Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 123

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يامرني فاتزر فيباشرني وانا حائض. متفق عليه.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے تہبند مضبوطی سے باندھنے کا حکم فرماتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ساتھ مباشرت کرتے، حالانکہ میں اس وقت حالت حیض میں ہوتی تھی۔ (بخاری و مسلم)

حائض. متفق عليه. ← كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يامرني فاتزر فيباشرني ← عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 123

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 124

وعن ابن عباس رضي الله عنهما عن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في الذي ياتي امراته وهي حائض قال: «‏‏‏‏يتصدق بدينار او بنصف دينار» .‏‏‏‏ رواه الخمسة وصححه الحاكم وابن القطان ورجح غيرهما وقفه.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے آدمی کے بارے میں بیان کیا ہے جو اپنی بیوی کے پاس ایسی حالت میں جائے جبکہ وہ حالت حیض میں ہو ”وہ ایک دینار یا نصف دینار صدقہ و خیرات کرے۔“ اس حدیث کو پانچوں نے روایت کیا ہے۔ حاکم اور ابن قطان دونوں نے اس کو صحیح قرار دیا ہے اور ان دونوں کے علاوہ دوسرے محدثین نے اسے موقوف کہا ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 124

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 125

وعن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏اليس إذا حاضت المراة لم تصل ولم تصم» ‏‏‏‏؟. متفق عليه في حديث طويل.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ ”کیا عورت جب حالت حیض میں ہوتی ہے تو نماز اور روزہ چھوڑ نہیں دیتی؟“ (بخاری و مسلم) یہ لمبی حدیث کا ٹکڑا ہے۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 125

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 126

وعن عائشة رضي الله تعالى عنها قالت: لما جئنا سرف حضت فقال النبي صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏افعلي ما يفعل الحاج غير ان لا تطوفي بالبيت حتى تطهري» .‏‏‏‏ متفق عليه في حديث طويل.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب ہم مقام سرف میں آئے تو مجھے ایام ماہواری شروع ہو گئے (میرے بتانے پر) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” مناسک حج تم بھی اسی طرح ادا کرو جس طرح دوسرے حاجی کرتے ہیں البتہ طواف بیت اللہ ایام سے فارغ ہو کر نہا دھو کر کرنا“ (بخاری و مسلم) یہ لمبی حدیث کا ٹکڑا ہے۔

لما جئنا سرف حضت ← عائشة رضى الله تعالى عَنْهَا

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 126

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 127

وعن معاذ بن جبل رضي الله تعالى عنه انه سال النبي صلى الله عليه وآله وسلم: ما يحل للرجل من امراته وهي حائض؟ فقال: «‏‏‏‏ما فوق الإزار» .‏‏‏‏ رواه ابو داود وضعفه.

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ ”جب عورت ایام ماہواری میں ہو تو عورت کی اپنے شوہر کے لیے کیا کیا چیز حلال ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” پاجامہ یا تہبند میں جسم کا جتنا حصہ ہے اسے چھوڑ کر باقی حصہ اس کے لیے حلال ہے۔“ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور ضعیف قرار دیا ہے۔

«‏‏‏‏ما فوق الإزار» رواه ابو داود وضعفه.

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 127

بلوغ المرام · 1-1- كتاب الطهارة ‹ باب · حديث 128

وعن ام سلمة رضي الله عنها قالت: كانت النفساء تقعد على عهد النبي صلى الله عليه وآله وسلم بعد نفاسها اربعين يوما. رواه الخمسة إلا النسائي واللفظ لابي داود.وفي لفظ له: ولم يامرها النبي صلى الله عليه وآله وسلم بقضاء صلاة النفاس وصححه الحاكم.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ عہدرسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں عورتیں بچے کی ولادت کے چالیس روز تک ناپاک بیٹھی رہتی تھیں۔ نسائی کے علاوہ باقی چاروں نے اسے روایت کیا ہے اور متن حدیث کے الفاظ ابوداؤد کے ہیں۔ اور اس کی ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایام نفاس میں چھوٹی ہوئی نمازوں کی قضاء کا حکم نہیں دیا۔ اسے حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔

آله وسلم بعد نفاسها اربعين يوما. رواه الخمسة إلا النسائي ← كانت النفساء تقعد على عهد النبي صلى الله عليه ← أُمِّ سَلَمَةَ

Bulugh Al Maram · The Book of Purity › Chapter · Hadith 128

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 129

عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏وقت الظهر إذا زالت الشمس وكان ظل الرجل كطوله ما لم يحضر وقت العصر ووقت العصر ما لم تصفر الشمس ووقت صلاة المغرب ما لم يغب الشفق ووقت صلاة العشاء إلى نصف الليل الاوسط ووقت صلاة الصبح من طلوع الفجر ما لم تطلع الشمس» .‏‏‏‏ رواه مسلم. وله من حديث بريدة في العصر:«‏‏‏‏والشمس بيضاء نقية» .ومن حديث ابي موسى:«‏‏‏‏والشمس مرتفعة» .‏‏‏‏

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”نماز ظہر کا وقت زوال آفتاب سے شروع ہوتا ہے اور نماز عصر کے وقت کے آغاز تک رہتا ہے اور عصر کا وقت جب آدمی کا اصل سایہ اس کے قد کے برابر ہو جائے (تب شروع ہوتا ہے) اور نماز عصر کا آخری وقت سورج کی رنگت زرد ہو جانے تک رہتا ہے اور نماز مغرب کا وقت (غروب آفتاب کے ساتھ ہی شروع ہوتا ہے اور) شفق کے غائب ہونے تک رہتا ہے عشاء کی نماز کا وقت رات کے درمیانے نصف تک ہے اور نماز فجر کا وقت صبح صادق کے آغاز سے شروع ہو کر طلوع شمس تک رہتا ہے“ (مسلم) اور اسی (یعنی مسلم) میں بریدہ رضی اللہ عنہ سے عصر کے بارے میں مروی ہے کہ ”سورج سفید اور بالکل صاف حالت میں ہو“ اور ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”آفتاب بلند ہو“۔

عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 129

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 130

وعن ابي برزة الاسلمي رضي الله تعالى عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي العصر ثم يرجع احدنا إلى رحله في اقصى المدينة والشمس حية وكان يستحب ان يؤخر من العشاء وكان يكره النوم قبلها والحديث بعدها وكان ينفتل من صلاة الغداة حين يعرف الرجل جليسه وكان يقرا بالستين إلى المائة. متفق عليه. وعندهما من حديث جابر: والعشاء احيانا يقدمها واحيانا يؤخرها: إذا راهم اجتمعوا عجل وإذا راهم ابطاوا اخر والصبح: كان النبي صلى الله عليه وآله وسلم يصليها بغلس. ولمسلم من حديث ابي موسى: فاقام الفجر حين انشق الفجر والناس لا يكاد يعرف بعضهم بعضا.

سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عصر (ایسے وقت) میں پڑھتے کہ ہم میں سے کوئی ایک مدینہ کی آخری حدود تک چلا جاتا پھر آفتاب زندہ (روشن، صاف) ہوتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عشاء کو تاخیر سے پڑھنا پسند فرماتے تھے۔ نماز عشاء سے پہلے سونے اور بعد از نماز عشاء (غیر ضروری) باتیں کرنے کو ناپسند اور مکروہ خیال فرماتے اور نماز فجر سے ایسے وقت فارغ ہوتے جب نمازی اپنے ساتھ والے شخص کو پہچان لیتا (عموماً) ساٹھ سے سو آیات کی تعداد تک تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ (بخاری و مسلم) اور جابر رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عشاء کبھی جلدی پڑھ لیتے اور کبھی تاخیر سے۔ (اس کی صورت یہ ہوتی کہ) جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دیکھتے کہ نمازی جمع ہو چکے ہیں تو جلد پڑھا دیتے اور اگر دیکھتے کہ نمازی دیر سے آتے ہیں تو تاخیر کرتے البتہ صبح کی نماز آپ صلی اللہ علیہ وسلم اندھیرے ہی میں پڑھتے (بخاری و مسلم) مسلم میں ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ صبح کی نماز صبح صادق طلوع ہوتے ہی شروع فرما دیتے یہاں تک کہ اندھیرے کی وجہ سے صحابہ ایک دوسرے کو پہچان نہیں سکتے تھے۔

ابي برزة الاسلمي رضي الله تعالى عنه

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 130

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 131

وعن رافع بن خديج رضي الله عنه قال: كنا نصلي المغرب مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فينصرف احدنا وإنه ليبصر مواقع نبله. متفق عليه

سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہم نماز مغرب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پڑھتے پھر ہم میں سے کوئی نماز سے فارغ ہو کر واپس ہوتا (تو اتنی روشنی ابھی باقی ہوتی تھی) کہ تیر کے گرنے کی جگہ دیکھ لیتا۔ (بخاری و مسلم)

رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 131

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 132

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: اعتم النبي صلى الله عليه وآله وسلم ذات ليلة بالعشاء حتى ذهب عامة الليل ثم خرج فصلى وقال: «‏‏‏‏إنه لوقتها لولا ان اشق على امتي» ‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شب نماز عشاء تاخیر سے پڑھی کہ رات کا اول حصہ زیادہ تر گزر گیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کیلئے تشریف لائے اور نماز پڑھی اور فرمایا کہ ”اگر میری امت پر (یہ وقت) گراں نہ ہوتا تو میں نماز عشاء کا یہی وقت مقرر کرتا۔“ (مسلم)

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 132

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 133

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا اشتد الحر فابردوا بالصلاة فإن شدة الحر من فيح جهنم» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب گرمی کی شدت ہو تو اس وقت نماز (ظہر) کو ٹھنڈا کر کے پڑھو۔ (یعنی ذرا انتظار کر لو کہ، وقت ذرا ٹھنڈا ہو جائے) کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کے سانس (لینے کی وجہ) سے ہے۔“ (بخاری و مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 133

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 134

وعن رافع بن خديج رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏اصبحوا بالصبح فإنه اعظم لاجوركم» .‏‏‏‏ رواه الخمسة. وصححه الترمذي وابن حبان.

سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”نماز فجر صبح کے خوب واضح ہونے پر پڑھا کرو۔ یہ تمہارے اجر میں اضافہ کا موجب ہو گی۔“ اس کو پانچوں یعنی احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ ترمذی اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 134

chevron_left Previous
1…596061…114
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter