المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ‹ مِنْ كِتَابِ الْهِجْرَةِ الْأُولَى إِلَى الْحَبَشَةِ · حديث 4782
4782 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الزَّاهِدُ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مِهْرَانَ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، أَنَا كَامِلُ بْنُ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ، فَكَانَ يُصَلِّي، فَإِذَا سَجَدَ وَثَبَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ عَلَى ظَهْرِهِ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ أَخَذَهُمَا فَوَضَعَهُمَا وَضْعًا رَفِيقًا، فَإِذَا عَادَ عَادًا، فَلَمَّا صَلَّى جَعَلَ وَاحِدًا هَا هُنَا وَوَاحِدًا هَا هُنَا، فَجِئْتُهُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا أَذْهَبُ بِهِمَا إِلَى أُمِّهِمَا؟ قَالَ: «لَا» فَبَرَقَتْ بَرْقَةً، فَقَالَ: «الْحَقَا بِأُمِّكُمَا» فَمَا زَالَا يَمْشِيَانِ فِي ضَوْئِهَا حَتَّى دَخَلَا «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4782 - صحيح
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم رسول ا للہ ﷺ کے ہمراہ نماز عشاء ادا کررہے تھے، دوران نماز حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ حضورﷺ کی پشت مبارک پر چڑھ گئے، جب آپ نے سجدے سے سر اٹھایا تو بہت نرم کے ساتھ ان کو نیچے اتار دیا اور جب دوبارہ سجدہ کیا تو ان دونوں نے پھر اسی طرح کیا، جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو ایک کو ایک جانب اور دوسرے کو دوسری جانب بٹھالیا، میں نے آپ ﷺ کے قریب ہو کر عرض کیا،یا رسول اللہ ﷺ کیا میں ان کو ان کی اماں کے پاس چھوڑ آؤں؟ آپ نے انکار فرمادیا ۔ پھر ایک بجلی سی چمکی ، آپ نے حسن اور حسین رضی اللہ عنہ سے فرمایا : تم دونوں اپنی اماں کے پاس چلے جاؤ، چنانچہ وہ دونوں اس چمک میں چلتے چلتے گھر پہنچ گئے۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← كَامِلِ بْنِ الْعَلَاءِ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ← أَحْمَدُ بْنُ مِهْرَانَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الزَّاهِدُ الْأَصْبَهَانِيُّ،
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Knowledge of the Companions, may God be pleased with them › From the Book of the First Hijra to Habash · Hadith 4782
