ آپ نے اپنے گھر والوں کے لئے خادم خرید نے کے لئے رکھے ہوئے تھے، پھر آپ نے فرمایا: اے لوگو! جو مجھے جانتے ہیں وہ تو جانتے ہی ہیں، جو نہیں جانتے وہ بھی جان لیں کہ میں حسن بن علی رضی اللہ عنہ ہوں ، میں "وصی " کا بیٹا ہوں ، میں بشیر ( خوشخبری سنانے والے ) کا بیٹا ہوں، میں نذیر ( ڈر سنانے والے کا) بیٹا ہوں ، میں اس شخص کا بیٹا ہوں جو اللہ کے حکم سے لوگوں کو اس کی جانب بلاتا ہے، میں سراج منیر کا بیٹا ہوں، میرا تعلق اس گھرانے سے ہے جہاں جبریل امین علیہ السلام کا آنا جانا تھا، میرا تعلق اس گھرانے سے ہے جن سے اللہ تعالیٰ نے ہر نجاست کو دور کرکے ان کو خوب ستھرا کردیا، میرا تعلق اس گھرانے سے ہے جن سے محبت کرتا اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان پر فرض کی ہے، اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺسے فرمایا: قل لا اسئلکم اجرًا الّاامودۃ فی القربیٰ ومن یقترف حسنۃ نزدلہ فیھا حسناً" تم فرماؤ میں اس پر تم پر کوئی اجر نہیں مانگتا مگر قرابت کی محبت اور جو نیک کام کرے ہم اس کے لئے اس میں اور خوبی بڑھائیں " (ترجمہ کنزالایمان، امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ) اس آیت مقدسہ میں نیک کام سے مراد" ہم اہلبیت سے محبت کرنا" ہے۔

أبيه علي بن الحسين ← عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ، ← الْحُسَيْنِ بْنِ زَيْدٍ، ← عَمِّي عَلِيُّ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، ← أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ابْنِ أَخِي طَاهِرٍ الْعَقِيقِيُّ الْحَسَنِيُّ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4802

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4803

4803 - أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنْبَأَ ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمَّى الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ يَوْمَ سَابِعِهِ، وَأَنَّهُ اشْتَقَّ مِنَ اسْمِهِ اسْمَ حُسَيْنٍ» وَذَكَرَ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ بَيْنَهُمَا إِلَّا الْحَبَلٌ [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4803 - سكت عنه الذهبي في التلخيص

حضرت جعفر بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کا نام ( ان کی پیدائش کے) ساتویں دن رکھ دیا تھا، اور انہی کے نام سے "حسین " رکھا گیا اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان دونوں کے درمیان صرف ایک حمل( کا وقفہ ) تھا۔

أَبِيهِ ← جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ← عبد الرزاق أنبأ ابن جريج ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4803

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4804

4804 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الْجَهْمِ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ أُمِّ بَكْرٍ بِنْتِ الْمِسْوَرِ قَالَتْ: «كَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ سُمَّ مِرَارًا كُلُّ ذَلِكَ يَفْلِتُ حَتَّى كَانَتِ الْمَرَّةُ الْأَخِيرَةُ الَّتِي مَاتَ فِيهَا، فَإِنَّهُ كَانَ يَخْتَلِفُ كَبِدُهُ، فَلَمَّا مَاتَ أَقَامَ نِسَاءُ بَنِي هَاشِمٍ النَّوْحَ عَلَيْهِ شَهْرًا» قَالَ ابْنُ عُمَرَ: وَثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ قَالَ: «مَكَثَ النَّاسُ يَبْكُونَ عَلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ وَمَا تَقُومُ الْأَسْوَاقُ» قَالَ ابْنُ عُمَرَ: وَحَدَّثَتْنَا عُبَيْدَةُ بِنْتُ نَائِلٍ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدٍ قَالَتْ: «حَدَّ نِسَاءُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ سَنَةً» قَالَ ابْنُ عُمَرَ: وَثَنَا دَاوُدُ بْنُ سِنَانٍ، سَمِعْتُ ثَعْلَبَةَ بْنَ أَبِي مَالِكٍ قَالَ: «شَهِدْنَا الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ يَوْمَ مَاتَ وَدَفَّنَاهُ بِالْبَقِيعِ وَلَوْ طُرِحَتْ إِبْرَةٌ مَا وَقَعَتْ إِلَّا عَلَى رَأْسِ إِنْسَانٍ» قَالَ ابْنُ عُمَرَ: وَحَدَّثَنِي مَسْلَمَةُ، عَنْ مُحَارِبٍ قَالَ: «مَاتَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ سَنَةَ خَمْسِينَ خَلَوْنَ مِنْ رَبِيعِ الْأَوَّلِ، وَهُوَ ابْنُ سِتٍّ وَأَرْبَعِينَ سَنَةٍ وَصَلَّى عَلَيْهِ سَعِيدُ بْنُ الْعَاصِ وَكَانَ يَبْكِي وَكَانَ مَرَضُهُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4804 - سكت عنه الذهبي في التلخيص

ام بکر بنت مسور کابیان ہے کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو کئی مرتبہ زہر دیا گیا ، ہر مرتبہ اس کا اثر زائل ہوگیا ، لیکن آخری مرتبہ جو زیر دیا گیا جس سے آپ کی شہادت واقع ہوئی وہ اس قدر سخت تھا کہ جگر کو کاٹ رہا تھا۔ جب ان کا انتقال ہوگیا تو بنی ہاشم کی عورتوں نے پورا ایک مہینہ ان کا افسوس کیا۔ابوجعفر بیان کرتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور ( لوگوں نے آپ کے غم میں کئی روز تک ) بازار بند رکھے۔ حضرت عائشہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کی بیویوں نے پورا ایک سال سوگ منایا۔ حضرت ثعلبہ بن ابی مالک فرماتے ہیں " میں حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے وقت اور بقیع مبارک کے قبرستان میں ان کی تدفین کے وقت موجود تھا( وہاں لوگوں کا اس قدر ہجوم تھا کہ ) اگر سوئی پھینک دی جاتی تو وہ بھی لوگوں کے سروں پر ہی رہتی ۔ ( اور نیچے نہ گرتی ، کیونکہ نیچے گرنے کی کوئی گنجائش ہی نہیں تھی) ۔ حضرت محارب کا بیان ہے کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ 40 دن کی شدید علالت کے بعد 50 ہجری ، ماہ ربیع الاول میں اس دار فانی سے رحلت فرما گئے ، اس وقت آپ کی عمر 46 سال تھی ۔حضرت سعید بن العاص رضی اللہ عنہ نے اشکبار حالت میں ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔

أُمِّ بَكْرٍ بِنْتِ الْمِسْوَرِ، ← عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ، ← الْحُسَيْنُ بْنُ الْفَرَجِ، ← الْحَسَنُ بْنُ الْجَهْمِ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْأَصْبَهَانِيُّ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4804

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4805

4805 - أَنَا حَمْزَةُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْفَضْلِ الْعَقَبِيُّ بِبَغْدَادَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سَلَّامٍ السَّوَّاقُ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، ثنا شَيْبَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: بُويِعَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ بِالْكُوفَةِ عُقَيْبَ قَتْلِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيٍّ وَأَخَذَ الْبَيْعَةَ عَنْ أَصْحَابِهِ، فَحَدَّثَنِي حَارِثَةُ بْنُ مُضَرِّبٍ قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ يَقُولُ: «وَاللَّهِ لَا أُبَايِعُكُمْ إِلَّا عَلَى مَا أَقُولُ لَكُمْ» ، قَالُوا: مَا هِيَ؟ قَالَ: «تُسَالِمُونَ مَنْ سَالَمْتُ، وَتُحَارِبُونَ مَنْ حَارَبْتُ» ، وَلَمَّا تَمَّتِ الْبَيْعَةُ خَطَبَهُمْ [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4805 - سكت عنه الذهبي في التلخيص

ابو اسحاق بیان کرتےہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد کوفہ میں ابو محمد حسن بن علی رضی اللہ عنہ کی بیعت کی گئی ۔ حارثہ بن مضرب فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے بیعت لینے سے پہلے لوگوں سے کہا: خدا کی قسم ! میں اس وقت تک تمہاری بیعت قبول نہیں کروں گا جب تک تم میری شرط نہیں مانو گے۔ لوگوں نے پوچھا : آپ کی شرط کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ تم اس سے صلح رکھو گے جس سے میری صلح ہوگی اور اس سے جنگ کرو گے جس سے میری جنگ ہوگی۔جب سب سےبیعت لے چکے تو آپ نے تمام لوگوں کو خطبہ دیا۔

أَبِي إِسْحَاقَ ← شَيْبَانَ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ← الْحَسَنُ بْنُ سَلَّامِ السَّوَّاقُ، ← حمزة بن العباس بن الفضل العقبي،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4805

chevron_left Previous
1…444546…737
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Door
2. Science Book
    1. Door
3. The Book of Purity
    1. Door
4. The first book of prayer
    2. Chapter at the prayer timetable3. Chapter on the virtue of the five daily prayers4. Insurance section
5. The Friday Book
    4. Insurance section
6. The two Eid prayers book
    4. Insurance section
7. The Witr Book
    4. Insurance section
8. From the book on voluntary prayer
    4. Insurance section
9. The Omission Book
    4. Insurance section
10. The Ascension Book
    4. Insurance section
11. Eclipse Book
    4. Insurance section
12. The Fear Prayer Book
    4. Insurance section