بلوغ المرام · كتاب الجامع ‹ باب · حديث 1291
وعن ابي هريرة رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «اتدرون ما الغيبة؟» قالوا: الله ورسوله اعلم قال: «ذكرك اخاك بما يكره» قيل: افرايت إن كان في اخي ما اقول؟ قال: «إن كان فيه ما تقول فقد اغتبته وإن لم يكن فيه فقد بهته» اخرجه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تمہیں معلوم ہے کہ غیبت کسے کہتے ہیں؟“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” غیبت یہ ہے کہ تو اپنے بھائی کا ذکر برائی سے کرے۔“ کسی نے عرض کیا جو بات میں کہتا ہوں اگر وہ میرے بھائی میں پائی جائے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں ارشاد فرمایا ” جو کچھ تم اپنے بھائی کے متعلق کہتے ہو اگر وہ اس میں پائی جاتی ہے تو اس کی تو نے غیبت کی اور اگر وہ بات جو تم اس کے متعلق کہتے ہو اس میں موجود ہی نہیں تو اس پر تو نے بہتان تراشی کی ہے۔“ (مسلم)
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Bulugh Al Maram · The Whole Book › Chapter · Hadith 1291
