بلوغ المرام · كتاب النكاح ‹ باب · حديث 829
وعن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه قال: علمنا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم التشهد في الحاجة: «إن الحمد لله نحمده، ونستعينه، ونستغفره، ونعوذ بالله من شرور انفسنا، من يهد الله فلا مضل له، ومن يضلل فلا هادي له، واشهد ان لا إله إلا الله، واشهد ان محمدا عبده ورسوله» ويقرا ثلاث آيات. رواه احمد والاربعة وحسنه الترمذي والحاكم.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حاجت و ضرورت میں یہ تشہد سکھایا کہ ” «إن الحمد لله نحمده، ونستعينه، ونستغفره، ونعوذ بالله من شرور أنفسنا، من يهد الله فلا مضل له، ومن يضلل فلا هادي له، وأشهد أن لا إله إلا الله، وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» سب تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں۔ ہم اس کی حمد کرتے ہیں اور اسی سے مدد کے طلب گار ہیں اور اسی سے مغفرت و بخشش مانگتے ہیں اور اپنے نفسوں کے شر سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں۔ جسے اللہ ہدایت سے نوازے اسے پھر کوئی گمراہ کرنے والا نہیں اور جسے اللہ ہی گمراہ کرے اسے پھر کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور میں شہادت دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں شہادت دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔“ پھر تین آیات تلاوت فرمائیں۔ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے۔ ترمذی اور حاکم نے اسے حسن کہا ہے۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ
Bulugh Al Maram · The Book of Marriage › Chapter · Hadith 829
