Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Friday, Jumada I 6, 1448 AH · Oct 16, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 303

وعن ابن عمر رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «اجعلوا آخر صلاتكم بالليل وترا» .‏‏‏‏متفق عليه.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اپنی رات کی آخری نماز کو وتر بناؤ۔“ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 303

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 304

وعن طلق بن علي رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏لا وتران في ليلة» . رواه احمد والثلاثة وصححه ابن حبان.

سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ ”ایک رات میں دو مرتبہ وتر نہیں۔ “ اسے احمد نے اور تینوں یعنی ترمذی، نسائی، ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

«‏‏‏‏لا وتران في ليلة» رواه احمد والثلاثة وصححه ابن حبان. ← رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← وعن طلق بن علي

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 304

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 305

وعن ابي بن كعب رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يوتر بـ"سبح اسم ربك الاعلى" و:"قل يا ايها الكافرون" و:"قل هو الله احد". رواه احمد وابو داود والنسائي. وزاد: ولا يسلم إلا في آخرهن ولابي داد والترمذي نحوه عن عائشة رضي الله عنها وفيه: كل سورة في ركعة وفي الاخيرة"قل هو الله احد" والمعوذتين.

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین رکعات وتر کی صورت میں بالترتیب پہلی رکعت میں «سبح اسم ربك الأعلى» دوسری رکعت میں «قل يا أيها الكافرون» اور تیسری میں «قل هو الله أحد» پڑھتے تھے۔ اس کو احمد، ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور نسائی نے اتنا اضافہ بھی نقل کیا ہے ” اور سلام آخری رکعت میں پھیرتے تھے۔ “ ابوداؤد اور ترمذی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے اسی طرح روایت نقل کی ہے اور اس روایت میں ہے کہ ہر رکعت میں ایک سورۃ تلاوت فرماتے تھے اور آخری رکعت میں «قل هو الله أحد» اور معوذتین پڑھتے تھے۔

أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 305

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 306

وعن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏اوتروا قبل ان تصبحوا» .‏‏‏‏ رواه مسلم. ولابن حبان: «‏‏‏‏من ادرك الصبح ولم يوتر فلا وتر له» .

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” وتر صبح ہونے سے پہلے پڑھ لیا کرو۔ “ (مسلم) اور ابن حبان میں ہے کہ ” جس کسی نے صبح تک وتر نہ پڑھے اس کا کوئی وتر نہیں ہے۔ “

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 306

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 307

وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من نام عن الوتر او نسيه فليصل إذا اصبح او ذكر» .‏‏‏‏ رواه الخمسة إلا النسائي.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو سو جائے بغیر وتر پڑھے یا اسے یاد نہ رہے ہوں تو اسے چاہیئے کہ صبح کے وقت پڑھ لے یا پھر جب اسے یاد آئے۔ “ اسے نسائی کے علاوہ پانچوں نے روایت کیا ہے۔

وعنه

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 307

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 308

وعن جابر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من خاف ان لا يقوم من آخر الليل فليوتر اوله ومن طمع ان يقوم آخره فليوتر آخر الليل فإن صلاة آخر الليل مشهودة وذلك افضل» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس کسی کو یہ اندیشہ اور خوف لاحق ہو کہ وہ رات کہ آخری اوقات میں بیدار نہیں ہو سکے گا اسے چاہیئے کہ رات کہ پہلے حصہ میں ہی وتر پڑھ لے اور جسے یہ توقع اور امید ہو کہ وہ بیدار ہو جائے گا تو اسے رات کے آخری حصہ میں وتر پڑھنے چاہئیں کیونکہ رات کے آخری حصہ کی نماز میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور یہ بہت بہتر ہے۔ “ (مسلم)

جَابِرٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 308

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 309

وعن ابن عمر رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إذا طلع الفجر فقد ذهب وقت كل صلاة الليل والوتر فاوتروا قبل طلوع الفجر» .‏‏‏‏ رواه الترمذي.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب فجر طلوع ہو جائے تو پھر رات کو پڑھی جانے والی ہر نماز کا وتروں سمیت وقت چلا جاتا ہے (ختم ہو جاتا ہے) لہٰذا تم طلوع فجر سے پہلے پہلے وتر پڑھ لیا کرو۔ “ (ترمذی)

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 309

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 310

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي الضحى اربعا ويزيد ما شاء الله. رواه مسلم. وله عنها: انها سئلت: هل كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي الضحى؟ قالت: لا. إلا ان يجيء من مغيبه وله عنها: ما رايت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي قط سبحة الضحى وإني لاسبحها.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ضحٰی (چاشت کی نماز) چار رکعات پڑھا کرتے تھے اور جتنی اللہ چاہتا زیادہ بھی کرتے تھے۔ (مسلم) اور مسلم ہی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت میں ہے کہ ان سے دریافت کیا گیا۔ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضحٰی کی نماز پڑھا کرتے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ نہیں الایہ کہ جب اپنے سفر سے واپس تشریف لاتے اور مسلم ہی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز ضحٰی پڑھتے کبھی نہیں دیکھا اس کے باوجود میں یہ نوافل پڑھتی ہوں۔

كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي الضحى اربعا ← عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 310

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 729

وعن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: اصيب رجل في عهد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في ثمار ابتاعها فكثر دينه فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏تصدقوا عليه» ‏‏‏‏ فتصدق الناس عليه ولم يبلغ ذلك وفاء دينه فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم لغرمائه:«‏‏‏‏خذوا ما وجدتم وليس لكم إلا ذلك» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ایک آدمی کو پھلوں کی تجارت میں (کافی) نقصان ہوا جس وجہ سے اس پر قرض کا بار بہت زیادہ ہو گیا حتیٰ کہ کنگال ہو گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اس پر صدقہ کرو۔“ لوگوں نے اس پر صدقہ کیا، مگر وہ صدقہ اتنا نہیں تھا کہ قرض پورا ادا ہو جاتا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے قرض خواہوں سے فرمایا (یہی کچھ ہے) جو کچھ ملتا ہے لے لو۔ اس کے علاوہ تمہارے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔“ (مسلم)

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 729

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 730

وعن ابن كعب بن مالك عن ابيه رضي الله عنهما: ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم حجر على معاذ ماله وباعه في دين كان عليه. رواه الدارقطني وصححه الحاكم واخرجه ابو داود مرسلا ورجح إرساله.

سیدنا ابن کعب بن مالک اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو ان کے مال میں تصرف سے روک دیا تھا اور اس کا مال اس قرض کی رقم کے عوض میں فروخت کر دیا جو اس کے ذمہ تھی۔ اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور ابوداؤد نے اسے مرسل روایت کیا ہے اور اس کے مرسل ہونے کو قابل ترجیح ٹھہرایا ہے۔

أَبِيهِ ← وعن ابن كعب بن مالك

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 730

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 731

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: عرضت على النبي صلى الله عليه وآله وسلم يوم احد وانا ابن اربع عشرة سنة فلم يجزني وعرضت عليه يوم الخندق وانا ابن خمس عشرة سنة فاجازني. متفق عليه وفي رواية للبيهقي: فلم يجزني ولم يرني بلغت. وصححه ابن خزيمة.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ مجھے احد کے روز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو پیش کیا گیا۔ اس وقت میری عمر چودہ برس تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جنگ میں شرکت کی اجازت نہ دی۔ پھر خندق کے روز مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا اس وقت میری عمر پندرہ برس تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے شرکت کی اجازت دے دی۔ (بخاری و مسلم) اور بیہقی کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اجازت نہ دی اور مجھے بالغ نہیں سمجھا۔ ابن خزیمہ نے اسے صحیح کہا ہے۔

ابن اربع عشرة سنة فلم يجزني وعرضت عليه يوم الخندق ← عرضت على النبي صلى الله عليه وآله وسلم يوم احد ← ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 731

بلوغ المرام · كتاب البيوع ‹ باب · حديث 732

وعن عطية القرظي رضي الله تعالى عنه قال: عرضنا على النبي صلى الله عليه وآله وسلم يوم قريظة فكان من انبت قتل ومن لم ينبت خلي سبيله فكنت ممن لم ينبت فخلي سبيلي. رواه الخمسة وصححه ابن حبان والحاكم.

سیدنا عطیہ قرظی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنوقریظہ سے جنگ کے موقع پر ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو پیش کیا گیا، جس کے زیر ناف بال اگے ہوتے تھے، اسے قتل کر دیا گیا اور جس کے نہیں اگے تھے اسے چھوڑ دیا گیا۔ میں بھی ان میں سے تھا جس کے بال نہیں اگے تھے، لہٰذا مجھے بھی چھوڑ دیا گیا۔ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے۔ ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

عرضنا على النبي صلى الله عليه ← عطية القرظي رضي الله تعالى عنه

Bulugh Al Maram · Sales book › Chapter · Hadith 732

chevron_left Previous
1…747576…114
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter